سی اے اے-این آر سی کے خلاف ہو رہے مظاہرے میں طویل عرصے کے بعدہندو-مسلم یکجہتی پھر سے نظر آ رہی ہے، جس سے حکمراں بی جے پی میں بےچینی دیکھی جاسکتی ہے۔ ایسی ہی بےچینی 1857 کی انقلاب کے بعد انگریزوں میں دکھی تھی، جس سےنپٹنے کے لئے انہوں نے پھوٹ ڈالو-راج کرو کی پالیسی اپنائی تھی۔
ویڈیو: دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج پر دی وائر کا تجزیہ۔
آخری رائے دہندگی کے اعلان میں تاخیر پر دہلی چیف الیکشن کمشنر رنبیر سنگھ نے کہا کہ رٹرننگ افسر کام میں مصروف تھے اور اسی لئے آخری اعلان میں تاخیر ہوئی۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے مدنظر بی جے پی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس پر حملہ کرنے کے لئے شاہین باغ میں شہریت ترمیم قانون کے خلاف قریب دو مہینے سے چل رہے مظاہرے کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ مدعا نہ صرف بی جے پی کے مقامی رہنما اٹھا رہے ہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ہر بی جے پی رہنما شاہین باغ کے مظاہرے کے نام پر دہلی کے رائےدہندگان کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے دکھے ہیں۔
ویڈیو: 2015 میں دہلی اسمبلی الیکشن جیتنے کے بعد کیجریوال حکومت نے سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ گزشتہ 5 سال میں سرکاری اسکول اور ایجوکیشن کتنی بدلی، اس پر بچوں، اساتذہ اور گارجین سے ریتو تومر کی بات چیت۔
ویڈیو: اسمبلی انتخاب میں دہلی کی اسکولی تعلیم میں ہوئی تبدیلیوں پر چرچہ زوروں پر ہے ۔ حالاں کہ دہلی کے ہی ایک علاقے میں آج بھی کچھ لڑکیوں کو اسکول جانے کے لیے خود ناؤ چلانا پڑتا ہے ۔ اویچل دوبے کی رپورٹ۔
فیک نیوز راؤنڈ اپ:عام آدمی پارٹی نے جس وقت امیدواروں کی اصل فہرست عام کی تو ان کا فرض تھا کہ بی جی پی کے فرقہ وارانہ موقف کے خلاف اتنا ضرور لکھ دیتے کہ اگر کسی بھی سیاسی جماعت کے امید واروں کی فہرست میں اکثریت مسلمانوں کی ہے تو اس میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ اور اس کو پاکستان یا افغانستان سے جوڑنا غلط اور آئین کے خلاف ہے۔
ویڈیو: دہلی کے براڑی اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے سنجیو جھا، بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کے شیلندر کمار اور کانگریس-آرجے ڈی اتحاد کے پرمود تیاگی انتخابی میدان میں ہیں ۔ یہاں کے رائے دہندگان نے ریاست اور مرکزکی اسکیموں کے علاوہ شہریت قانون پر اپنی رائے دی۔
ویڈیو: دہلی کا دل کہے جانے والے چاندنی چوک میں اہم مقابلہ کانگریس کی امیدوار الکا لامبا ، عام آدمی پارٹی کے امیدوار پرہلا د سنگھ ساہنی اور بی جےپی کے امیدوار سمن کمار گپتا کے بیچ ہے ۔ یہاں کے مدعوں پر ریتو تومر نے لوگوں سے بات چیت کی۔
دہلی کے ماڈل ٹاؤن اسمبلی حلقہ سے بی جے پی امیدوار کپل مشرا نے 8 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخاب کو ہندوستان بنام پاکستان کامقابلہ بتاکرایک ٹوئٹ کیا تھا۔ ٹوئٹر نے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے بعد یہ متنازعہ ٹوئٹ ہٹا دیا ہے۔
شیرومنی اکالی دل کے رہنمااور راجوری گارڈن سے ایم ایل اے منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ شیرومنی اکالی دل کی پرزوررائے ہے کہ مسلمانوں کو شہریت ترمیم قانون سے الگ نہیں رکھا جا سکتا۔ ہم این آر سی کے بھی شدید خلاف ہیں۔
عام آدمی پارٹی نے اگلے مہینے ہونے والے دہلی اسمبلی الیکشن کے لیے جاری فہرست میں 15 موجودہ ایم ایل اے کے ٹکٹ کاٹ دیے ہیں۔ 2015 میں چھ خواتین کو ٹکٹ دینے والی عآپ نے اس بار 8 خاتون کو ٹکٹ دیا ہے۔
ویڈیو: راجیہ سبھا ایم پی اور عام آدمی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے سنگھ سے دی وائر کے گورو وویک بھٹناگرکی بات چیت۔
دہلی اسمبلی انتخاب کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ21 جنوری ہے، پرچہ کی جانچ 22 جنوری کو ہوگی اور اس کو واپس لینے کی آخری تاریخ 24 جنوری ہے۔