دہلی پولیس نے جامعہ نیو فرینڈس کالونی میں گزشتہ 15 دسمبر کو شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرے کے دوران ہوئے تشدد کے معاملے میں منگل کو عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی۔ پولیس نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج ، کال ریکارڈس اور 100 سے زیادہ گواہوں کے بیان بطور ثبوت منسلک کئے گئے ہیں۔
یہ فوٹیج دہلی پولیس کی اسپیشل جانچ ٹیم کے ذریعے چینل کو دیا گیا تھا۔ ویڈیو کے کئی فریم میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ طالب علم کے ہاتھ میں پتھر نہیں، پرس ہے۔
دہلی پولیس کی کارروائی کے دوران جامعہ کی لائبریری میں پڑھ رہے طالب علم شایان مجیب نے پولیس پر ان کی دونوں ٹانگیں توڑنے کا الزام لگاتے ہوئے دو کروڑ روپے معاوضے کی مانگ کی ہے۔ عرضی میں انہوں نے کہا ہے کہ تشدد میں زخمی ہونے کے بعد سے علاج میں وہ اب تک دو لاکھ روپے سے زیادہ خرچکر چکے ہیں۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 15 دسمبر کو ہوئے تشدد کے دوران کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآئی ہے، جہاں پولیس طالبعلموں کے ذریعے فرنیچر سے بلاک کئے لائبریری کے گیٹ کوتوڑکر اندر گھستی ہے اور طالبعلموں پر لاٹھیاں چلاتی دکھتی ہے۔ کئی طالبات سمیت ڈھیروں طالبعلم پولیس کے سامنے ہاتھ جوڑتے نظر آتے ہیں۔
اتر پردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت قانون (سی اےاے) کےخلاف بیان دینے کے الزام میں متھرا جیل میں بند ڈاکٹر کفیل خان پر این ایس اے لگایا گیا ہے۔
سی اے اے کے خلاف ریاست میں ہوئے مظاہرے کے دوران ہوئے تشدد کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں سے ہی اس کی بھرپائی کی جائےگی۔ اس بارے میں جاری حکومت کے وصولی نوٹس کو کانپور کے شخص کے ذریعے الٰہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
19 دسمبر، 2019 کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح کرناٹک میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کئی مظاہرے منعقد کئے گئے تھے۔حالانکہ، بنگلور پولیس کمشنر نے ایک دن پہلے سی آر پی سی کی دفعہ 144 کا استعمال کرکے شہر میں عوامی جلسہ پر پابندی لگا دی تھی۔
ڈاکٹر کفیل خان کو 29 جنوری کو ممبئی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ متھرا جیل میں بند خان کو ضمانت مل گئی تھی۔ علی گڑھ کے ایس ایس پی آکاش کلہری نے بتایا کہ ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی گئی ہے اور وہ جیل میں ہی رہیں گے۔
پونڈیچری شہریت قانون کے خلاف تجویز پاس کرنے والا پہلایونین ٹریٹری بن گیا ہے۔ اس سے پہلے کیرل، پنجاب، راجستھان،مغربی بنگال اور مدھیہ پردیش اسمبلی میں اس قانون کے خلاف تجویز پاس ہو چکی ہیں۔
سنبھل ضلع کے نخاس تھانہ حلقہ کے حسینہ باغ میں جنوری سے تقریباً 500 خواتین سی اے اے-این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ان میں سے گیارہ کو مقامی پولیس کی ایک رپورٹ کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے نوٹس بھیجا ہے۔
شہریت قانون، این آرسی اور این پی آر کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا پارلیامنٹ تک مارچ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے، جب انہیں پولیس نے روک دیا۔ طلبا کا الزام ہے کہ پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور ان کے پرائیویٹ پارٹس پر لاٹھی سے وار کیے ، جس میں کئی طلبہ و طالبات زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی آرکبشپ نے سرکار سے این آر سی اوراین آر پی کوملک بھر میں نافذ نہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
اتر پردیش میں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کے دوران مبینہ طور پرتشدد کرنے کے لیے 34 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
