مرکزی حکومت نے پارلیامنٹ میں بتایا کہ 2019 سے موجودہ اور سابق ایم پی، ایم ایل اے، ایم ایل سی اور سیاسی لیڈروں کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت درج کیے گئے کل 132 ای سی آئی آر معاملوں میں سے صرف 5 کی سماعت مکمل ہوئی ہے، جبکہ ایک میں سزا ہوئی۔
سون بھدر ضلع سے بی جے پی ایم ایل اے رام دلار گونڈ کو 15 دسمبر کو نابالغ کے ساتھ ریپ کرنے کے معاملے میں 25 سال کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن اب تک اتر پردیش اسمبلی نے انہیں نااہل قرار نہیں دیا ہے۔ اس کے برعکس پچھلے سال اپوزیشن ایس پی ایم ایل ایز کو فوجداری مقدمات میں سزا سنائے جانے کے بعدنااہل قرار دینے میں بڑی عجلت کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔
غور طلب ہے کہ 5 نومبر 2013 کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے یوتھ ونگ کے اس وقت کے ریجنل سکریٹری پر حملہ کرنے آئے آر ایس ایس کے کارکنوں نے ان کے والد کو قتل کر دیا تھا ۔ قصوروار ٹھہرائے گئے آر ایس ایس کے 11 کارکنوں کو عدالت 14 نومبر کو سزا سنائے گی۔