chief judicial magistrate

سنبھل تشدد: سابق سی او اور دیگر پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج کرنے کے عدالتی آرڈر پر عمل کرنے سے پولیس کا انکار

سنبھل تشدد کے دوران فائرنگ میں زخمی ہونے والے ایک نوجوان کے والد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چندوسی کی  عدالت نے اس وقت کے سی او انج چودھری سمیت 12 پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ تاہم، سنبھل پولیس نے اس حکم نامے کو’ غیر قانونی’ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف  اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