Citizenship Protest

یوپی: سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 11 لوگوں کو نوٹس، 50 لاکھ روپے کے بانڈ بھرنے کا حکم

سنبھل ضلع‎ کے نخاس تھانہ حلقہ کے حسینہ باغ میں جنوری سے تقریباً 500 خواتین سی اے اے-این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ان میں سے گیارہ کو مقامی پولیس کی ایک رپورٹ کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے نوٹس بھیجا ہے۔

کیرل، پنجاب، مغربی  بنگال اور راجستھان کے بعد شہریت قانون کے خلاف مدھیہ پردیش اسمبلی میں تجویز پاس

مدھیہ پردیش کی حکومت نے اسمبلی میں شہریت قانون کے خلاف تجویز پاس کرتے ہوئے اس کو ہندوستانی آئین کے بنیادی جذبے کی خلاف ورزی بتایا۔ اس سے پہلے کیرل، پنجاب، مغربی بنگال اور راجستھان میں اس قانون کے خلاف تجویز پاس کی جا چکی ہے۔

شہریت قانون: نقصان کی ادائیگی سے متعلق نوٹس کو رد کر نے والی عرضی پر یوپی سرکار کو نوٹس

سپریم کورٹ میں داخل عرضی میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اتر پردیش میں بی جےپی کی قیادت والی یوگی آدتیہ ناتھ سرکارمظاہرین کی جائیداد ضبط کرکے، سرکاری املاک کو ہوئے نقصان کا بدلہ لینے کے وزیر اعلیٰ کے وعدے پر آگے بڑھ رہی ہے تاکہ ااقلیتی کمیونٹی سے سیاسی وجوہات کے لیے بدلہ لیا جا سکے۔

شہریت قانون: کانپور میں مظاہرین کو نوٹس، دو لاکھ کا بانڈ بھر نے کی ہدایت

کانپور پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج اور مظاہرہ کے دوران مرد عورتوں کو نعرےبازی کے لیے بھڑکا سکتے ہیں یا پھر نظم و نسق کے لیے مسئلہ پیدا کر سکتے ہیں۔ اس لیے نوٹس بھیج کر بانڈ کی رقم بھرنے کو کہا گیا ہے۔ لکھنؤ کے گھنٹا گھر میں مظاہرہ کی جگہ سے بچوں کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سی اے اے کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ کر رہے لوگ پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔

کیرل: گورنر نے عدم اتفاق کا اظہار کرتے ہو ئے اسمبلی میں شہریت قانون مخالف تجویز پرتقریر کے حصے پڑھے

کیرل کے گورنر عارف محمد خان کے خطاب کے دوران حزب مخالف جماعت کانگریس کی قیادت والے یو ڈی ایف ایم ایل اے نے اسمبلی میں گورنر عارف محمد خان کا راستہ روکا اور شہریت ترمیم قانون کےخلاف ‘واپس جاؤ ‘کے نعرے لگائے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بو لے-این آر سی بن رہا ہے، اس میں کیا اعتراض ہے؟

کرناٹک میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ این آر سی پر، میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہر ملک کو یہ نہیں پتہ ہونا چاہیے کہ اس کی زمین پر کتنے شہری رہتے ہیں اور کتنے غیر ملکی رہتے ہیں؟

شہریت قانون کے خلاف یورپی پارلیامان میں قرارداد منظور

قابل ذکر ہے کہ 751 رکنی یورپی پارلیامان میں 651 اراکین کی غیر معمولی اکثریت نے شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے علاوہ جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں پر بحث کے لیے کُل چھ قراردادیں منظور کی ہیں۔ ان پر 29 جنوری کو بحث اور 30 جنوری کو ووٹنگ ہو گی۔

’اتر پردیش پولیس نے مظاہرے کے دوران ہو ئے تشدد میں زیادہ تر لوگوں کو کمر کے اوپر گولی ماری‘

