پارس اسپتال کے مالک کا ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، جس میں وہ ماک ڈرل کے طور پر پانچ منٹ کے لیے کووڈ اور غیر کووڈ وارڈ میں آکسیجن سپلائی بند کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ الزام ہے کہ اس دوران 22 مریضوں کی موت ہوئی۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
اتر پردیش میں آگرہ واقع پارس اسپتال کا معاملہ۔ اسپتال کے مالک کا ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں وہ ماک ڈرل کے طور پر پانچ منٹ کے لیےکورونا مریضوں کی آکسیجن بند کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔ یہ واقعہ 26 اپریل کا بتایا جا رہا ہے۔ الزام ہے کہ اس دوران 22 مریضوں کی موت ہوئی۔
ویڈیو: ہندوستان عالمی وبا کا نیامرکز بنا ہوا ہے۔ مئی مہینے کے اکثر دنوں میں انفیکشن کے تقریباً چار لاکھ سے زیادہ معاملے درج کیے گئے۔کئی کووڈ 19مریضوں کی اسپتالوں میں اس لیے موت ہو گئی کہ ڈاکٹروں کے پاس آکسیجن اور دوسری جان بچانے والی دوائیاں نہیں تھیں۔ تمام لوگ اس سانحہ کے لیےوزیر اعظم نریندر مودی کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔
دہلی کی ثقافت و تہذیب ملبے کے ڈھیروں میں تبدیل ہوکر ہماری آنکھوں کے سامنے اس طرح ملیا میٹ ہو رہی ہے، جو شاید نادر شاہ یاتیمور لنگ کے حملوں کے وقت بھی نہ ہوئی ہو۔
ایک بڑے کاروباری ادارے کے مالک رام دیو کے نام ایمس کے ڈاکٹرکا کھلا خط۔
وہاٹس ایپ یونیورسٹی کے ذریعےیہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ عالمی وبا ہے اور ہر ملک متاثر ہے، اس لیے مودی جی بیچارے کیا کر سکتے ہیں۔ اس نیریٹو سے سرکار کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش جاری ہے، جبکہ سچائی یہ ہے کہ دنیا میں کووڈ کی دوسری لہر کا سب سے زیادہ اثر ہندوستان پر ہی پڑا ہے۔ جس ملک میں صحت عامہ کا نظام مضبوط ہے، وہاں اس کا اثر نسبتاً کم ہوا۔
نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس(این سی پی سی آر)نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 29 مئی تک صوبوں کی جانب سے فراہم کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 9346 ایسے بچے ہیں جو کوروناکی وجہ سے بےسہارا اور یتیم ہو گئے ہیں یا پھر اپنے والدین میں سے کسی ایک کو کھو دیا ہے۔ ایسے سب سے زیادہ 2110 بچے اتر پردیش میں ہیں۔
بہار سرکار کے سابق وزیر وکرم کنور نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور محکمہ نگرانی کے پرنسپل سکریٹری سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو خط لکھ کر ایمبولینس کی خریداری میں عہدے کاغلط استعمال کرتے ہوئے منصوبہ بند سازش کے تحت سرکاری پیسوں کےنقصان کا الزام لگایا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ بلنگ کی رقم بڑھانے کے لیے انشورنش اور آرٹی او کا خرچ بڑھا کر دکھایا گیا۔
یہ تبصرہ سپریم کورٹ کے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کیا، جو اس تین رکنی بنچ کی سربراہی کر رہے ہیں جو کووڈ 19مینجمنٹ پر از خود نوٹس لے کرشنوائی کر رہی ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بی جے پی ایم پی گوتم گمبھیر کے پاس بڑی مقدار میں فیبی فلو ملنے کی جانچ کرنے والے ڈرگ کنٹرولرکی رپورٹ کوخارج کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے سے عدالت کا بھروسہ ڈگمگا گیا ہے۔ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ خود کو مددگار دکھانے کے لیے حالات کا فائدہ اٹھانے کے رجحان کی سخت مذمت ہونی چاہیے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں اس سلسلے میں حلف نامہ دائر کرنے کے تین دن بعد وزارت صحت نے ان میڈیا رپورٹ پر شدید اعتراض کیا تھا، جن میں کورونا وائرس کی ایک صورت ‘بی1.617’ کو ‘انڈین ویرینٹ’ کہا گیا تھا۔ سرکار نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے ‘انڈین ویرینٹ’سے متعلق مواد کو فوراً ہٹا دیں۔
