deportation

ٹانڈہ پولیس اسٹیشن میں عآپ  ایم ایل اے جسویر سنگھ راجہ گل ملک بدر کیے گئے لوگوں کے ساتھ۔ (تصویر بہ شکریہ: اسپیشل ارینجمنٹ)

امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے ہندوستانیوں کے ساتھ پھر سے غیر انسانی سلوک، سکھوں کی پگڑیاں اتروائی گئیں

اس بار امریکہ میں غیر قانونی طورپرمقیم 116 ہندوستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ وہیں، اتوار کی رات ملک بدر کیے گئے لوگوں کو لے کر تیسرا طیارہ بھی ہندوستان پہنچا، جس میں 112 لوگ سوار تھے۔ اس سے قبل 5 فروری کو 104 لوگوں کو لے کر پہلا امریکی فوجی طیارہ امرتسر ہوائی اڈے پر اترا تھا۔

پارلیامنٹ میں اپوزیشن ارکان کا احتجاج۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@INCIndia)

ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پیروں میں زنجیر کے ساتھ 40 گھنٹے کا اذیت ناک سفر، امریکہ سے واپس بھیجے گئے ہندوستانیوں کی آپ بیتی

ڈونالڈ ٹرمپ کے دوسری بار اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 104 ہندوستانیوں کو غیر انسانی حالات میں واپس بھیجے جانے کےمعاملے پر جمعرات (6 فروری) کو پارلیامنٹ میں ہنگامہ آرائی کا مشاہدہ کیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیامنٹ نے پارلیامنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

امریکہ سے ڈی پورٹ کیے گئے ہرویندر سنگھ کے اہل خانہ۔ (تصویر بہ شکریہ: ارینجمنٹ)

کبھی سوچا نہیں تھا کہ اسے ایک مہینے میں واپس بھیج دیا جائے گا: امریکہ سے ملک بدر کیے گئےشخص کے اہل خانہ

گزشتہ 5 فروری کو ایک امریکی فوجی طیارہ 104 ملک بدر کیے گئے افراد کے ساتھ امرتسر میں ہندوستانی فضائیہ کے اسٹیشن پر اترا۔ ملک بدرکیے گئے ہندوستانی تارکین وطن کے اہل خانہ نے انکشاف کیا کہ امریکہ نے بنیادی طور پر ان لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جو حال ہی میں غیر قانونی راستوں سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