جئے پور کے رہنے والے شاعر بپادتیہ بدھ کی رات ایک کیب میں بیٹھنے کے بعد فون پر شہریت قانون کو لےکر بات کر رہے تھے، جس کو سن کر کیب ڈرائیور روہت انہیں اینٹی نیشنل بتاتے ہوئے پولیس تھانے لے گیا۔ روہت کو ممبئی بی جےپی صدر کے ذریعے بیدار شہری کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
دہلی کے شاہین باغ کی طرزپر ممبئی کے ناگپاڑا میں سی اےاے اور این آرسی کو لے کر بڑی تعداد میں خواتین مظاہرہ کر رہی ہیں۔ اس بارے میں بی ایم سی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ مظاہرے کی وجہ سےآمد رفت متاثر ہو رہی ہے اور میونسپل کے ذریعےکئے جا رہے کام بھی متاثرہو رہے ہیں۔
اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع میں واقع مولانا جوہر پارک بلریاگنج میں گزشتہ منگل کو پولیس نے شہریت ترمیم قانون اوراین آر سی کی مخالفت کر رہیں خواتین پر لاٹھی چارج اور پتھراؤ کیا۔ پولیس نے صبح پارک کو خالی کراکر اس میں ٹینکر سے پانی بھروا دیا تھا۔
این پی آر اور این آرسی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے اویسی نے کہا، میں اس طرح سے اس لیے سوچتا ہوں کہ کیونکہ میں تاریخ کا طالبعلم رہا ہوں۔ ہٹلر نے اپنے راج میں دو بارمردم شماری کروائی اور اس کے بعد یہودیوں کو گیس چیمبر میں ڈال دیا۔ میں نہیں چاہتا کہ ہمارے ملک میں بھی ویسا ہی ہو۔
مدھیہ پردیش کی حکومت نے اسمبلی میں شہریت قانون کے خلاف تجویز پاس کرتے ہوئے اس کو ہندوستانی آئین کے بنیادی جذبے کی خلاف ورزی بتایا۔ اس سے پہلے کیرل، پنجاب، مغربی بنگال اور راجستھان میں اس قانون کے خلاف تجویز پاس کی جا چکی ہے۔
گزشتہ منگل کو مرکزی وزیرنتیانند رائے نے پارلیامنٹ میں کہا کہ ابھی تک این آر سی کو ملک گیر سطح پر تیار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔حالانکہ رائے کا یہ بیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے ماضی میں دئے گئےبیانات کے بالکل برعکس ہے۔
شہریت ترمیم قانون اور نئی دہلی واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالبعلموں پر پولیس کی وحشیانہ کارروائی کے خلاف گزشتہ15 دسمبر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں مظاہرہ کے دوران ہوئے تشدد کو لےکر اسٹوڈنٹس کوآرڈینیشن کمیٹی نے یونیورسٹی انتظامیہ کے استعفیٰ کی مانگ کی تھی۔
بی جےپی نے کہا کہ کچھ ریاستوں کی اسمبلی میں سی اےاے کے خلاف تجویز پاس کرکے آئین کوچوٹ پہنچائی جا رہی ہے۔
ملک کے کئی حصوں میں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف ہو رہے مظاہروں کے بیچ مرکزی حکومت نے پارلیامنٹ میں یہ صفائی دی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ این آر سی کو ریاست میں نافذ نہیں ہونے دیا جائےگا۔این آر سی نافذ ہونے سے ہندو اور مسلمان دونوں کے لیے شہریت ثابت کرنا کافی مشکل ہو جائےگا۔ میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رجسٹرار نے اپنی ہدایت میں کہا کہ ،کیمپس میں سینٹرل کینٹین یا کسی اور جگہ کے آس پاس ایسی کسی بھی طرح کے مظاہرہ، دھرنا، خطاب، عوامی اجلاس یا غیرقانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اتر پردیش میں بی جےپی کی قیادت والی یوگی آدتیہ ناتھ سرکارمظاہرین کی جائیداد ضبط کرکے، سرکاری املاک کو ہوئے نقصان کا بدلہ لینے کے وزیر اعلیٰ کے وعدے پر آگے بڑھ رہی ہے تاکہ ااقلیتی کمیونٹی سے سیاسی وجوہات کے لیے بدلہ لیا جا سکے۔
عدالت کے باہر خان کے وکیل نے صحافیوں کو بتایا کہ خان کو انکاؤنٹرکا ڈر ہے ‘‘کیونکہ ان کے پاس پوری جانکاری ہے کہ بچوں کی موت (اتر پردیش کے ایک میڈیکل کالج میں) کا ذمہ دار کون ہے۔’’
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بجٹ سیشن کے پہلے دن اپنے خطاب میں کہا کہ پارلیامنٹ نے شہریت قانون بناکر مہاتما گاندھی کی سوچ کا احترام کیا ہے ۔ حالاں کہ اس دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کرتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی ۔