آر ایس ایس کےایک عہدیدارنریندر کمار نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ گنگا کنارے لاشیں ملنے کی ایسی تصویریں سال 2015 اور 2017 میں بھی سامنے آئی تھیں، لیکن تب میڈیا نے ایسا نہیں کیا تھا۔
مرکز نے اگست سے دسمبر کے بیچ2.2ارب ٹیکے دستیاب کروانے کی بات کہی ہے، لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان میں سے کتنے ملک میں بنیں گے اور کتنے امپورٹ کیے جائیں گے۔ اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ ٹیکوں کی موجودہ قلت نومبر 2020 سے جنوری 2021 کے بیچ کمپنیوں کو ویکسین کا پری آرڈر دینے میں مودی سرکار کی ناکامی کا نتیجہ ہے۔
ایک وکیل کی جانب سے دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ احترام کے ساتھ آخری رسومات کے لیے پنچایت، صوبہ اور مرکز کی سطح پر سہ سطحی کمیٹی کا قیام کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مانگ کی ہے کہ گنگا ندی کے علاقے کو ماحولیاتی نقطہ نظر سے حساس علاقہ قرار دیا جائے، جس کو تحفظ اور نگرانی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
ایلوپیتھی پر یوگ گرو رام دیو کےتبصرے سے ناراض ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے ایسوسی ایشن کے کنفیڈریشن نے کہا ہے کہ وہ ایک جون کو ملک بھر میں مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے رام دیو سے بنا شرط عوامی طور پر معافی مانگنے کو بھی کہا ہے۔ اسی بیان پر آئی ایم اے کی مغربی بنگال اکائی نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔
ویڈیو: رام دیو نے ایلوپیتھک دواؤں پر اپنے بیان کو بھلے ہی واپس لے لیا، لیکن تنازعہ ابھی ختم ہوتا نہیں دکھ رہا ہے۔ گزشتہ دنوں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن(آئی ایم اے)کےجنرل سکریٹری ڈاکٹر جیش لیلے نے ایک ٹی وی بحث کے دوران رام دیو کی سرزنش کی تھی۔ ڈاکٹر لیلے سے د ی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
گزشتہ دنوں بہار اور اتر پردیش میں گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں بڑی تعداد میں مشتبہ کورونا متاثرین کی لاش ملنے کے بعد مرکز نے دونوں صوبوں کی سرکار سے اس پر روک لگانے کو کہا تھا۔ جل شکتی منترالیہ کے ساتھ بیٹھک میں یوپی سرکار نے کہا ہے کہ صوبےکے کچھ حصوں میں لاشوں کو بہانے کی روایت رہی ہے۔
اس سے پہلے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ آپ وزیر اعظم ہیں، آپ ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈال سکتے ہیں۔ آپ ذمہ دار ہیں۔ اب تک ہندوستان کی صرف 3 فیصد آبادی کی ہی ٹیکہ کاری کیوں کی گئی ہے؟ وزیر اعظم نے ٹیکوں کا ایکسپورٹ کیا، کیونکہ وہ یہ سمجھ ہی نہیں پائے کہ ہو کیا رہا ہے۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے دہلی کے آئی پی اسٹیٹ تھانے میں درج کروائی گئی شکایت میں کہا کہ رام دیو نے کووڈ 19 کی صورتحال کا فائدہ اٹھانے کے لیے ایلوپیتھک دواؤں اور ماڈرن میڈیکل سائنس کےدیگرمتعلقہ علاج ومعالجے کی تکنیکوں کے بارے میں گمراہ کن اور غلط بیان بازی کی ہے۔
سینٹرل انفارمیشن کمیشن کا یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ ذریعے28 اپریل کو جاری اس ہدایت کے بعد آیا ہے، جس میں عدالت نے کہا تھا کہ کورونا معاملوں کی شنوائی کے لیےکمیشن کو ایک خصوصی بنچ کی تشکیل کرنی چاہیے۔آر ٹی آئی کارکن سورو داس نے اس معاملے میں عرضی دائر کی تھی۔داس کو اس لیے ہائی کورٹ کا رخ کرنا پڑا تھا، کیونکہ سی آئی سی ان معاملوں کو ترجیح کی بنیاد پر نہیں لے رہی تھی۔
ٹوئٹرنے دہلی پولیس کے‘ٹول کٹ’جانچ معاملے میں اس کے دفاتر میں آنے کو ‘ڈرانے دھمکانے کی چال’بتایا تھا۔ اسے لےکر مودی سرکار نے کہا ہے کہ ٹوئٹر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر اپنی شرطیں تھوپنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہیں دہلی پولیس نے کمپنی کے بیان کو سچائی سے پرے بتایا ہے۔
