Congres

وزیر اعظم نریندر مودی۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

وزیراعظم نے چین کے مفاد میں کام کیا ہے، اس لیے چینی میڈیا ان کی تعریف کر رہا ہے: کانگریس

وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے چین کے ‘گلوبل ٹائمز’ اخبار نے کہا ہے کہ ان کی قیادت میں ہندوستان نے اقتصادی، سماجی نظم و نسق اور خارجہ پالیسی کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اس پر کانگریس کا کہنا ہے کہ چینی سرکاری میڈیا نے وزیر اعظم کی تعریف اس لیے کی ہے کہ انہوں نے چینی گھس پیٹھ کے جواب میں اپنی آنکھیں موند لی ہیں۔

سنگاپور کے وزیر اعظم لی شین لونگ اپنے خطاب کے دوران۔ (تصویر: اسکرین گریب/پی ایم او/یو ٹیوب)

ہندوستانی ارکان پارلیامنٹ کے مجرمانہ ریکارڈ سےمتعلق سنگاپور کے وزیر اعظم کے بیان پر ہندوستان ناراض

سنگاپور کےوزیر اعظم نے اپنے ملک کی پارلیامنٹ میں جمہوریت سےمتعلق ایک موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو ایک عظیم رہنماقرار دیا اور ہندوستانی ارکان پارلیامنٹ کےخلاف درج مجرمانہ مقدمات کا ذکر کیا۔اس حوالے سے ہندوستان نے سنگاپور کے ہائی کمشنر کوسمن جاری کیا ہے۔

مجاہد آزادی ، ایچ ایس ڈورے سوامی ، فوٹو بہ شکریہ ؛ وکی پیڈیا

ایک سو دو سالہ ڈورے سوامی کو دینا پڑ رہا ہے مجاہد آزادی ہو نے کا ثبوت، بی جے پی نے اٹھایا تھا سوال

کرناٹک کے بیجاپورسے بی جے پی ایم ایل اے بی پی یتنال نے مجاہد آزادی ایچ ایس ڈورے سوامی کو فرضی مجاہد آزادی بتاتے ہوئے ان سے تحریک آزادی میں شامل ہونے کے ثبوت مانگے تھے۔