companies

(علامتی تصویر بہ شکریہ: سید حسینی/انس پلاش)

پابندی کے باوجود نئی کمپنیوں نے خریدے الیکٹورل بانڈ: رپورٹ

الیکٹورل بانڈ کے حوالے سے ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ کم از کم 20 ایسی نئی کمپنیوں نے بانڈ کے توسط سے تقریباً 103 کروڑ روپے کا چندہ دیا ہے، جو تین سال سے بھی کم عرصے سے وجود میں ہیں۔ قانون کے مطابق ایسی کمپنیاں سیاسی چندہ نہیں دے سکتی ہیں۔

تصویر: دی وائر

الیکٹورل بانڈ: سرفہرست خریداروں نے چار سالوں تک اپنے منافع سے چھ گنا زیادہ کا چندہ دیا

سیاسی جماعتوں کو سب سے زیادہ چندہ دینے والی کمپنی فیوچر گیمنگ اینڈ ہوٹل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ نے 12 اپریل 2019 سے 24 جنوری 2024 کے درمیان اپنے منافع سے چھ گنا زیادہ کا چندہ دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو چندہ دینے میں ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل کا نام بھی شامل ہے جس نے نقصان کے باوجود الیکٹورل بانڈز خریدے۔

(السٹریشن: دی وائر)

الیکٹورل بانڈ: چھاپوں یا تحقیقات کا سامنا کر رہی اکثر کمپنیاں بانڈ کی بڑی خریدار

اپنی ویب سائٹ پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے اپ لوڈ کیے گئے الیکٹورل بانڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، سب سے بڑے عطیہ دہندگان میں فیوچر گیمنگ اینڈ ہوٹل سروسز، میگھا انجینئرنگ انفراسٹرکچر لمیٹڈ، ویدانتا اور چنئی گرین ووڈس ایسی کمپنیاں ہیں جن کا کام کاج سوالوں کے گھیرے میں رہا ہے اور وہ جانچ ایجنسیوں کے نشانے پر رہی ہیں۔