ٹوئٹر نے گیان واپی پر رعنا ایوب کےٹوئٹ اور کسانوں کی تحریک سے متعلق دو اکاؤنٹ پر پابندی لگائی
صحافی رعنا ایوب کے جس ٹوئٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے، وہ 9 اپریل 2021 کو پوسٹ کیا گیا تھا۔ اس میں انہوں نے وارانسی میں گیان واپی مسجد کے سروے کی اجازت دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