سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ غور کرنا دلچسپ ہے کہ ریاست کی پالیسی کے ڈائریکٹو پرنسپل سے جڑے حصہ چار میں آئین کے آرٹیکل 44 میں آئین سازوں نے امید کی تھی کہ ریاست پورے ہندوستان میں یکساں سول کوڈ کے لئے کوشش کرےگی۔ لیکن آج تک اس بارے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
راجیہ سبھا ممبر اور ایم ڈی ایم کے کے بانی وائیکو نے اپنی عرضی میں کہا کہ فاروق عبداللہ پر کارروائی پوری طرح سے غیر قانونی اور غلط ہے۔یہ ان کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کشمیر کے کچھ گاؤں میں لوگوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر مارپیٹ اور شدید طور پر ٹارچر کرنے کے الزامات لگائے ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انھیں لاٹھیوں اور بھاری تاروں سے مارا گیا اور بجلی کے جھٹکے دیے گئے۔فوج کا کہنا ہے کہ ان کو ایسے کسی واقعے کا علم نہیں ہے۔
خصوصی تحریر: اطلاعات کے اس زمانے میں کسی حکومت کا اتنی آسانی سے ایک پوری آبادی کو باقی دنیا سے کاٹ دینا ظاہر کرتا ہے کہ ہم کس طرف بڑھ رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین میں لائحہ عمل کو لے کر اختلافات تھے، لیکن جس ایک بات پر وہ متفق تھے، وہ یہ تھا کہ ہندوستان کی حالیہ کارروائی یکطرفہ ہے اور اس نے معاملات کو پیچیدہ کرکے خطے میں کشیدگی پیدا کردی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ اس حکم سے آرٹیکل 370 کا صرف ایک سیکشن بچا رہے گا،باقی سارے سیکشن ختم ہو جائیں گے۔
لبرل دانشور جماعت کے لئے ہندوستان بھلےہی اب تک ہندو راشٹر نہ بنا ہو، لیکن گلیوں میں گھومنے والے ہندتووادیوں کے لئے یہ ایک ہندو راشٹر ہے۔ اس کی علامت بھلے چھپی ہوئی ہوں، لیکن اس کے حمایتی اور متاثرین، دونوں ہی بہت واضح طور پر اس کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کی کیرل اکائی نے مسجدوں میں خواتین کو داخلے کی اجازت دینے کی عرضی دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس کو سستی تشہیر پانے کا ذریعہ کہتے ہوئے خارج کر دیا اور کہا کہ مسلم خواتین کو ہی اس کو چیلنج کرنے دیجیے۔
اویسی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ، ‘یہ اچھی بات ہے کہ جب وہ مجھے دیکھتے ہیں تو ان کو ایسی چیزیں یاد آتی ہیں ، مجھے امید ہے کہ وہ آئین اور مظفرپور میں بچوں کی موت کو بھی یاد کرتے ہوں گے ۔’
نیوز چینل پر ایک پروگرام نشر ہوا تھا، جس میں ایک اسٹنگ آپریشن کے ذریعے دکھایا گیا تھا کہ ایک کمپنی مغربی اتر پردیش میں مبینہ طور پر ملاوٹی یا سنتھیٹک دودھ بیچ رہی ہے۔
ویڈیو: معروف ایکٹر، قلمکار اور ڈراما نگار مانو کول اور –البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتاہے فلم کے ڈائریکٹر سومتر راناڈے سے پرشانت ورما کی بات چیت۔
13 پوائنٹ روسٹرکے نفاذ کا فیصلہ ملک میں اب تک کی تمام سماجی حصولیابی کو ختم کر دےگا۔ اس سے یونیورسٹی کے اسٹاف روم یکساں سماجی اکائی میں بدل جائیںگے کیونکہ اس میں ہندوستانی سماج کے تنوع اور تکثیریت کو عزت دینے کا کوئی تصور نہیں ہے۔
سپریم کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کر کے کہا گیا ہے کہ ہندو جو ملک گیر اعداد و شمار کے مطابق ایک اکثریتی کمیونٹی ہے، نارتھ ایسٹ کی کئی ریاستوں اور جموں و کشمیر میں اقلیت ہے۔ کورٹ نے اقلیتی کمیشن کو تعریف طے کرنے کے لئے تین مہینے کا وقت دیا ہے۔
