Hindutva organisations

شہریوں کے گروپ نے ملک بھر میں عیسائیوں پر حملے، تشدد، بائیکاٹ اور ادارہ جاتی ملی بھگت پر تشویش کا اظہار کیا

دہلی میں منعقدہ پیپلز ٹریبونل میں ملک بھر میں عیسائیوں پر ہورہے حملے- عبادت گاہوں ، پادریوں پر حملے، سماجی اور معاشی بائیکاٹ، تدفین کے حق سے محروم کیے جانے اور گاؤں دیہات سے بے دخلی پر تشویش  کا اظہار کیا ۔ مقررین کا یہ بھی ماننا تھا کہ حالیہ دہائیوں میں عدالتی اور قانون سازی کی پیش رفت کئی معاملوں میں کمزور اقلیتوں کو خاطر خواہ  تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ہندوؤں کو ریڈیکل بنانے کی منظم کوششوں کی وجہ سے ایماندار پولیس افسران کا تشویش میں مبتلا ہونا فطری ہے

گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل پولیس اور انسپکٹر جنرل کی میٹنگ میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے بھی شرکت کی تھی۔ یہاں ریاستوں کے سب سے بڑے پولیس افسران خبردار کر رہے تھے کہ ہندوتوا دی ریڈیکل تنظیمیں ملک کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ تاہم جیسے ہی یہ خبر باہر آئی، اس رپورٹ کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا۔