Hemant Soren

ہیمنت سورین۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@JmmJharkhand)

ہائی کورٹ نے زمین گھوٹالہ کیس میں جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ضمانت دی

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے مبینہ زمین گھوٹالہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جمعہ کو ضمانت دے دی ہے۔ ای ڈی نے انہیں 31 جنوری کو زمین کی دھوکہ دہی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

رانچی میں اپوزیشن 'انڈیا' گروپ کی 'الگلان نیایے' ریلی میں سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کا پوسٹر۔ (تصویر بہ شکریہ: X/ @JmmJharkhand)

ہیمنت سورین نے جیل سے بھیجے اپنے پیغام میں کہا – جمہوریت کو تباہ نہیں ہونے دیں گے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بی جے پی اپوزیشن کی حکمرانی والی ریاستوں میں حکومتیں گرانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن جمہوریت کو ختم نہیں ہونے دیا جا سکتا۔ ای ڈی نے ہیمنت سورین کو 31 جنوری کو مبینہ زمین کی دھوکہ دہی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔

راج محل پارلیامانی حلقہ میں جے ایم ایم کیڈر اور حامیوں کے درمیان کلپنا سورین۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک/@ کلپنا مرمو سورین)

جھارکھنڈ: کلپنا سورین کا انتخابی کمان سنبھالنا جے ایم ایم کے لیے کتنا مفید ہوگا؟

ہیمنت سورین کے جیل جانے کے بعد کلپنا سورین کے عوامی زندگی میں آنے کے بعد یہ قیاس آرائی شروع ہو گئی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں وہ بی جے پی کے لیے کتنا بڑا چیلنج بن سکتی ہیں۔ نگاہیں اس جانب بھی ہیں کہ کیا کلپنا اسی سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں جے ایم ایم کی کھیون ہار بنیں گی۔

ہیمنت سورین، فوٹو بہ شکریہ: فیس بک

زمین کے مبینہ غیر قانونی حصول کے ثبوت دکھائیں، سیاست اور جھارکھنڈ چھوڑ دوں گا: ہیمنت سورین

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی قیادت والی اتحاد نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے دوران ایوان میں موجود سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا کہ جب بی جے پی سیاسی طور پر کچھ نہیں کر پاتی، تو وہ پچھلے دروازے کا سہارا لیتی ہے اور اپنے حریف پر پیچھے سے حملہ کرتی ہے۔

Ajoy-Thumb

ہیمنت سورین کی گرفتاری: عام انتخابات سے قبل اپوزیشن پر حملے تیز کرتی مودی حکومت

ویڈیو: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بدھ کے روز ای ڈی نے زمین گھوٹالے سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں مرکزی ایجنسیوں کے ذریعے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانے کے رجحان کے بارے میں بات کر رہے ہیں دی وائر کے پولیٹیکل ایڈیٹر اجئے آشیرواد۔

Sibal-Soren-thumb-

اپوزیشن لیڈروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، میں جھکوں گا نہیں: ہیمنت سورین

ویڈیو: ای ڈی نے بدھ کے روز جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالہ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے ساتھ ہوئی ان کی بات چیت۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

جھارکھنڈ: وزیراعلیٰ نے بی جے پی کے پانچ سابق وزراء کے خلاف آمدنی سے زیادہ کے اثاثے کے معاملے کی جانچ کی اجازت دی

جھارکھنڈ میں سابقہ ​​بی جے پی حکومت کے پانچ وزراء، جن میں سے چار فی الحال ایم ایل اے ہیں، کے پاس اے سی بی نے آمدنی سے زیادہ کے اثاثے کی تصدیق کی تھی۔ ان لیڈروں میں امر کمار باؤری، رندھیر کمار سنگھ، ڈاکٹر نیرا یادو، لوئس مرانڈی اور نیل کنٹھ سنگھ منڈا شامل ہیں۔

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

جھارکھنڈ: ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں سی ایم ہیمنت سورین کو سمن جاری کیا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جھارکھنڈ میں مبینہ غیر قانونی کان کنی سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں صوبےکے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو 3 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیےسمن جاری کیا ہے۔ ای ڈی نے اس سے پہلے سورین کے سیاسی معاون پنکج مشرا اور دو دیگر کو اس معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

جھارکھنڈ: ایک مسلمان کو مبینہ طور پر تھوک چاٹنے اور ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے کے لیے مجبور کیا گیا

پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سکیورٹی میں کوتاہی کےخلاف دھنباد میں احتجاج کر رہےبی جے پی کے کارکنوں نے مبینہ طور پر وزیر اعظم اور بی جے پی کے جھارکھنڈ ریاستی صدر کو نا زیبا کلمات کہنےکے الزام میں ذہنی طور پر معذور ایک مسلمان کی پٹائی کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی)

جھارکھنڈ: ماب لنچنگ قانون آنے کے بعد بھیڑ نے گاؤں والے کی پیٹ پیٹ کر جان لی، لاش کو آگ کےحوالے کیا

پولیس کے مطابق گاؤں والوں کا الزام تھا کہ 32 سالہ سنجو پردھان جنگل سے لکڑیاں اسمگل کرتا تھا۔ اس سے ناراض گاؤں والوں نے پتھروں اور لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کراس کو مارنے کے بعد لاش کو آگ کے حوالے کردیا۔