ایک پروگرام کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ جب کسی کارٹونسٹ کوسیڈیشن کے الزام میں جیل میں ڈالا جاتا ہے یا مذہبی عمارت کی تنقید کرنے پر کسی بلاگر کو ضمانت کے بجائے جیل ملتی ہے، تب آئین ناکامیاب ہوجاتا ہے۔
بی جے پی رہنما اشونی کمار اپادھیائے نے ایک پی آئی ایل دائر کر کےکہا ہے کہ ہندو جو ملک گیر اعداد و شمار کے مطابق ایک اکثریتی کمیونٹی ہے، نارتھ ایسٹ کی کئی ریاستوں اور جموں و کشمیر میں اقلیت میں ہے۔ ہندو کمیونٹی ان فوائد سے محروم ہے جو کہ ان ریاستوں میں اقلیتی کمیونٹی کے لئے موجود ہیں۔ اقلیتی کمیشن کو اس تناظر میں ’ اقلیت ‘لفظ کی تعریف پر پھر سے غور کرنا چاہیے۔
بہار کے ایجوکیشن منسٹر کے این پرساد ورما نے کہا کہ اگر اس طرح کا کوئی معاملہ ہوا ہے تو کارروائی کی جائے گی ، قومی گیت کی بے عزتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ہندوستان کو 15 اگست 1947 کو آزادی ملی، جس کے بعد 26 جنوری1950کو ہندوستان جمہوری ملک میں بدلا اور ملک میں آئین نافذ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ ہرسال 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منایا جاتا ہے۔
آئی آئی ٹی ممبئی میں امبیڈکر میموریل لکچر کو خطاب کرتے ہوئے جسٹس جے چیلمیشور نے کہا کہ آئین میں صرف سماج کے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ طبقے کے لئے ریزرویشن کا اہتمام ہے۔
اتر پردیش کے کابینہ وزیر او پی راج بھر نے کہا کہ فسادات بھڑکانے والے رہنما کو ہی آگ لگا دو تاکہ وہ سمجھ جائے کہ ہم دوسروں کو نہیں جلانے جائیں گے۔
بی جے پی سے استعفیٰ دینے والی ساوتری بائی پھولے نے کہا کہ نہ کھاؤںگا اور نہ کھانے دوںگا کی بات کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی خود گھوٹالےبازوں کے حصہ دار بن گئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیامنٹ میں اپنی من کی بات کہنے کی اجازت نہیں ملتی۔
اتر پردیش میں بہرائچ سے بی جے پی رکن پارلیامان ساوتری بائی پھولے نے پارٹی کی ممبرشپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ آئین حاشیے پر پڑے لوگوں کے ساتھ اکثریت کے ادراک کی بھی آواز ہے اور یہ مشکل وقت میں ہمیشہ رہنمائی کرتا ہے۔
یونیفارم سول کوڈ کے نام پر چینلوں اور اخباروں میں کتنی بحث چلائی گئی اور مسلمانوں کے متعلق نفرت کے برگدکا درخت کھڑا کیا جاتا رہا۔ اس بحث میں پہلے بھی کچھ نہیں تھا، اب بھی کچھ نہیں ہے۔
لاء کمیشن نے شادی، طلاق ،گزارہ بھتہ سے متعلق قوانین اور خواتین اور مردوں کی شادی کی عمر میں تبدیلی کے مشورے دیے ہیں۔
آئین میں کسی سیٹنگ جج کو اس کے عہدے سے ہٹائے جانے کا عمل بےحد پیچیدہ ہے۔ قانون سازمجلس کے دونوں ایوانوں کے ذریعے منظور شدہ تجویز کی بنیاد پر صدر ہی ان کو ہٹا سکتے ہیں۔
سی جے آئی دیپک مشرا، اے ایم کھانولکر اور ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے معاملوں کے بٹوارے سے متعلق دائر عرضی کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ سی جے آئی دفتر کے پاس خصوصی حقوق ہیں۔
مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے ایک عرضی کے جواب میں کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتوں کو خط وکتابت میں دلت لفظ کے استعمال سے بچنا چاہیے کیونکہ یہ لفظ آئین میں نہیں ہے۔