ویڈیو: شہریت قانون کے خلاف نئی دہلی کے سیلم پور میں گزشتہ 16 دنوں سے مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ان خواتین سے سرشٹی سریواستو کی بات چیت۔
کانپور پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج اور مظاہرہ کے دوران مرد عورتوں کو نعرےبازی کے لیے بھڑکا سکتے ہیں یا پھر نظم و نسق کے لیے مسئلہ پیدا کر سکتے ہیں۔ اس لیے نوٹس بھیج کر بانڈ کی رقم بھرنے کو کہا گیا ہے۔ لکھنؤ کے گھنٹا گھر میں مظاہرہ کی جگہ سے بچوں کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ کر رہے لوگ پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔
امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن میں ہوئے ایک انعقاد میں بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن، ایمنسٹی انٹرنیشنل امریکہ، ہیومن رائٹس واچ جیسی تنظیموں سے وابستہ افراد اور کارکنان نے حصہ لیا۔
اتر پردیش پولیس نے ڈاکٹر کفیل خان پر آر ایس ایس اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے لیےغیر مہذب تبصرہ کرنے، طلبا کو مرکزی حکومت کے شہریت قانون کے خلاف لڑنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش کاالزام لگایا ہے۔
کیرل کے گورنر عارف محمد خان کے خطاب کے دوران حزب مخالف جماعت کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف ایم ایل اے نے اسمبلی میں گورنر عارف محمد خان کا راستہ روکا اور شہریت ترمیم قانون کےخلاف ‘واپس جاؤ ‘کے نعرے لگائے۔
کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے ہیومن رائٹس کمیشن کو اتر پردیش میں شہریت ترمیم قانون کےخلاف کی گئی بربریت کے بارے میں31 صفحات کی ایک رپورٹ سونپی اور ثبوت کے طور پر کچھ ویڈیو سونپے۔
کرناٹک میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ این آر سی پر، میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہر ملک کو یہ نہیں پتہ ہونا چاہیے کہ اس کی زمین پر کتنے شہری رہتے ہیں اور کتنے غیر ملکی رہتے ہیں؟
قابل ذکر ہے کہ 751 رکنی یورپی پارلیامان میں 651 اراکین کی غیر معمولی اکثریت نے شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے علاوہ جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں پر بحث کے لیے کُل چھ قراردادیں منظور کی ہیں۔ ان پر 29 جنوری کو بحث اور 30 جنوری کو ووٹنگ ہو گی۔
اس موقع پرکئی رہنماؤں نے بی جے پی ایم ایل اے سے پوچھا کہ کیا آپ کے پاس کاغذ ہے؟ کیا آپ ہندوستانی ہیں؟
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سی اے اے اوراین آرسی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے اور بولنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔آئین کے سیکولر اقدار کو بنائے رکھنے کے لیے ہم ان کی اجتماعی مخالفت کو سلام کرتے ہیں۔
فیک نیوز راؤنڈ اپ: گزشتہ ایک مہینے سے شہریت ترمیم قانون کے خلاف ملک بھر میں ہو رہے مظاہروں میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب اور مکاتب کے افراد بھی شرکت کر رہے ہیں اور آئین مخالف اس قانون کو کسی بھی قیمت پر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر بھگوا ہنڈلوں کے ذریعے اس مہم کو توڑنے کی مکمل کوشش کی جا رہی ہے۔
راجستھان کی کانگریس حکومت نے شہریت قانون کے خلاف اسمبلی میں تجویزپاس کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس قانون کو رد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران اسمبلی میں بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے شہریت قانون کے حق میں نعرےبازی کی۔
علی گڑھ پولیس کا الزام ہے کہ گزشتہ 20 جنوری کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اندرشہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کے دوران مبینہ طور پر ڈھال کے طورپر نابالغوں کو آگے کیا گیا تھا۔ حالانکہ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی نابالغ بچوں کی پہچان کی جانی باقی ہے اور کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