ویڈیو: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 27 مارچ کو کابینہ وزیر اور وکاس شیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش سہنی کو کابینہ سے برخاست کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر بار بار حملہ کرنے کی وجہ سے بی جے پی کافی ناراض تھی۔ سہنی کی پارٹی نے یوپی میں 50 سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا، لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔
ریاستی محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی کی جانب سے مکیش سہنی کو وزیر کے عہدے سے ہٹانے کی گزارش کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے راج بھون کو اس کی سفارش کی تھی۔ بی جے پی کا کہنا تھاکہ سہنی اب این ڈی اے اتحاد کا حصہ نہیں ہیں، اس لیے انہیں وزیر کے عہدے سے ہٹایا جانا چاہیے۔
بہار کے ڈمراؤں سے ایم ایل اے اجیت کشواہا نے ایوان میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے پولیس افسر وکاس ویبھو اور فسادات کے ملزم منیش کشیپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ منیش کشیپ پر پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پٹنہ کے لہاسہ مارکیٹ میں کشمیری تاجروں کے ساتھ لوٹ مار اور فساد بھڑکانے کا الزام ہے۔
بہار کی نتیش حکومت پٹنہ کے گردنی باغ میں 268 ایکڑ زمین پر وزیروں اورججوں اور سرکاری افسروں کے لئے ایک ہزار سے زیادہ گھربنانے جا رہی ہے۔