آسام: گائے کا گوشت فروخت کر نے کے الزام میں پیٹے گئے شخص کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کی این ایچ آر سی کی ہدایت
اپریل 2019 میں بشو ناتھ ضلع کے 48 سالہ شوکت علی کو بھیڑ نے ان کی دکان پر پکا ہوا گائے کا گوشت بیچنے کے الزام میں پیٹا تھا اور خنزیر کا گوشت کھلایا تھا۔ این ایچ آر سی نے آسام سرکار کو علی کےانسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لیے ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