اتر پردیش سرکار نے گزشتہ سال مئی میں چھ مہینے کی مدت کے لیے ای ایس ایم اے نافذ کیا تھا۔ بعد میں نومبر 2020 میں اس کے اہتماموں کو اور چھ مہینے کے لیے بڑھا دیا گیا تھا۔
دہلی کے شمالی،جنوبی اورمشرقی میونسپل کارپویشنوں کے اعدادوشمار کے مطابق کوروناانفیکشن سے ہوئی کل 94اموات میں سے 49 صفائی ملازمین ہیں۔ اس کے بعد سب سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کی کووڈ 19 سے موت ہوئی ہے۔
بی جے پی ایم ایل اے ستیش ریڈی کا گرفتار معاون بابو گزشتہ چار مئی کو جنوبی بنگلورو سے بی جے پی ایم پی تیجسوی سوریہ اور پارٹی کے دیگررہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ بنگلورو میونسپل کارپوریشن کے اس کووڈ 19 وار روم پہنچا تھا، جہاں سوریہ نے 16 مسلم ملازمین پرمبینہ کووڈ 19 بیڈ گھوٹالے میں شامل ہونے کا الزام لگایا گیا تھا۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر مانگ کی ہے کہ کووڈ 19 کے ایلوپیتھک علاج کے خلاف پروپیگنڈہ چلانے کے لیے رام دیو پرسیڈیشن کا معاملہ درج ہونا چاہیے۔ ادارے نے رام دیو کو ہتک عزت کا نوٹس بھی بھیجا ہے۔ اس بیچ رام دیو کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ مبینہ طور پر کہہ رہے ہیں کہ ان کے باپ بھی انہیں گرفتار نہیں کر سکتے۔
اتر پردیش کے سدھارتھ نگر ضلع میں نیپال سے ملحقہ بڑھنی پرائمری ہیلتھ سینٹر کا معاملہ۔ چیف میڈیکل افسرنے اس کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ان میں اب تک کوئی پریشانی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔ اس کے لیےذمہ دار لوگوں سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ قصوروارلوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
خواتین و بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیرا سمرتی ایرانی نے کہا ہے کہ حکومت ہند ہر اس بچے کی مدد اورتحفظ کے لیے پرعزم ہے جس نے کووڈ 19 کی وجہ سے اپنے والدین کو کھو دیا ہے۔
ویڈیو: کورونا وائرس سے جڑے بلیک اور وہائٹ فنگس کے معاملے ملک میں سامنے آنے کے بعد یلو فنگس کے بھی کچھ معاملے درج کیے گئے ہیں۔ صفائی بنائے رکھنے میں ناکام رہنا ان فنگس کے پھیلاؤ کی سب سے اہم وجہ ہو سکتی ہیں۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن(اتراکھنڈ)نے رام دیو سے ایلوپیتھی والےبیان پرتحریری معافی کی مانگ کی اور کہا کہ 15 دن کے اندر ایسا نہ ہونے پر 50 لاکھ روپے فی آئی ایم اےممبر کی شرح سے ان سے ہزار کروڑ روپے کا معاوضہ مانگا جائےگا۔ ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ رام دیو تمام توہین آمیزالزامات کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو بناکر ان تمام جگہوں پر ڈالیں جہاں پچھلا کلپ نشر ہوا تھا۔
گنگا میں بہتی لاشوں کو دیکھ کر افسردہ گجراتی شاعرہ پارل کھکر نے اپنی افسردگی کو چودہ مصرعوں کی ایک نظم میں ڈھال دیا ہے، جسے ادیبوں کے علاوہ عام لوگوں نے بھی پسند کیا۔ حالانکہ اس کے بعد بنیادی طور پرغیرسیاسی پارُل مقتدرہ بی جے پی کی ٹرول آرمی کے نشانے پر آ گئیں۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا سے لےکرقومی اوربین الاقوامی میڈیا میں ایسی کئی خبریں، تصویریں اور ویڈیوسامنے آئے ہیں، جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کورونا مہاماری کے بیچ آخری رسومات کا خرچ بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کو مجبور ہوکر لاشوں کو گنگا کنارے ریت میں ہی دفن کرنی پڑ رہی ہیں۔ اس کی وجہ سے مرکز کی مودی اور صوبےکی یوگی حکومت کو خوب شرمنداٹھانی پڑی ہے۔ اس سے بچنے کے لیےانتظامیہ اب لا شوں سے چنری ہٹوا رہی ہے۔
دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی دو ٹیمیں قومی راجدھانی کے باہری علاقے دہلی کے لاڈو سرائے اور گڑگاؤں واقع ٹوئٹر انڈیا کے دفاتر گئی تھیں۔ اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ٹوئٹر کے پاس ٹول کٹ کے بارے میں کیا جانکاری ہے اور اس نے کانگریس کے مبینہ ٹول کٹ سے متعلق بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا کے ایک ٹوئٹ کو ‘مینی پولیٹیڈ میڈیا’ کا ٹیگ کیوں دیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ بی جے پی ایم پی گوتم گمبھیر اچھی منشا سے دوائیں بانٹ رہے تھے،لیکن مہاماری کے بیچ ان کی جانب سےاٹھائے گئے اس قدم کو عدالت ‘ذمہ دارانہ سلوک’ نہیں مانتی ہے۔ کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کے خلاف بھی جانچ کے حکم دیے ہیں۔
ملک میں کورونا مہاماری کے دوران طبی سہولیات کی کمی کی وجہ سےکچھ لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کے لیےبیرون ملک سے آکسیجن کنسنٹریٹر منگایا تھا، جس پر مرکزی حکومت نے ایک مئی سے 12فیصد جی ایس ٹی لگا دیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ نے مرکز کے اس قدم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کو خارج کر دیا ہے۔
ویڈیو:گزشتہ17اپریل کو ملک میں جب کووڈ 19 کے ایک دن میں234692 معاملے آئے تھے اور 1341 لوگوں کی موت ہوئی تھی، تب اتراکھنڈ میں کمبھ میلہ جاری تھا اور دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی بنگال انتخاب میں اپنی ریلیوں میں جمع ہونے والی بھیڑ کی تعریف کر رہے تھے۔ اب وہ ملک کےحالات پر آنسو بہا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے جا رہے ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن(آئی ایم اے)نے کہا کہ رام دیو کہہ رہے ہیں کہ‘ایلوپیتھی ایک اسٹپڈ اور دیوالیہ سائنس ہے’۔ آئی ایم اے، ایمس، آرڈی اے، دہلی میڈیکل ایسوسی ایشن سمیت کئی اسپتالوں نے وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو خط لکھ کر رام دیو کے خلاف وبائی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرنے کی مانگ کی ہے۔
ملک میں کووڈ 19 ٹیکوں کی شدیدقلت کے بیچ پونے واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سریش جادھو نے الزام لگایا ہے کہ سرکار نے ٹیکوں کے دستیاب اسٹاک اور ڈبلیو ایچ او کے گائیڈ لائن کو دھیان میں رکھے بغیرمختلف عمر کے گروپوں کے لوگوں کو ٹیکہ لگانا شروع کر دیا ہے۔
الکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت نےتمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے اپنی کسی بھی رپورٹ میں‘انڈین ویرینٹ’کی اصطلاح کو کورونا وائرس کے بی 1.617 ویرینٹ کے ساتھ نہیں جوڑا ہے۔ ادارے نے 11 مئی کو کہا تھا کہ ہندوستان میں پچھلے سال پہلی بار سامنے آیا کو رونا وائرس کا بی1.617ویرینٹ44 ممالک میں پایا گیا ہے اور یہ‘ویرینٹ باعث تشویش ’ہے۔
اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے یہ تبصرہ ان ویڈیوزکی بنیاد پر کیا، جس میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ چار دھاموں میں سے دو بدری ناتھ اور کیدارناتھ میں بڑی تعداد میں سادھو/پجاری کوروناضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھوم رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے صوبے کے دور دراز کے علاقوں میں رہ رہے لوگوں کی طبی ضرورتوں پر دھیان نہیں دینے کے لیے مرکزی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہاڑی علاقوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔
گزشتہ18 مئی کو ایک مبینہ ٹول کٹ کے توسط سے بی جے پی نے کانگریس پر کورونا مہاماری کے دوران عوام کو گمراہ کرنے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی امیج کو خراب کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کانگریس نے اس ٹول کٹ کو فرضی بتاتے ہوئے ٹوئٹر سے کہا تھا کہ وہ بی جے پی صدر جےپی نڈا اورمرکزی وزیراسمرتی ایرانی سمیت کئی بی جے پی رہنماؤں کے اکاؤنٹ مستقل طور پر سسپنڈ کر دے۔ کانگریس نے اس سلسلے میں دہلی پولیس میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