ویڈیو: ملک کی تقریباً 30 یونیورسٹی کے طلبانے اتر پردیش کے تشددمتاثرہ 15 اضلاع میں جاکر ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کی ہے۔ ‘ناگریک ستیہ گرہ’ نام کی مہم کے تحت تیار کی گئی اس رپورٹ سے جڑے سماجی کارکن منیش شرما سے وشال جیسوال کی بات چیت۔

کیرل، پنجاب کے بعد راجستھان اسمبلی میں بھی شہریت قانون کے خلاف تجویز پاس

راجستھان کی کانگریس حکومت نے شہریت قانون کے خلاف اسمبلی میں تجویزپاس کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اس قانون کو رد کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس دوران اسمبلی میں بی جے پی کے کئی رہنماؤں نے شہریت قانون کے حق میں نعرےبازی کی۔

اتر پردیش: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طالبعلموں پر جووینائل جسٹس ایکٹ کے تحت معاملہ درج

علی گڑھ پولیس کا الزام ہے کہ گزشتہ 20 جنوری کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اندرشہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کے دوران مبینہ طور پر ڈھال کے طورپر نابالغوں کو آگے کیا گیا تھا۔ حالانکہ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی نابالغ بچوں کی پہچان کی جانی باقی ہے اور کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

مدھیہ پردیش: شہریت قانون کی مخالفت میں بی جے پی کے تقریباً 90 مسلم رہنماؤں نے اجتماعی طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا

سی اے اےکے خلاف بی جے پی چھوڑنے والے مسلم رہنماؤں نے اپنے خط میں کہاہے کہ ،ہندوستانی آئین کے آرٹیکل14 کے تحت کسی بھی ہندوستانی شہری کو برابری کاحق حاصل ہے، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے سی اےاے کو مذہبی بنیاد پرنافذ کرکےملک کو باٹنے کا کام کیا گیا ہے جو آئین کے بنیادی جذبےکے خلاف ہے۔

’یوپی پولیس نے مظاہرے کے دوران ہو ئے تشدد میں زیادہ تر لوگوں کو کمر کے اوپر گولی ماری‘

اتر پردیش کےتشددمتاثرہ15اضلاع میں جاکر ملک کی تقریباً30یونیورسٹی کے طلبا کے ذریعے تیار کی گئی رپورٹ میں پولیس پرسنگین الزام لگائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اس نے مظاہرہ کو روکنے اور لوگوں کو کھدیڑنے کے بجائے لوگوں پر گولیاں چلانی شروع کر دیں اور نوجوانوں بالخصوص نابالغوں کو نشانہ بنایا گیا۔

شہریت قانون: ’مودی حکومت کو عوام کے سامنے جھکنا ہی پڑے گا‘

ویڈیو: گزشتہ 19 دسمبرکو شہریت ترمیم قانون کے خلاف اترپردیش میں بڑے پیمانے پر مظاہرے سے پہلے لکھنؤ میں حراست میں لیے گئے ہیومن رائٹس تنظیم رہائی منچ کے صدر اور سینئر وکیل محمد شعیب ایک مہینے جیل میں رہنے کے بعد حال ہی میں رہا ہوئے ہیں۔ محمد شعیب سے وشال جیسوال کی بات چیت۔

شہریت قانون: راجناتھ سنگھ بو لے-ہندوستانی مسلمانوں کو کوئی چھو تک نہیں پائے گا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہاکہ،اس قانون کو اب ہندو مسلمان کے نظریے سے دیکھا جا رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم مذہب سے الگ انصاف کی بات کرتے ہیں۔ گاندھی جی نے بھی کہا تھا کہ مذہب کی بنیاد پر بٹوارہ نہیں ہونا چاہیے۔

کیرل حکومت کا فیصلہ، ریاست میں این پی آر نافذ نہیں ہوگا

وہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ  ممتا بنرجی نےتمام ریاستوں  سے اپیل کی ہے کہ وہ این پی آرنافذکرنے سے پہلے اس کو دھیان سے پڑھ لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ،میں تمام ریاستوں  سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ شہریت قانون کے خلاف تجویز پاس کریں۔ […]

