Crimes against women

پی ایم مودی کے دس سالہ دور حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم

پچھلے کچھ سالوں میں کسی ریپسٹ کے نام نہاد ہندو اور بی جے پی یا سنگھ کا حمایتی ہونے پر اس کے حق میں کیا کیانہیں کیا گیا۔اس کو بچانے کے لیے جلوس نکالے گئے، قومی پرچم کے ساتھ مارچ نکالا گیا، تھانوں پر دباؤ بنائے گئے، میڈیا کو خاموش کرایا گیا۔ یہاں تک کہ متاثرین کو ہی مورد الزام ٹھہرایا گیا، ان کی کردارکشی کی گئی، اہل خانہ کو دھمکیاں دی گئیں اور سودا کرنے پر مجبور کیا گیا۔

یوپی: نوئیڈا میں دلت خاتون سے گینگ ریپ، سنت کبیر نگر میں مدرسہ ٹیچر نے بچی سے کیا ریپ

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع کےزیور علاقے میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 55سالہ دلت خاتون گھاس کاٹنے کھیت میں گئی تھی۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ کلیدی ملزم ابھی بھی فرار ہے۔ صوبے کے سنت کبیرنگر ضلع میں سات سالہ بچی سے ریپ کےملزم مدرسہ ٹیچر کو بھی پولیس تلاش کر رہی ہے۔