دو ہزار روپے کے نوٹ رکھنے والوں کے لیے اب ایک واضح ترغیب ہے کہ وہ بینک میں رقم جمع کرنے کے بجائے صرف ایکسچینج کے لیے جائیں اور انکم ٹیکس کے مقاصد کے لیے جانچ پڑتال کی جائے۔ تاہم، نوٹوں کی تبدیلی کو بہت مشکل بنا دیا گیا ہے کیونکہ ایک وقت میں صرف 20000 روپے ہی بدلے جا سکتے ہیں۔
ویڈیو: 2000 روپے کا نوٹ کیوں جاری کیا گیا تھااور کیوں اس کو واپس لیا گیا؟ کیا کالا دھن ختم ہوگیا؟ کیا ہندوستان میں اس نوٹ کی ضرورت ہے؟
ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے 2000 روپے کے نوٹ کو واپس لینے کے فیصلے کو صحیح ٹھہرانے کے لیے جو دلائل پیش کیے گئے ہیں، ان میں سے کوئی بھی قابل قبول نہیں ہیں۔
گزشتہ سنیچر کو مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نےمغربی بنگال کے دورے پر سینئر رہنما اور ممتا بنرجی سرکار کےسابق وزیر شبھیندو ادھیکاری کو بی جے پی میں شامل کرایا تھا۔ ٹی ایم سی میں رہنے کے دوران شبھیندو ادھیکاری ایک اسٹنگ آپریشن کے دوران کیمرے میں رشوت لیتے ہوئے قید ہوئے تھے اور بی جے پی نے تب اس معاملے کو زور و شور سے اچھالا تھا۔
سابق فنانس سکریٹری سبھاش چندر گرگ نے حکومت کو 72 صفحے کا ایک نوٹ لکھا ہے، جس میں انہوں نے دو ہزار روپے کے نوٹ کو چلن سے باہر کرنے، سرکاری کمپنیوں کے قومیانے(Nationalization)کو ختم کرنے اور نجکاری کو بڑھاوا دینے کے علاوہ کئی مشورے دیے ہیں۔
نوٹ بندی کے وقت کہا گیا تھا کہ اس کےدور رس نتائج ہوںگے۔ تین سال ہو گئے، آئندہ کتنے سال میں آئےگا دوررس؟
معاشیات کا نوبل جیتنے والے تینوں ماہر اقتصادیات –ابھیجیت بنرجی ، ایستھر ڈفلو اور مائیکل کریمر کا خیال ہے کہ رینڈمائزڈ کنٹرول ٹرائل (آر سی ٹی) غریبی کم کرنے کی بہترین راہیں کھول سکتی ہیں ۔ آر سی ٹی کا استعمال خصوصی طو رپر طب کے شعبے میں دوائیوں کے اثر کا تجزیہ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
اقتصادیات کے لئے نوبل ایوارڈ پانے والے ابھیجیت بنرجی کے بارے میں مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا تھا کہ ان کے سیاسی نظریہ لیفٹ کی طرف جھکاؤ والے ہیں ،لوگوں نے ان کی نیائے یوجنا کو خارج کردیا تھا ۔ اس سے پہلے میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نے بھی نیائے یوجنا کو لےکر بنرجی کی تنقید کی تھی۔
ایک پروگرام کے دوران مرکزی وزیر پیوش گوئل نے نوبل جیتنے والے ابھیجیت بنرجی اور کانگریس کی نیائے یوجنا پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ایک ہندوستانی کو نوبل انعام ملا،لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ ہمیں ان کی کہی ہوئی باتوں سے اتفاق کرنا چاہیے۔
اکانومکس کانوبل جیتنے والے ہند نژاد امریکی اکانومسٹ ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ ہندوستان میں ایک بحث چل رہی ہے کہ کون سا اعداد وشمارصحیح ہے اور حکومت کا خاص طور سے یہ ماننا ہے کہ وہ سبھی اعداد و شمار غلط ہیں،جو پریشان کن ہیں۔
نریندر مودی کی قیادت میں جب سے یہ سرکار گدی نشین ہوئی ہے، تب سے ملک میں سائنس اور دانشوری پر متواتر سرجیکل اسٹرائیک ہو رہے ہیں۔
بی جے پی رہنما اور سپریم کورٹ کے وکیل اجئے اگروال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔ سال 2014 میں کانگریسی رہنما سونیا گاندھی کے خلاف انتخاب لڑنے والے اگروال کو پارٹی نے اس بار رائےبریلی سے ٹکٹ نہیں دیا ہے۔
18 دسمبر 2018 کو اس وقت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ نوٹ بندی کے دوران بھارتیہ اسٹیٹ بینک کے تین افسر اور اس کے ایک گراہک کی موت ہو گئی تھی۔
عام آدمی پارٹی کے باغی ایم ایل اے کپل مشرا نے اپنے ٹوئٹ اور فیس بک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ مندروں کے کنکشن کاٹ دئیے گیے ہیں ۔
مودی حکومت کے ذریعے کسی بھی طرح کی فاسٹ ٹریک کارروائی کے ارادے کے بغیرجانچ ایجنسیوں کے مبینہ طورپر جانبدارانہ استعمال کو متحد اپوزیشن کے ذریعے بخوبی بھنایا جائےگا۔
وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا کہ پولیس افسروں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ نیوٹرل بنے رہیں لیکن دھرنے میں شامل ہو کر انھوں نے سیاسی رخ اپنایا ہے۔
منگل کو مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جیل میں بند شاردا گروپ کے مالک سدیپت سین کا ایک خط شیئر کیا۔ 6 اپریل2013 کے اس خط میں سین نے سی بی آئی کی اینٹی کرپشن برانچ کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمنتا بسوا شرما نے ان سے تین کروڑ روپے ٹھگے ہیں۔