امت شاہ کے ہندوستان میں مسلمان ہونا کیا ہوتا ہے سمجھ میں آنے لگا ہے: صدف جعفر

ویڈیو: شہریت قانون کے خلاف لکھنؤ میں 19 دسمبر کو ہوئے تشدد کے معاملے میں درج ایف آئی آر میں صدف جعفر کا نام بھی ہے۔ صدف کے اہل خانہ کاالزام ہے کہ پولیس نے ان کی لاٹھیوں سے پٹائی کی۔ ان کے ہاتھوں اور پیروں پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور پیٹ پر لات بھی ماری گئی جس سے انہیں انٹرنل بلیڈنگ ہونے لگی۔ صدف نے د ی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کے ساتھ آپ بیتی شیئر کی۔

ریٹائر آئی پی ایس نے کہا، یوگی راج میں یوپی پولیس اور فرقہ پرست ہوگئی ہے

ویڈیو: شہریت ترمیم قانون کو لےکر اتر پردیش میں ہوئے تشدد، لوگوں کی موت اور پولیس کے کام کرنے کے طریقے پر ریاست کے سابق آئی جی اور سماجی کارکن ایس آر داراپوری سے دی وائر کے مہتاب عالم کی بات چیت۔

شہریت ترمیم قانون: کیرل حکومت کے کورٹ جانے سے ناراض گورنر عارف محمد خان نے کہا-میں صرف ربڑ اسٹامپ نہیں

شہریت ترمیم قانون کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے کیرل ریاست نے مرکزی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ کیرل ریاست نے کہا کہ شہریت ترمیم قانون آرٹیکل 14، 21 اور 25 کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

شہریت ترمیم قانون مظاہرہ: بھیم آرمی چیف کو شرط کے ساتھ ضمانت

عدالت نے بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کو کچھ شرائط کے ساتھ راحت دی ہے۔ ان کے مطابق، وہ 4 ہفتوں تک دہلی نہیں آ سکیں گے اور الیکشن تک کسی دھرنے کا انعقاد نہیں کریں گے۔ اس سے پہلے ان کی ضمانت عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے عدالت نے کہا تھا کہ ان کو مخالفت کرنے کا آئینی حق ہے۔

شہریت قانون: ایک اور موت کے ساتھ فیروزآباد میں احتجاج کے دوران مر نے والوں کی تعداد 7 ہوئی

گزشتہ 20دسمبر کو اتر پردیش کے فیروزآباد میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 26 سالہ یومیہ مزدور محمد ابرار کی اتوارکی  رات موت ہو گئی۔ اس سے پہلے فیروزآباد میں چھ لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ نئی دہلی: گزشتہ 20 […]

چندر شیکھر کی گرفتاری پر دہلی پولیس کو پھٹکار، کورٹ نے کہا-احتجاج کرنا آئینی حق

بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کی ضمانت عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے سرکاری وکیل سے کہا کہ آپ ایسا سلو ک کر رہے ہیں جیسے کہ جامع مسجد پاکستان ہے۔ یہاں تک کہ اگر یہ پاکستان بھی ہوتا ،تو بھی آپ وہاں جا سکتے ہیں اور احتجاج کر سکتے ہیں۔ پاکستان غیر منقسم ہندوستان کا ایک حصہ تھا۔

اترپردیش: اے ایم یو کے 6 طلبا پر غنڈہ ایکٹ کے تحت کارروائی کرے گی پولیس

اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزشتہ 15 دسمبر کو شہریت قانون اور نئی دہلی میں جامعہ کے طلبا پر پولیس کی بربریت کے خلاف ہو رہا مظاہرہ پر تشدد ہو گیا تھا،جس میں 100 لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

شہریت قانون: یوگی نے یوپی پولیس کے ذریعے لوگوں سے نقصان کی بھرپائی کی کارروائی کو صحیح ٹھہرایا

شہریت قانون کی حمایت میں مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر میں ہوئے اجلاس کے دوران اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اب مظاہرہ کے دوران توڑ پھوڑ نہیں ہو رہی ہے اور ملزم اب معافی مانگ رہے ہیں۔

سو سے زیادہ سابق نوکر شاہوں نے خط لکھ کر کہا، ہندوستان کو سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی ضرورت نہیں

