کانگریس کی قیادت والی ہماچل پردیش حکومت نے ریاست کے تمام کھانے پینے کی دکانوں کو گراہکوں کے لیے ‘شفافیت’ کے نام پر اپنے مالکان کے نام اور پتے ڈسپلے کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی دوسری ریاست سے متاثرہوکر نہیں لیا گیا ہے۔
شملہ کے سنجولی میں ایک مسجد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ ریاستی حکومت کے وزیر کا دعویٰ ہے کہ مسجد کی زمین سرکاری ہے، حالانکہ وقف بورڈ نے اسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
یہ خیال کرنا غلط ہوگا کہ انتخابی مہم کے دوران تشدد کے واقعات کم ہوگئے تھے۔ دراصل زبانی طور پر اور اشتعال انگیز تقریروں کے ذریعے تشدد کے واقعات رونما ہوئے، جنہیں وزیر اعظم اور بی جے پی کے دوسرے بڑے لیڈران انجام دے رہے تھے۔
بی جے پی جو اس ریاست کو بھگوا بنانا چاہتی ہے، یہ نہیں جانتی کہ دیودار کے جنگلات اپنی زندگی کی توانائی مقامی دیویوں سے حاصل کرتے ہیں اور برفانی پہاڑوں پر اس کرہ ارض کی چند بے مثال اور قدیم بدھ خانقاہیں سرد دھوپ میں چمکتی ہیں۔
ہماچل پردیش کے شہری غریب خاندانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مقصد سے مکھیہ منتری شہری آجیویکا گارنٹی یوجنا شروع کی گئی تھی۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں اس اسکیم کے تحت کام کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، لیکن اوسطاً ہر مزدور کو ملنے والے کام کے دنوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ یہی نہیں ریاست کی نئی کانگریس حکومت نے 2023-24 کے بجٹ میں اس اسکیم کو نظر انداز کیا ہے۔
ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع کی فتح پور اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے سابق راجیہ سبھا ایم پی کرپال پرمار پارٹی کے خلاف بغاوت کرکے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خود وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں فون کر کے انتخابی میدان سے پیچھے ہٹنے کے لیے دباؤ بنایا ہے۔
ہندوستان کی آزادی کے بعد پہلے عام انتخابات فروری 1952 میں ہونے تھے، حالانکہ ہماچل پردیش کے کنو رضلع میں اس موسم میں برف باری کے پیش نظر اکتوبر 1951 میں انتخابات کروا دیے گئے تھے۔اس وقت 34 سال کے ماسٹر شیام سرن نیگی نے سب سے پہلے ووٹ ڈالا تھا۔ وہ یکم جولائی 1917 کو ضلع کے کلپا نامی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔
راجیو کمار ستمبر 2020 سے الیکشن کمشنر کے طور پر الیکشن کمیشن سے وابستہ تھے۔ 12 مئی کو وزارت قانون نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے طور پر ان کے نام کا اعلان کیا تھا۔ وہ سشیل چندر کی جگہ سنبھالیں گے، جو 14 مئی کو ریٹائر ہوئےہیں۔
معاملہ منڈی ضلعے کاہے، جہاں ایک بزرگ خاتون کو ڈائن بتاکر ان کے ساتھ بد تمیزی کی گئی ۔ متاثرہ خاتون کی بیٹی کا الزام ہےمذہبی عقیدے کی آڑ لے کر ان کی زمین پر قبضہ کرنے کے ارادے سے ایسا کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے جانچ کے حکم دیے۔
بس میں سوار سبھی 35 اسٹوڈنٹ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت سنگین ہے۔ ان کی عمر 20 سے 24 سال بتائی جا رہی ہے۔
این اے بی اے آر ڈی کے ذریعے ایک آر ٹی آئی میں دی گئی جانکاری کے مطابق ؛نوٹ بندی کے دوران 10 ضلع کوآپریٹیو بینکوں میں سب سے زیادہ نوٹ بدلے گئے، ان کے چیئرمین بی جے پی، کانگریس، شیوسینا اور این سی پی کے رہنما ہیں۔
ملک کی 29 میں سے 18 ریاستوں میں حکومت کرنے والی بی جے پی 5 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالی ریاستوں کی فہرست میں صرف ایک ریاست ہماچل پردیش کی وجہ سے جگہ بنا پائی ہے ۔
ہماچل پردیش کے کسولی ضلع میں غیر قانونی تعمیر گرانے کی کارروائی کے دوران خاتون افسر کا مبینہ طور پر قتل کرنے والے ملزم وجے کمار کو ورنداون سے گرفتار کر لیا گیاہے۔
سپریم کورٹ کے آرڈر کے بعد منگل کو کسولی میں غیر قانونی ہوٹل اور تعمیر کو سیل کرنے پہنچی خاتون افسر کو ہوٹل کے مالک نے گولی مارکر قتل کر دیا تھا۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں ارملیش کی گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی الیکشن کے نتائج پر پروفیسر اپوروانند اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے میڈیا صلاح کار رہے اشوک ٹنڈن سے بات چیت
نریندر مودی کے ’ وکاس بم‘ کے ’پھُس‘ ہونے کے بعد سنگھ پریوار کے سامنے شاید اس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا ہے کہ یوگی کے روپ میں ’ ہندوتوابم‘ پر پھر سے انحصار کیا جائے ۔ میں یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں حیرت سے ان […]
وزیر اعظم اور دوسرے رکن پارلیامنٹ کےانتخابی تشہیر میں مصروف ہونے کی وجہ سے پارلیامنٹ کا سرمائی اجلاس ہو سکتا ہےمتاثر۔ نئی دہلی:پارلیامنٹ کے سرمائی اجلاس میں کٹوتی ہونے کا امکان ہے کیونکہ زیادہ تر رکن پارلیامنٹ دسمبر میں ہونے والے گجرات اسمبلی انتخاب کی تشہیر میں مصروف […]
انتخابی پروگرام کے اعلان کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق بھی آج سے نافذ ہو گیا ہے۔ نئی دہلی: گجرات اسمبلی کے انتخابات دو مراحل میں نو اور 14 دسمبر کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 18 دسمبر کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر اچل کمار جیوتی نے آج […]