ganashatru

امیتابھ بچن ہندوستان پر کس خطرے کی بات کر رہے ہیں؟

ویڈیو: گزشتہ دنوں کولکاتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں امیتابھ بچن نے شہری آزادی اور سینسرشپ پر تبصرہ کیا تھا، جسے مین اسٹریم میڈیا میں نہ کے برابر توجہ دی گئی۔ اس سلسلے میں دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند کی بات چیت۔

جو عوام کے حق میں ناپسندیدہ سچ بولتا ہے، اقتدار اس کو عوام کا دشمن بنادیتی ہے

کولکاتہ میں منعقد فلم فیسٹیول میں ستیہ جیت رے کی ‘گن شترو’ کا ذکر کرتے ہوئے امیتابھ بچن کی یہ قیاس آرائی بالکل ٹھیک ہے کہ آج عوام کے لیے آواز اٹھانے والےلوگ رے کی فلم کے ‘ڈاکٹر گپتا’ ہی ہیں، جوعوام کو خبردار کرنا چاہتے ہیں، لیکن اقتدار اس وقت کامیاب ہو جاتی ہے جب عوام انہیں ہی اپنا دشمن سمجھ کر انہیں قتل کرنے کے لیےآمادہ ہوجائے۔