مراکز پر اجتماعی طور پر نقل کا ماحول تھا۔ نگراں اور ممتحن کہیں نظر نہیں آرہے تھے۔ کہیں سے نہیں لگ رہا تھا کہ حکومت ہند کے ایک بڑے سائنسی ادارے میں بھرتی امتحان ہو رہا ہے۔ گجرات کی کمپنی ایڈوٹیسٹ کے ذریعے کرائے گئے امتحانات پر ملاحظہ کیجیے دی وائر کی تفتیش کی یہ تیسری قسط۔
احمد آباد کی ایڈوٹیسٹ کمپنی کو یوپی حکومت نے بلیک لسٹ کیا ہے، لیکن اب یہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت والی سی ایس آئی آر میں بھرتی امتحان کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس امتحان کے کچھ امیدوار پہلے مرحلے کے دوران ہوئے نقل کے الزام میں جیل میں ہیں۔
گزشتہ 19 جون کی رات کو وزارت تعلیم نے اسی ہفتے ہوئے یو جی سی – نیٹ امتحان کو ‘تقدس کے ساتھ ممکنہ سمجھوتے’ کا حوالہ دیتے ہوئے رد کر دیا۔ اس امتحان کی ذمہ داری نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) پر ہے، جو پہلے ہی نیٹ —یوجی میں ہوئی مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سےسوالوں کے گھیرے میں ہے۔