دنیا بھر میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان میں تبدیلی مذہب کے خلاف قانون، ہیٹ اسپیچ اور مذہبی اقلیتوں کے گھروں اور عبادت گاہوں کو مسمار کرنے کے واقعات میں تشویشناک اضافے کو درج کیا ہے۔
آج ایودھیا کے ‘بڑےبڑے’ مسائل نے کئی ‘چھوٹے’ مسائل کو اتنا چھوٹا بنا دیا ہے کہ وہ نہ صحافی کو نظر آتے ہیں اور نہ ہی سرکاری عملے کو۔ ایسے میں ایودھیا کے ان عام باشندوں کے مسائل بے توجہی کا شکار ہیں جو ‘اونچی اڑانوں’ پر نہیں جانا چاہتے یا جن کو ان اڑانوں کے منتظمین اپنے ہمراہ نہیں لے جانا چاہتے۔
ویڈیو: لینڈ کنفلکٹ واچ کے مطابق، دہلی میں گزشتہ 3 مہینوں میں تقریباً 1600 مکانات منہدم کیے گئے ہیں، جس سے تقریباً 260000 لوگ بے گھر ہو گئے۔ ستمبر میں دہلی میں جی–20 کی میٹنگ ہونے والی ہے، اس لیے دہلی حکومت اور مرکز مل کر تجاوزات کے نام پر انہیں ہٹا رہے ہیں، جو دہلی کو ‘صاف ستھرا’ دکھانے میں رکاوٹ ہیں۔