پولیس اہلکاروں کی بھاری موجودگی میں ہوئی ریلی، کئی یونیورسٹیوں کے طلبا کے ساتھ دہلی کے آس پاس کے لوگوں نے کی شرکت۔
کبھی حاشیے پر رہی ہندو توا کی سیاست آج مین اسٹریم کی سیاست بن چکی ہے۔ سنگھ کے لئے اس سے بڑی کامیابی بھلا اور کیا ہو سکتی ہے کہ ملک کی اہم سیاسی پارٹیاں نرم / گرم ہندو مذہب کے نام پر مسابقت کرنے لگیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے گجرات میں وزیراعلیٰ وجے روپانی کی تقریب حلف برداری اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڑے کے حالیہ بیان پر ونود دوا کا تبصرہ
کیا رویش کمار کی اس جن شنوائی کی مہم سے سسٹم کے بہرے کانوں پر کوئی اثر ہوگا؟ کیا سسٹم کے ستائے لوگوں کو انصاف ملے گا ؟ یہ کیسالوک تنترہے جہاں ْلوکٗ یعنی عوام انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہےاور ْتنتر’پوری طرح فیل […]
مفادات کے ٹکراؤ کے قانون کے تحت مناسب یہی تھا کہ چیف جسٹس اس رٹ عرضی کو ہاتھ نہ لگائیں۔ ان کو اس رٹ کے معاملے میں عدالتی ہی نہیں، انتظامی امور سے بھی خود کو الگ کر لینا چاہیے تھا۔ 9 نومبرکوجسٹس چیلامیشور کی بنچ نے […]
آئین پر منڈلاتے خطرات کے حوالے انہوں نے کہاکہ آئین کو بچانے کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ایک ساتھ آنا ہوگا۔ ممبئی: کسی فرد واحد کوہٹانے سے ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی جب تک نظام میں تبدیلی نہیں آجاتی۔ یہ باتگزشتہ روز یہاں سپریم کورٹ […]
سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے تناظر میں وسیع النظری سے غور کرنے پر بہت سارے پہلو سامنے آتے ہیں جو سپریم کورٹ کے موقف کو کمزور کرتے ہیں اور انصاف پسندی پر سوالیہ نشان لگا دیتے ہیں۔ شنوائی مکمل ہونے کے تقریباً 16 ماہ بعد ، سپریم […]
لاءکمیشن کی 187ویں رپورٹ کی بنیاد پر مرکز کو نوٹس جاری کیاگیاہے۔ مرکز کو تین ہفتے کے اندر نوٹس کا جواب دینا ہے۔ نئی دہلی : سپریم کورٹ نے موت کی سزا پانے والے مجرم کو موت واقع ہونے تک پھانسی پر لٹکانے کے قانونی اصول کو چیلنج […]
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے مہنت کے فرائض انجام دینے کے لئے سرکاری خزانہ سے رقم حاصل کی ہے۔ حیدرآباد: رکن پارلیمنٹ و صدرکل ہندمجلس اتحاد المسلمین اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ بہ حیثیت اڈمنسٹریٹر پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں […]
گجرات فساد (2002) میں منہدم عبادت گاہوں کے معاوضے کو لے کر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر پروفیسر اپوروانند کا تبصرہ گجرات فساد (2002) میں عباد ت گاہوں اور مقبروں کے انہدام کے سلسلے میں ایک معاملے کی سماعت میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے […]
اٹانومی اور سیلف رول کے ایجنڈوں کے خواب دیکھنا دور کی بات ہے ،فی الحال جس تیز رفتار ی سے مودی سرکار اور اسکی ہم نوا ریاستی حکومت کشمیریوں کے تشخص اور انفرادیت کو پامال کرنے کے حوالے سے جنگ آزمائی کے راستے پر چل نکلی ہے اس […]
شرد یادو نے ‘ساجھا وارثت بچاؤ’ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سماجی ہم آہنگی کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کا سماجی ہم آہنگی چاہنے والے لوگوں كو عدم تشدد کے طریقے سے جواب دینا چاہیے۔ عدم تشدد بہادروں […]