نوح میں ہوئے واقعے کے خلاف احتجاج کے طور پربجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد جیسی ہندوتوا تنظیموں نے حصار ضلع کے ہانسی شہر میں 2 اگست کوایک ریلی نکالی تھی، جس میں مسلم دکانداروں کے بائیکاٹ کی اپیل کرنے کے ساتھ ہی مسلمانوں کو دو دن میں شہر چھوڑنے کی وارننگ دی گئی۔
ویڈیو: ہریانہ کے حصار ضلع کے میرکن گاؤں میں14دسمبر کو اشرافیہ کےتقریباً17جاٹ لوگوں نے پمپ چوری کرنے کے الزام میں ایک دلت نوجوان کی پیٹ پیٹ کر جان لے لی۔ اہل خانہ نے پولیس کی تفتیش پر سوال اٹھائے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئے ایک ویڈیو میں ہریانہ بی جے پی کی رہنما سونالی پھوگاٹ اناج منڈی میں ایک شخص کو گالیاں دیتے ہوئے تھپڑ اور چپل سے مارتی نظر آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سونالی کے کسی سوال پر ہوئی بحث کے بعد انہوں نے یہ قدم اٹھایا۔
دو دن سے اوور برج کی مرمت کا کام چل رہا تھا اور مزدور کام ختم ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر ہی سو گئے تھے۔
عدالت نے دوسرے 14ملزموں کو بھی عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ 2014میں حصار کے ست لوک آشرم سے 4عورتوں اور ایک بچے کی لاش ملنے کے بعد رام پال اور اس کے 27مریدوں پر قتل کا الزام لگاتھا۔