Defamation

بی جے پی ایم پی کو لینڈ مافیا لکھنے والے اخبار کے مدیر عمران خان کو ہوئی جیل

کانگریس لیڈر ڈولی شرما نے بی جے پی لیڈر اتل گرگ پر الزام لگائے تھے، جس کی بنیاد پر غازی آباد کے صحافی عمران خان نے اپنے اخبار میں خبر شائع کی تھی۔ یوپی پولیس نے اسے ہتک عزت کا معاملہ مانتے ہوئے عمران کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

دنیا میں مودی کی بدنامی، کسانوں کو ہراساں کرنے کے حربے

ویڈیو: ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) نے انکشاف کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے کچھ ایکس اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ ضرور اس پر عمل کریں گے، لیکن اس سے اتفاق نہیں رکھتے۔ اس حکم کو دیکھتے ہوئے کسانوں کی تحریک پر بات کر رہے ہیں دی وائر کے اجئے کمار۔

کانگریس کے خلاف دائر 5000 کروڑ روپے کے ہتک عزت کا مقدمہ واپس لیں‌گے انل امبانی

ریلائنس گروپ کی تین کمپنیوں-ریلائنس ڈفینس، ریلائنس انفراسٹرکچر اور ریلائنس ایرواسٹرکچر نے کانگریسی رہنماؤں-سنیل جاکھڑ، رندیپ سنگھ سرجےوالا، اُمان چانڈی، اشوک چوہان، ابھیشیک منو سنگھوی، سنجے نروپم اور شکتی سنگھ گوہل کے ساتھ کچھ صحافیوں اور نیشنل ہیرالڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کیا تھا۔

کارواں میگزین اور جئے رام رمیش کے خلاف عدالت پہنچے اجیت ڈوبھال کے بیٹے، ہتک عزت کا الزام

گزشتہ دنوں کارواں میگزین نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کے بیٹے وویک ڈوبھال کی ٹیکس ہیون ممالک میں کمپنیاں کھولنے سے متعلق رپورٹ شائع کی تھی، جس کو لے کر کانگریسی رہنما جئے رام رمیش نے ان ممالک سے آئے ایف ڈی آئی پر سوال اٹھائے تھے۔

میڈیا بول: شیلٹر ہوم معاملے میں رپورٹنگ پر کورٹ کی بندش اور ہیرالڈ پر مقدمہ

میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مظفر پور شیلٹر ہوم معاملے کی میڈیا رپورٹنگ پر ہائی کورٹ کے ذریعے لگائی گئی روک اور انل امبانی کے ذریعے نیشنل ہیرالڈ پر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے پر آزاد صحافی نہا دکشت اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے سے ارملیش کی بات چیت۔

آر ایس ایس لیڈر کا بیان ، پہلی نظر میں کوئی معا ملہ بنتا ہو تو جے شاہ کے کاروبار کی جانچ ہونی چاہئے

غورطلب ہے کہ بھاجپا صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ معاملے میں کسی  آرایس ایس رہنماکی طرف سے یہ پہلا بیان ہے۔ بھوپال: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس)کے رہنما دتا تریہ ہوسبولے نے آج یہاں کہا کہ اگرنظر میں کوئی ثبوت ہوتو جے امت شاہ کے […]

میں نے جو کیا وہ کوئی بہادری نہیں صحافت ہے :روہنی سنگھ

جے امت شاہ کی کمپنی پر رپورٹ لکھنے والی صحافی روہنی سنگھ کہتی ہیں، ‘جب رابرٹ واڈرا والی خبر کی تھی تب انہی بی جے پی لیڈروں نے تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ نے بہت بہادری کا کام کیا ہے۔’ میں نے اپنا کام کیا ہے۔ […]

دی وائر کے خلاف معاملے میں کورٹ نہیں پہنچے جے امت شاہ کے وکیل

عدالت نے وقت دیتے ہوئے معاملے کی شنوائی 16اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔ نئی دہلی :بھاجپا صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کے ذریعے نیوز پورٹل دی وائر کے خلاف دائر کیے گئے کریمنل ہتک عزتی کے مقدمے کی شنوائی بدھ کو یہاں ایک میٹروپالیٹن عدالت […]

مان ہانی کا فیصلہ اگر بیٹے کا تھا تو وزیر ریل کیوں اعلان کر رہے تھے؟

 کیا انگریزی اخباروں میں چھپی خبروں کا ہندی میں ترجمہ کرنے پر بھی ہتک عزت ہو جاتی ہے؟ ترجمے کی خبروں یا پوسٹ سے ہتک عزت کا ریٹ کیسے طے ہوتا ہے، شیئر کرنے والوں یا شیئر کئے گئے پوسٹ پر لائک کرنے والوں پر ہتک عزت کا […]