خط میں سابق نوکرشاہوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سی اے اے، این پی آر اور این آر سی بیکار کی قواعد ہے، جس سے بڑے پیمانے پرلوگوں کو پریشانیاں ہوں‌گی، عوامی اخراجات ہوں گے۔ بہتر ہوگا کہ اس کو غریبوں اور سماج کے محروم طبقوں کی فلاح سے متعلق اسکیموں پر خرچ کیاجائے۔

اے ایم یو میں پولیس کارروائی پر الہ آباد ہائی کورٹ سخت، این ایچ آر سی کو جانچ کی ہدایت

اترپردیش کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں گزشتہ 15 دسمبر کو شہریت قانون اور نئی دہلی میں جامعہ کے طلبا پر پولیس کی بربریت کے خلاف ہو رہا مظاہرہ پر تشدد ہو گیا تھا،جس میں 100 لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

مودی کے دعوے کے برعکس بنگال بی جے پی نے ایک کتابچہ میں سی اے اے کے بعد این آر سی نافذ کر نے کی بات کہی

بی جےپی کی بنگال اکائی کے جنرل سکریٹری باسو نے کہا کہ بنگالی میں جاری اس کتاب میں پوری طرح سے ہندی کاترجمہ نہیں کیا گیا ہے۔ ادھر بنگال میں سی اے اے اور این آر سی کو لےکر بہت بھرم پیدا ہو گیا ہے۔ اس لیے، این آر سی کے پہلو کو کتاب کے بنگالی ایڈیشن میں شامل کیا گیا ہے اور وہاں لکھا گیا ہے کہ این آر سی کی کارروائی مرکزی حکومت کا خصوصی اختیار ہے۔

شہریت قانون: رہائی کے بعد بو لے ایس آر داراپوری-پولیس نے حراست میں نہیں دیا کھانا اور کمبل

لکھنؤ میں شہریت قانون کی مخالفت کو لےکر گرفتار سماجی کارکن صدف جعفر اور سابق آئی پی ایس افسر ایس آر داراپوری کو منگل کو جیل سے رہا کردیا گیا۔صدف کا الزام ہے کہ ان کو بنا کسی خاتون کانسٹبل کےحراست میں لیا گیااور بے رحمی سے پیٹا گیا۔

شہریت قانون: شاہ نے کہا-ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، کیرل سی ایم نے 11 غیر بی جے پی وزیراعلیٰ کو لکھا خط

کیرل کے وزیراعلیٰ پنارئی وجین نے 11 غیر بی جے پی وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ سی اے اے کو رد کرنے کی مانگ سے جڑا بل پاس کرنے کے لیے ان کی ریاست کی اسمبلی کی نقل کریں۔ دوسری طرف بی جے پی نے شہریت ترمیم قانون کی حمایت میں جن جاگرن مہم شروع کر دی ہے۔

فیروزآباد پولیس کے ذریعے مرحوم شخص اور بزرگوں کو نوٹس بھیجنے کے معاملے کی جانچ کے لیے کمیٹی کی تشکیل

اترپردیش کے فیروزآباد شہر میں گزشتہ 20 دسمبر کو شہریت ترمیم قانون کو لے کر ہوئے مظاہرے اور تشدد کے بعد پولیس نے ایسے 200 لوگوں کو نشان زد کر نوٹس بھیجا ہے، جن میں ایک مرحوم شخص اور شہر کے کچھ بزرگوں کے بھی نام ہیں،جو اب چل پھربھی نہیں سکتے۔

یوپی پولیس ہی دنگائی بن گئی ہے: ہرش مندر

ویڈیو: شہریت ترمیم قانون کو لے کر ہوئے مظاہروں اور تشدد کے بعد اترپردیش پولیس پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزامات لگ رہے ہیں۔ اترپردیش کے کئی علاقوں کا دورہ کر کے لوٹی فیکٹ فائڈنگ ٹیم کے ممبر اور سماجی کارکن ہرش مندر سے دی وائر کے ڈپٹی ایڈیٹر اجئے آشیروادکی بات چیت۔