ہیمنت سورین، فوٹو: پی ٹی آئی

جھارکھنڈ: بی جے پی کے ہنگامے کے بیچ ماب لنچنگ  کے خلاف بل منظور، قصوروار پائے جانے پر ہوگی عمر قید

جھارکھنڈ میں ماب وائلنس اور ماب لنچنگ بل،2021 کے قانون بننے پر ماب لنچنگ کے قصوروار  پائے جانے والوں کے لیے جرمانے اور جائیدادکی قرقی کے علاوہ تین سال سے لے کرعمر قید تک کی سزا کا اہتمام کیا گیاہے۔مغربی بنگال اور راجستھان کے بعد اس طرح کے […]

ہیمنت سورین، فوٹو: پی ٹی آئی

جھارکھنڈ: ماب لنچنگ کے خلاف بل کی تیاری، عمر قید اور جرمانے کا اہتمام

ہجومی تشدد اور ماب لنچنگ سےمتعلق بل کو جھارکھنڈ اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جو 16دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔اس کے تحت جرم ثابت ہونے پر جرمانہ اور جائیداد ضبط کرنے کے علاوہ تین سال سے عمر قید تک کی سزا کا اہتمام ہے۔ اس کے علاوہ متاثرین کے لیے ناسازگار ماحول بنانے پر جرمانے اور تین سال تک کی قید کی سزا کا بھی اہتمام ہے۔

گاؤں والوں  سے ایک ملاقات کے دوران جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ  ہیمنت سورین۔ (فائل فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

جھارکھنڈ: آدی واسی شناخت پر انتخابی جیت حاصل کرنے والی سرکار میں بھی آدی واسیوں پر جبر کیوں جاری ہے؟

چاہےمرکز میں یو پی اے کی سرکار رہی ہو یاموجودہ این ڈی اے کی،نکسلائٹ مہم کے نام پرسینٹرل سیکیورٹی فورسزکی جانب سےآدی واسیوں پرتشدد جاری رہتی ہے۔اس بات کی تردید نہیں کی جا سکتی کہ جھارکھنڈ میں ماؤنوازتشددایک سنگین مسئلہ ہے، لیکن اسے روکنے کے نام پر بے قصورآدی واسیوں کو ہراساں کرنے کا کیاجواز ہے؟ کیوں ابھی بھی آدی واسیوں کےروایتی و ثقافتی نظام کو درکنار کر سیکیورٹی فورسز ان کے علاقے میں دراندازی کرکے انہیں پریشان کر رہے ہیں؟

جھارکھنڈ ہائی کورٹ۔ (فوٹو: وکی میڈیا کامنس)

جھارکھنڈ :نو مہینوں سے نہیں ملی مزدوری، عدالت پہنچے 250 مزدور

یہ مزدورجھارکھنڈ کے پاکڑ ون فاریسٹ ڈویژن کی سرحد پر کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ نو مہینوں سے مزدوری نہیں دی گئی ہے جبکہ وہ اس معاملے کو کئی بار انتظامیہ کے علم میں لا چکے ہیں۔ اس سلسلے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل دائر کرکے مزدوری دلانے کی مانگ کی گئی ہے۔

(فوٹوبہ شکریہ: tatanagar.com)

جھارکھنڈ: مسلم خاتون کا الزام، ہاسپٹل کے اسٹاف نے کی بدسلوکی اور مذہب کو لے کرقابل اعتراض تبصرہ

واقعہ جمشیدپور کے ایم جی ایم ہاسپٹل کا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ وہ حاملہ تھیں اور اچانک شروع ہوئی بلیڈنگ کے بعد ہاسپٹل پہنچی تھیں، جہاں فرش پر خون گر جانے پر اسٹاف نے مارپیٹ کی۔ اس کے بعد وہ ایک نجی ہاسپٹل گئیں، جہاں بتایا گیا کہ حمل میں بچے کی موت ہو گئی ہے۔

فوٹو: ٹوئٹر

جھارکھنڈ: شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر درج سیڈیشن کا معاملہ واپس

اس کے علاوہ ملزم افسروں کے خلاف کارروائی کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا،قانون عوام کو ڈرانے اور ان کی آواز دبانے کے لیے نہیں بلکہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لیے ہوتا ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

ہیمنت سورین کی کمیونٹی کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر رگھوبر داس کے خلاف معاملہ درج

جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنماہیمنت سورین کی شکایت پر رگھوبر داس کے خلاف ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔الزام ہے کہ رگھوبر داس نے ایک انتخابی ریلی کے دوران سورین کی کمیونٹی کو لے کر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔

Jharkhand_MotiLalBaske

جھارکھنڈ : انصاف کے لئے بھٹکتی ایک آدیواسی خاتون کی داستان

 جس مڈھ بھیڑ میں پولیس سیکڑوں گولیاں چلانے کا دعویٰ کر رہی ہے، اس میں اکیلا موتی لال ہی کیوں مارا گیا۔ جھارکھنڈ کے ایک دوردراز گاؤں کی نہایت بےبس قبائلی خاتون پاروتی مرمو کی آنکھوں میں آنسو بھلےہی سوکھ گئے ہوں، لیکن چہرے پر غم اور غصہ […]