good work

ملیکارجن کھڑگے (تصویر بہ شکریہ: Twitter/@INCRajasthan)

مرکزی حکومت انتخابات کے لیے فوج کا سیاسی استعمال کر رہی ہے: ملیکارجن کھڑگے

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے فوج سے ملک بھر میں سیلفی پوائنٹ بنانے کو کہا ہے جہاں فوجیوں کی بہادری کے بجائے اس کی اسکیموں کی تشہیر کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمراں جماعت نے ‘فوجیوں کی مقبولیت کا فائدہ اٹھا کر’ فوج کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے اس کے اداروں اور محکموں کو بھیجے گئے 'سیلفی پوائنٹ' کی مثالیں۔

وزارت دفاع کا ’اچھے کام‘ دکھانے کے لیے ’سیلفی پوائنٹ‘ بنانے کا حکم، وزیراعظم کی فوٹو لازمی

سابق دفاعی سربراہوں نے اس کو’سیاست’ قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کی شدید تنقید کی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے انتخابات کے موقع پر اس طرح کی سیاسی مہم کو وزارت دفاع سے دور رکھنے کی روایت کی طرف بھی اشارہ کیا ہے۔