وومین اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کی مرکزی وزیر نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے میں رکن پارلیامان سے التجا کر رہی ہوں کہ وہ اپنے علاقوں کے شیلٹر ہوم کا دورہ کریں۔ ہم نے این جی او سے شیلٹر ہوم کا آڈٹ کرایا، انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں ہونے کی بات کہی۔
ایک جون سے 14 جون تک بہار کے محکمہ اطلاعات وعوامی رابطہ کی طرف سے اہم ملزم برجیش ٹھاکر کے اخبار ‘ پراتہہ کمل ‘ کے نام 14 اشتہار جاری کئے گئے۔ محکمہ اطلاعات وعوامی رابطہ کو خود وزیراعلیٰ نتیش کمار سنبھالتے ہیں۔
مظفر پور واقع ایک بالیکا گریہہ میں رہ رہیں لڑکیوں کے ریپ اور جنسی استحصال کے معاملے پر پہلی بار رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مجرموں کو نہ بخشنے کی بات کہی۔
کمیشن کو دیے گئے بیان میں آزاد کے اہل خانہ نے بتایا کہ آزاد کا قتل 4 مارچ 2009 کو کیا گیا تھا۔ ساتویں جماعت کے اسٹوڈنٹ آزاد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں تھا ۔ مارنے سے پہلے اس کو گھر سے اٹھایا گیا تھا ۔
بہار کے مظفر پور بالیکا گریہہ ریپ کیس کو لے کر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے۔ ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اس کیس کو لے کر مرکز اور بہار حکومت کو نوٹس جاری کر جواب مانگا ہے۔
منی پور فرضی انکاؤنٹر معاملے میں سی بی آئی کی جانچ سے ناراض سپریم کورٹ نے سی بی آئی ڈائریکٹر کو سوموار کو اگلی شنوائی میں پیش ہونے کو کہا ہے۔
عدالت نے کہا کہ دابھولکر اور پانسرے کے بعد دوسرے لوگوں کو نشانہ بنانے کے لئے ان کے ناموں کی فہرست میڈیا میں پھیلائی جا رہی ہے۔ لبرلس اور سماجی کارکنان کو ڈر ہے کہ اگر وہ اپنے خیال عام کرتے ہیں تو ان کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
جے این یوکے اسٹوڈنٹ نجیب کی ماں فاطمہ نفیس نے کہا کہ انہیں عدلیہ پر بھروسہ ہے اور انہیں انصاف ملے گا۔ خدا ان لوگوں کو سزا دے گا جنہوں نے نجیب کو اس کی ماں سے چھین لیا۔
سی بی آئی نے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ ہم نے معاملے میں کلوزر رپورٹ لگانے کا سوچا ہے۔ہم اب تک نجیب احمد کا پتہ نہیں لگا پائے ہیں ،دوسرے فریقوں کا تجزیہ کرنے کی ایک اور کوشش کر رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے مندسور میں 8 سالہ بچی کے ساتھ ہوئے ریپ کو سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ نیرو مودی نے برٹن میں سیاسی پناہ مانگی ہے۔ 13 ہزار کروڑ سے زیادہ کے فراڈ کا الزام ہے۔
بامبے لائرس ایسوسی ایشن کے ذریعے دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ معاملے سے جڑی حقیقتوں کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے 19 اپریل کے فیصلے میں انصاف نہیں ہوا ہے۔
سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجاپتی کے مبینہ فرضی انکاؤنٹر معاملہ میں پراسیکیوشن کے دو اور گواہ سی بی آئی کی ایک اسپیشل کورٹ کے سامنے اپنے بیان سے جمعرات کو مکر گئے۔
سی بی آئی نے چارج شیٹ میں پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے کارگزار ڈائریکٹرس کےوی برہم جی راؤ اور سنجیو شرن اور جنرل مینجر (عالمی آپریشن) نہال احمد کا بھی نام لیا ہے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے معاملے کو پٹھان کوٹ منتقل کرنے اور فاسٹ ٹریک کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا آرڈر دیا ہے۔
اسپیشل مکوکا عدالت نے اس معاملے میں انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کے علاوہ8 دوسرے لوگوں کو مجرم ٹھہرایا ہے۔
اناؤ ریپ کیس :اناؤ گینگ ریپ معاملے میں نیا موڑ،متاثرہ فیملی نے پولیس پر ان کی شکایت کو بدلنے کا لگایا الزام۔کہا؛بدلی ہوئی تحریر میں ان کی طرف سے فرضی انگوٹھا اور دستخط بھی کیے گئے ہیں۔ایم ایل اے کے بھائی پربھی جانچ کو متاثر کرنے کا الزام ۔
آج جن لوگوں کو ارون جیٹلی “ادارے میں رکاوٹ ”بتا رہے ہیں، ان کو یو پی اے2 کے دورحکومت کے وقت بد عنوانی کے خلاف آواز اٹھانے پر بی جے پی نے سرآنکھوں پر بٹھایا تھا۔
سینٹرل ایکسائزکانپور میں تعینات رہے سنسار چند گزشتہ سال قائم جی ایس ٹی محکمہ کے پہلے سینئر افسر ہیں جو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ان پر ایک کاروباری سے رشوت لینے کا الزام ہے۔
بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ اس ملک میں کوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں ہے ،بھلے ہی وہ عدلیہ ہی کیوں نہ ہو۔ہندوستان کی امیج کرائم اور ریپ والے ملک کی بن گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے ذریعے جج لویا کی ‘مشتبہ’ موت پر آزادانہ جانچ کی عرضی خارج کرنے کے بعد فیملی نے کہا اب کسی پر یقین نہیں۔
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مکہ مسجد بلاسٹ میں این آئی اے کورٹ کے تمام ملزمین کو بری کرنے کے فیصلے پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند اور وکیل صارم نوید سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت
جج لویا کی موت کی ایس آئی ٹی جانچ کی مانگ والی عرضیوں کے سپریم کورٹ سے خارج کیے جانے کے بعد سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ نئی دہلی : جج لویا معاملےمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ایک طرف جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی […]
سہراب الدین انکاؤنٹر کیس سے منسلک جج بی ایچ لویا کی مشتبہ حالت میں موت کے معاملے میں آزاد تفتیش کی مانگ کو سپریم کورٹ کے ذریعے ٹھکرائے جانے کے بعد وکیل پرشانت بھوشن کا بیان۔
جج لویا معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قراردیتےہوئے بی جے پی نے کہا کانگریس کا گھناؤناچہرہ سامنے آیا۔
حیدر آباد کی مکہ مسجد بلاسٹ معاملے میں 16 اپریل کو این آئی اے کورٹ نے سوامی اسیمانند سمیت تمام پانچ ملزمین کو بری کیا تھا۔ 2007 میں ہوئے ان دھماکوں میں 9 لوگ مارے گئے تھے، جبکہ قریب 58 لوگ زخمی ہوئے تھے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی رہنمائی والی تین رکنی عدالتی بنچ نے کہا کہ بی ایچ لویا کی موت قدرتی وجوہات سے ہوئی تھی۔
این آئی اے کی اسپیشل کورٹ کے جج ،کے رویندر ریڈی نے کہاان کے استعفیٰ کا آج کے فیصلے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔۔
حیدرآباد میں این آئی اے کی اسپیشل کورٹ نے دیا فیصلہ، کہا این آئی اے کے ذریعے دیے گئے ثبوت کافی نہیں ۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کٹھوا اور اناؤ گینگ ریپ معاملے پر ونود دوا کا تبصرہ
ملزم ایم ایل اے کو سی بی آئی نے لکھنؤ واقع ان کی رہائش گاہ سے سے گرفتار کیا ۔گرفتاری کے بعد انہیں سی بی آئی دفتر میں لے جاکر پوچھ تاچھ کی گئی۔
سارا کھیل اشتہار نکالکر ہیڈلائن حاصل کرنے کا ہے۔ جب آپ جوائننگ لیٹر ملنے اور جوائننگ ہو جانے کا رکارڈ دیکھیںگے تو پتا چلےگا کہ یہ تقرریاں نوجوانوں کو ٹھگنے کے لئے نکالی جا رہی ہیں، نوکری دینے کے لئے نہیں۔
جنید کے والد جلال الدین نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی جس میں یہ کہا گیا تھا کہ ہریانہ پولیس نے اس معاملہ میں ایک ملزم کو چھوڑ کر باقی تینوں ملزموں پر قانون کی ہلکی دفعات لگائی ہیں ۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے فنانس بل کو لے پارلیامنٹ میں ہوئے ہنگامہ اور بینکوں کا پیسہ لے کر فرار ہوئے کاروباریوں پر ونود دوا کا تبصرہ
12000 کروڑ روپئے سے زیادہ کے پی این بی گھوٹالے میں مطلوب ہیرا کاروباری نیرو مودی اور میہل چوکسی کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کے لئے ای ڈی نے انٹرپول کا رخ کیا۔
انکاؤنٹر معاملے میں ملزم گجرات پولیس کے سینئر افسر ونجارا کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں خفیہ طور پر مودی سے پوچھ تاچھ ہوئی تھی، لیکن اس بات کو رکارڈ پر نہیں رکھا گیا۔
بی جے پی حامی میڈیا کے ذریعے دی وائر کی ایک ایسی رپورٹ کو خارج کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو اب تک شائع نہیں ہوئی۔
مہاراشٹر اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا کہ مرنے والے کے والد سات سالوں سے انصاف کے لئے بھٹک رہے ہیں۔ لیکن مجسٹریٹ کورٹ کو پتا چلا کہ سی بی آئی نے غلط تفتیش کی جس سے اس کے کام کرنے کے طریقے پر شک اٹھتا ہے۔
گھوٹالہ کے 50 سے زیادہ معاملے زیر التوا ہونے کے باوجود سی بی آئی نے 1 دن میں اسپیشل ویاپم برانچ کے 20 افسروں کا تبادلہ کیا ہے۔
سہراب الدین،کوثر بی اور تلسی رام پرجاپتی انکاؤنٹر معاملے کی جانچ سے اپریل 2014 میں ہٹا دئے گئے ناگالینڈ کیڈر کے آئی پی ایس افسر سندیپ تامگاڈے کے خلاف جانچ بٹھا دی گئی ہے۔