Gautam Adani

 (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

پاور ایکسپورٹ قوانین میں ترمیم، اب اڈانی گروپ بنگلہ دیش کو دی جانے والی بجلی ہندوستان میں فروخت کر سکے گا

حکومت ہند کے پاور ایکسپورٹ قوانین کے تحت اڈانی پاور کا جھارکھنڈ واقع گوڈا پلانٹ اپنی مکمل پیداوار بنگلہ دیش کو فروخت کرنے کا پابند تھا، لیکن اب یہ گھریلو بازار میں بجلی سپلائی کر سکے گا۔ غورطلب ہے کہ یہ ترمیم بنگلہ دیش میں جاری بحران کے درمیان کی گئی ہے۔

گوتم اڈانی۔ (السٹریشن: دی وائر)

ممکنہ رشوت خوری کے معاملے میں گوتم اڈانی اور اڈانی گروپ کی تفتیش کر رہا ہے امریکہ: رپورٹ

بلومبرگ کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایک انرجی پروجیکٹ میں ممکنہ رشوت خوری کے حوالے سے اڈانی گروپ کے ساتھ—ساتھ اس جانچ کے دائرے میں ہندوستانی قابل تجدید توانائی کمپنی – ایزیور پاور گلوبل لمیٹڈ بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی گوتم اڈانی کے ساتھ۔ (فائل فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

’اگر مودی اب بھی محتاط نہیں ہوئے تو اڈانی ان کو ختم کر دیں گے‘

صحافی کرن تھاپر کے ساتھ بات چیت میں جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے گوتم اڈانی اور نریندر مودی کےقریبی تعلقات سےمتعلق الزامات پر کہا، ‘مجھے نہیں معلوم کہ مودی صاحب کو کوئی مشورہ دیتا ہےیا نہیں، میں دے رہا ہوں کہ مہربانی کرکے اڈانی سے ہاتھ چھڑا لیجیے۔ لوگ یہ ماننے لگے ہیں کہ اڈانی کے فنانشیل معاملات میں ان کی دلچسپی ہے۔

ونود اڈانی۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

گوتم اڈانی کے بھائی ونود اڈانی نے غیر ملکی سودوں میں کلیدی کردار ادا کیا: رپورٹ

امریکی بزنس میگزین فوربس کی ایک نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ونود اڈانی، جن کے پاس اڈانی گروپ میں کوئی باضابطہ انتظامی عہدہ نہیں ہے، ‘پہلے جو جانکاری ان کے بارے میں تھی ، اس سے تقریباً پانچ گنا زیادہ امیر ہیں’۔

صحافی رویش کمار۔ (فوٹو بہ شکریہ: سوشل میڈیا)

چڑیا کو اس کا گھونسلہ نظر نہیں آ رہا ہے، لیکن اس کے سامنے کھلا آسمان ضرور ہے: رویش کمار

اڈانی گروپ کے ذریعے این ڈی ٹی وی کی حصہ داری خریدنے کے بعد این ڈی ٹی وی انڈیا کے گروپ ایڈیٹر رویش کمار نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو چونی سمجھنے والے جگت سیٹھ ہر ملک میں ہیں۔ اگر وہ دعویٰ کریں کہ وہ صحیح معلومات پہنچاناچاہتے ہیں تواس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی جیب میں ڈالر رکھ کر آپ کی جیب میں چونی ڈالنا چاہتے ہیں۔

صحافی رویش کمار(فوٹو: دی وائر)

این ڈی ٹی وی پر گوتم اڈانی کا ممکنہ قبضہ اور رویش کا مستقبل

رویش کمار نے جس اعتماد کے ساتھ نوکری پر جمے رہنے کی بات کی ہے وہ بلا وجہ نہیں ہے۔ان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی مینجمنٹ ہو انھیں رکھنا چاہے گا کیونکہ انھیں نکالنے سے این ڈی ٹی وی کی ساکھ کو زبردست دھچکا پہنچنے کا خطرہ ہے۔

RFG

گجرات میں اڈانی پورٹ پر ضبط 21 ہزار کروڑ روپے کے ڈرگس کی پوری کہانی

ویڈیو: ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے گجرات کے مندرا پورٹ سے 3000 کیلوگرام ہیروئن ضبط کی ہے۔بین الاقوامی بازار میں اس کی قیمت تقریباً21 ہزار کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس موضوع پر کیرل کے سابق ڈی جی پی این سی استھانا سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور رافیل(فوٹو : پی ٹی آئی)

رافیل سودا: فرانس میں جانچ کے حکم کے بعد اپوزیشن  نے اٹھائی ملک میں جانچ کی مانگ

رافیل سودے کو لےکر فرانس کے ایک جج کوسونپی گئی جانچ کو لےکراپوزیشن نے مرکز کی مودی حکومت کو نشانے پر لیا ہے۔ فرانسیسی ویب سائٹ میڈیا پارٹ نے گزشتہ دو مہینوں میں اس سودے سے متعلق ممکنہ جرائم کو لےکر کئی خبریں شائع کی تھیں، جس کے بعد جانچ کےحکم دیے گئے ہیں۔

فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں کے ساتھ نریندر مودی۔ (فوٹو بہ شکریہ : ٹوئٹر/@Emmanuel Macron)

فرانس: میکروں-مودی کو صدمہ، ہندوستان کے ساتھ ہوئے رافیل سودے کی جانچ کے حکم

پیرس کی ویب سائٹ میڈیا پارٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داسو ایوی ایشن نے انل امبانی گروپ کے ساتھ پہلا ایم او یو 26 مارچ 2015 کو کیا تھا۔اس کے دو ہفتے بعد ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے 126 رافیل طیاروں کےسودے کومنسوخ کرتے ہوئے 36 وطیاروں کی خریداری کے فیصلے کاعوامی اعلان کیا تھا۔

پرنجوئے گہا ٹھاکرتا اور گوتم اڈانی۔ (فوٹوبہ شکریہ: paranjoy.in/وکیپیڈیا)

اڈانی ہتک عزت معاملے میں سینئر صحافی پرنجو ئے گہا ٹھاکرتا کے خلاف اریسٹ وارنٹ جاری

سال2017 میں ای پی ڈبلیومیگزین میں چھپے ایک مضمون کو لےکر اڈانی گروپ نے اس کے اس وقت کے ایڈیٹر اورمضمون کے شریک قلمکار پرنجوئے گہا ٹھاکرتا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ اب گجرات کی ایک عدالت نے ٹھاکرتا کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

19 اگست، 2020 کو کابینہ کی بیٹھک میں وزیر اعظم  نریندر مودی اوروزرا۔ (فوٹو: پی آئی بی/@PIB_India)

مرکزی کابینہ کا فیصلہ، تین اور ہوائی اڈوں کی ذمہ داری اڈانی گروپ کو ملے گی

گزشتہ سال مرکزی کابینہ نے احمدآباد،لکھنؤ اورمنگلورو ہوائی اڈوں کوپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت 50 سالوں کے لیے اڈانی گروپ کو دینے کے شہری ہوابازی کی وزارت کی تجویز کو منظوری دی تھی۔ اس بار جئے پور، گوہاٹی اورترواننت پورم ہوائی اڈوں کی ذمہ داری اس گروپ کو دی گئی ہے۔

اڈانی گروپ کے صدر گوتم اڈانی (فوٹو : رائٹرس)

جھارکھنڈ: اڈانی پاور کے 14ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹ کو منظوری

اڈانی پاور کو جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع‎ میں 222.68 ہیکٹر زمین کے قبضے کی رسمی منظوری ملی ہے۔ باقی 202.32 ہیکٹر زمین کے لئے منظوری ملنی باقی ہے۔ اسپیشل اکانومک زون میں قائم اکائیوں کو حکومت ٹیکس فوائد سمیت کئی سہولیات فراہم کرتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور صنعت کار مکیش امبانی کی ایک پروگرام کے دوران کی تصویر/ (فوٹو : رائٹرس)

رویش کا بلاگ : کیا ’چوکیدار جی ‘نے امبانی کے لئے چوکیداری کی ہے؟

وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے شروعاتی اصولوں میں امبانی کے جیو انسٹی ٹیوٹ کو مشہور ادارے کا ٹیگ نہیں مل پاتا۔ یہاں تک کہ وزارت خزانہ نے بھی خبردار کیا تھا کہ جس ادارے کا کہیں کوئی وجود نہیں ہے اس کو’ انسٹی ٹیوٹ آف ایمننس ‘ کا درجہ دینا دلیلوں کے خلاف ہے۔

rafael-deal-modi

کانگریس کا الزام؛مودی اور امبانی کے بیچ ’سیدھا سودا‘ہے رافیل،بی جے پی نے کیا جوابی حملہ

پارٹی کے سینئر لیڈر اور ترجمان ایس جے پال ریڈی نے دعویٰ کیا کہ ؛یہ وزیراعظم نریندر مودی اور انل امبانی کے بیچ کا سیدھا سودا ہے۔ میں یہ کیوں کہہ رہا ہوں؟اس کی کچھ ٹھوس بنیاد ہے۔

Photo: Reuters

انل امبانی نے 1451.69 کروڑ کے ٹیکس کی ادائیگی کےبغیر اڈانی کو فروخت کیاریلائنس انرجی

آرٹی آئی کے تحت ریلائنس انرجی کا ٹیکس بقایا ہونے کی ملی جانکاری۔ کانگریس رہنما سنجے نروپم نے کمپنی بیچنے کے لین دین کو تفتیش ہونے تک روکے جانے کی مانگ کی۔ نئی دہلی:انل امبانی کی ریلائنس انرجی کو اڈانی ٹرانس میشن نے 18800 کروڑ روپے میں خرید لیا […]