یہ معاملہ اتر پردیش کے بدایوں کا ہے، جہاں خاتون کے رشتہ داروں نے اس کو شوہر سے ملوانے دہلی لے جانے کے بہانے اس کا اغوا کر ریپ کیا۔ معاملے میں ایک پولیس افسر کو برخاست کر دیا گیا ہے۔
سابق چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا نے کہا،’میں نہیں مانتا کہ ہندوستان میں اس کو جرم کے زمرے میں رکھا جانا چاہیے۔گاؤں میں،اس کی وجہ سے بد نظمی پھیل جائے گی۔‘
ہندوستان میں عورتوں کے خلاف جرائم پر لمبے وقتوں سے رپورٹنگ اور ریپ کے معاملوں پر- نو نیشن فار وومین کتاب لکھنے والی صحافی اور مصنفہ پرینکا دوبے سے میناکشی تیواری کی بات چیت ۔
ہریانہ کے فریدآباد کی ایک نابالغ دلت لڑکی کا الزام ہے کہ اغوا کرنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے میں اس کاسودا کر کےجبراً شادی کروائی گئی، جس کے بعد لگاتار ریپ کیا گیا۔ پولیس میں معاملہ درج ہونے کے بعد اثر ورسوخ والے ملزم معاملہ واپس لینے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔
متاثرہ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ سوموار کو اس کی بہن کے ساتھ مار پیٹ کی گئی، اس کے بعد بیہوشی کے عالم میں اس کو سون ندی کے کنارے ایک چتا بنا کر زندہ جلانے کی کوشش کی گئی۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر کے حالیہ بیان اور ہریانہ میں لاء اینڈ آرڈر پر ونود دوا کا تبصرہ۔
جھارکھنڈ میں عیسائی تنظیم اور چرچ ،ریاستی حکومت کے رویے پر لگاتار سوال کھڑے کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ واقعات کو مرکز میں رکھکر بی جے پی، آر ایس ایس اور وی ایچ پی بھی مشنری اداروں کو نشانہ بنانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہی ہے۔
خواتین ریزرویشن بل 2010 میں راجیہ سبھا سے پاس ہو چکا ہے لیکن گزشتہ 8 سالوں سے لوک سبھا میں اسے پاس نہیں کیا جا سکاہے۔اس بل کا مقصدخواتین کو لوک سبھا اور اسمبلی سیٹوں میں 33 فیصد ریزرویشن دینا ہے۔
تھامسن رائٹرس فاؤنڈیشن کے سروے میں 193ملکوں کو شامل کیا گیا تھا، جن میں سے عورتوں کے لئے ٹاپ 10 بدترین ملکوں کا انتخاب کیا گیا۔اس فہرست میں افغانستان اور سیریا دوسرے اور تیسرے، صومالیہ چوتھے اور سعودی عرب پانچویں مقام پر ہے۔
سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری رما شنکر ودیارتھی نے لڑکیوں کے ساتھ ہو رہے ریپ کا ذمہ دار ان کے پہناوے کو بتایا ہے۔
عورت کوئی چیز یا جسم محض نہیں ہے بلکہ ایک آزاد اورزندہ سماجی اکائی ہے جس کوعزت کے ساتھ زندگی جینے کا حق حاصل ہے۔