Imam

سنبھل: لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کے لیے امام کے خلاف کیس درج

پولیس نے سنبھل ضلع کے چندوسی علاقے میں ایک مسجد سے مبینہ طور پر مقررہ ڈیسیبل سے زیادہ آواز میں اذان دینے کے الزام میں امام کے خلاف کیس درج کیا ہے اور لاؤڈ اسپیکر کو ضبط کر لیا ہے۔ ان پر توہین عدالت اور صوتی آلودگی کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ہریانہ: گڑگاؤں میں بغیر اجازت ہوئی ہندو مہاپنچایت میں مسلمانوں کے بائیکاٹ کی اپیل

نوح تشدد کے باعث جاری کشیدگی کے درمیان حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گڑگاؤں میں اتوار کو ایک ‘ہندو مہاپنچایت’ کاانعقاد کیا گیا،جس میں مسلمانوں کے سماجی اور معاشی بائیکاٹ کی اپیل کے ساتھ ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ دنوں ایک مسجد پر حملہ کرنے والے لوگ بے قصور ہیں۔

ہریانہ: حکومت کی جانب سے الاٹ کی گئی زمین پر بنائی گئی واحد مسجد پر ہجوم کے حملے میں نائب امام ہلاک

ہریانہ کے گڑگاؤں شہر کے سیکٹر 57 میں واقع انجمن جامع مسجد میں سوموار کی دیر رات بھیڑنے توڑ پھوڑ کرنے کے بعد آگ لگا دی۔ مسجد کے نائب امام پر ہجوم نےتلوار وغیرہ سے حملہ کیا، اس حملے میں ایک دیگر شخص بھی زخمی ہوگیا ۔ ہسپتال لے جانے کے بعد نائب امام کومردہ قرار دے دیا گیا۔

آسنسول کے امام نےقائم کی مثال ،کہا؛’بدلے کی بات کریں گے تو میں شہر چھوڑ کر چلا جاؤں گا‘

’میں امن چاہتا ہوں۔ میرا بیٹا تو جا چکا ہے۔میں نہیں چاہتا کہ کوئی خاندان اپنے عزیزوں سے محروم ہوجائے۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ بدلا لیا گیا تو میں آسنسول چھوڑ دوں گا ۔اگر آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں تو انگلی بھی نہیں اٹھائیں گے۔