کرسمس سے ایک دن قبل چھتیس گڑھ کے معروف میگنیٹو مال میں توڑ پھوڑ کرنے والے بجرنگ دل کے چھ کارکنوں کو ضمانت مل گئی ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد دائیں بازو کی تنظیم نے ان ملزمان کا استقبال ہارپہنا کرکیا اور ‘رگھوپتی راگھو راجہ رام’ کے نعرے لگائے۔
حالیہ برسوں میں عیسائیوں کے خلاف مہم میں تیزی آئی ہے۔ ہندوستان کی آبادی کے صرف 2.3 فیصد عیسائی ہیں۔ ہندوستان کی آبادی میں ان کا حصہ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہی رہا ہے۔ تو پھر تبدیلی مذہب کی وجہ سے عیسائیوں کی آبادی میں دھماکہ خیز اضافہ کا خطرہ اتنا حقیقی کیوں لگتا ہے؟
کیرالہ کے مختلف ڈاک خانوں میں 18 دسمبر کو کرسمس کی تقریبات منعقد ہونی تھی، لیکن جب ملازمین نے مبینہ طور پر’آر ایس ایس گن گیتم’ کو گانے سے انکار کر دیا تو پروگرام کو رد کر دیا گیا۔ راجیہ سبھاممبر جان برٹاس نے مرکزی وزیر مواصلات جیوترادتیہ سندھیا کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ہندوستان میں کرسمس صرف ایک ثقافتی موقع نہیں ہے، بلکہ عقیدہ، ہم آہنگی اور خیر سگالی کا اظہار ہے۔
ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو خبردار کیا کہ کچھ اضلاع میں دوبارہ لاؤڈ اسپیکر لگائے جا رہے ہیں، یہ قابل قبول نہیں ہے۔ نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی […]
سری نگر کے مولانا آزاد روڑ پر واقع تاریخی ’ہولی فیملی کیتھولک چرچ‘ میں کرسمس کے موقع پر 50 برس بعد گھنٹا بجایا گیا۔ سری نگر: پوری دنیا کی طرح ریاست جموں وکشمیر کی مسیحی برادری نے بھی پیر کے روزکرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش اور […]