اتوار کو کولکاتہ کے پولیس کمشنر سے چٹ اینڈ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں پوچھ تاچھ کر نے پہنچی سی بی آئی کو ریاستی پولیس نے حراست میں لیا تھا ۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر ریاست میں تختہ پلٹ کر نے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی غیر متعینہ ہڑتا ل پر بیٹھ گئیں ہیں۔
غور طلب ہے کہ وزارت خزانہ کے ایک سینئر افسر نے جمعرات کو کہا تھاکہ 2000 کے نوٹوں کی چھپائی ریزرو بینک آف انڈیا نے’ کم سے کم‘ کر دی ہے۔
مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں پبلک سیکٹر کے بینکوں کے 50 فیصدی اے ٹی ایم بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ساتھ ہی نوٹ بندی کے بعد چھاپے گئے 2000 روپے اور 500 روپے کے نئے نوٹوں کے خراب معیار کو حکومت نے خارج کیا۔
نوٹ بندی کے دوران نوٹ بدلنے کے لیے بینکوں کی لائن میں لگے لوگوں کی موت کی جانکاری صرف اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے دی ہے۔ بینک نے بتایا کہ اس دوران ایک گاہک اور بینک کے 3ملازموں کی موت ہوئی تھی۔
مرکز کی مودی حکومت کے سابق چیف اکانومک ایڈوائزر اروند سبرامنین نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت اس وقت بحران میں ہے۔ اس کو مندی جھیلنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
نوٹ بندی کے دو سال بعد اہم بینکر ادئے کوٹک نے 2000 روپے کا نوٹ لانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ 500 اور 1000 روپے کے نوٹ بند کر رہے ہیں تو اس سے بڑا نوٹ لانے کی کیا ضرورت تھی؟
سابق چیف اکانومک ایڈوائزر سبرامنین کے زمانے میں ہوئی نوٹ بندی کی وجہ سے 500 اور 1000روپے کے نوٹ چلن سے باہر ہوگئے تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جی ایس ٹی کے نفاذ کے وقت بھی وہ چیف اکانومک ایڈوائزر تھے۔
بی جے پی رکن پارلیامانٹ نشی کانت دوبے کی رہنمائی میں پارٹی کے دیگر ممبروں نے سینئر رہنما مرلی منوہر جوشی کی مخالفت کی۔
تھیٹر میں عورتوں کی موجودگی اور ان کے مسائل پر تھیٹر آرٹسٹ اور ہدایت کار پرینکا شرما سے فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت۔
حکومت کا کہنا تھا کہ بند کئے گئے نوٹوں میں سے تقریباً 3 لاکھ کروڑ قیمت کے نوٹ بینکوں میں واپس نہیں آئیںگے اور یہ بلیک منی پر سخت وار ہوگا، لیکن ریزرو بینک کے مطابق اب نوٹ بندی کے بعد جمع ہوئے نوٹوں کا فیصد 99 کے پار پہنچ گیا ہے۔ یعنی یا تو ان نوٹوں میں کوئی بلیک منی تھا ہی نہیں یا اس کے ہونے کے باوجود حکومت اس کو نکالنے میں ناکام رہی۔
غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے کئی کڑے فیصلے جس میں نوٹ بندی سے لے کر جی ایس ٹی تک نفاذ ہے وہ سب اروند کے وقت میں ہی لیے گئے۔
آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کا خیال تھا کہ نوٹ بندی کے بعد بیسمنٹ میں نوٹ چھپاکر رکھنے والے لوگ سامنے آئیںگے اور معافی مانگکر کہیںگے کہ ہم اس کے لئے ٹیکس دینے کو تیار ہیں۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق نوٹ بندی کے 15 مہینے بعد بازار میں تقریباً اتنا ہی کیش آ گیا ہے جتنا 8 نومبر 2016 سے پہلے تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر 2016 کی رات کالے دھن پر روک تھام، […]
ممتا نے کہا کہ بینکنگ گھوٹالے، نوٹ بندی کے ایک سال پہلے سے پلان کئے جا رہے تھے۔ مرکزی حکومت کیا کر رہی تھی؟ ٹی وی پر تقریر اور دوسروں کو نصیحت دینے کے بجائے ان کو کام کرنا چاہیے۔
بھاگلپور کا علاقہ ہنرمند بُن کروں اور کاریگروں کی نرسری بھی ہے۔ یہاں سے لوگ ملک بھرکی کپڑا صنعت کے مراکزپر کام کرنے کے لئے بھی جاتے رہتے ہیں۔ پٹنہ : بہار کا بھاگلپور شہر سلک سٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ سلک کے کپڑے تیار […]
روی شنکر پرساد کہہ رہے ہیں کہ نوٹ بندی سے جسم فروشی میں کمی آئی۔ جلد ہی کوئی دعویٰ کر دےگا کہ نوٹ بندی سے جلدسے متعلق مرض اور گنجاپن بھی دور ہونے لگا ہے۔ سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونامی (سی ایم آئی ای)کے نئے اعداد و شمار […]
نئی دہلی : وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح 5.7 فی صد تک پہنچنا تشویش کاموضوع ہے اور اس سے معیشت کے سامنے چیلنجز آئیں گے۔ مرکزی شماریات کے دفتر کی جانب سے جاری […]
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنئیے نوٹ بندی پر ونود دوا کا تبصرہ
اس سلسلے میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ صرف ایک فیصد کرنسی واپس نہیں آئی ہے۔ادھر پارلیمانی کمیٹی نے نوٹ بندی پراپنی ہی رپورٹ کے مسودہ کو از سر نو تیار کرنے پرزور دیا ہے ۔ نئی دہلی : ریزرو بینک(آر بی آئی ) کی سالانہ رپورٹ […]