ویڈیو: ملک میں جہاں ایک طرف عوامی مقامات پر نماز ادا کرنے پر مسلمانوں کو جیل رسید کرنے سے لے کر کھلے میں نماز پر پابندی لگائی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف ساون کے مہینے میں کانوڑ لا رہے نوجوانوں اور خواتین پر ہیلی کاپٹرسے پھول برسائے جا رہے ہیں، کیا ہندوستانی مسلمان دوسرے درجے کے شہری بنتے جا رہے ہیں؟ اس موضوع پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: حالیہ دنوں میں دیکھنے میں آیا ہے کہ عوامی طور پر نماز ادا کرنے کو ‘جرم’ قرار دیا جا رہا ہے، اور ہندوتوا تنظیمیں اس کی مخالفت کر رہی ہیں ۔دی وائر ایکسپلین کے اس ایپی سوڈ میں ہم اس سیاسی تناظر پر بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس کے تحت عوامی طور پر نماز ادا کرنے کو ‘جرم’بنا دیا گیا ہے اور یہاں یہ سمجھنے کی کوشش بھی گئی ہے کہ کیا ہندوستانی قانون میں اس کے خلاف کسی طرح کی کارروائی کی کوئی بنیاد ہے؟
ہندوستانی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی نے شکایت کی ہے کہ ان کے ٹوئٹر ہینڈل کا موادہندوستانی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس کے لیے ٹوئٹر کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
ویڈیو: حال ہی میں ٹوئٹر نے معروف کارٹونسٹ منجل کو ایک ای میل بھیج کر کہا تھا کہ ان کے اکاؤنٹ کے خلاف حکومت ہند سے شکایت ملی ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا موادہندوستانی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ ٹوئٹر نے منجل کو مشورہ دیا کہ وہ قانونی صلاح لے سکتے ہیں اور کورٹ میں سرکار کے اپیل کو چیلنج دے سکتے ہیں۔
ٹوئٹر انڈیا نے کارٹونسٹ منجل کو ای میل بھیج کر کہا ہے کہ انڈین لاء انفورسمنٹ نے شکایت کی ہے کہ ان کے ٹوئٹر ہینڈل کا مواد ہندوستانی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ حالانکہ ٹوئٹر نے کہا کہ انہوں نے مواد کو لےکر کوئی کارروائی شروع نہیں کی ہے۔
امبے ہائی کورٹ نے کہا کہ تحریر شدہ شکایت اور ایفیڈیوٹ نہ ہونے کی حالت میں الزامات کو ثابت کرنے کے لئے تصدیق کے لائق مواد ہونے پر کسی عدالتی افسر کے خلاف شعبہ جاتی تفتیش شروع کی جا سکتی ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے پوچھا کہ کیا اس نتیجہ کے بارے میں غور کیا گیا جو متاثرہ کو بھگتنا پڑ سکتا ہے؟ ریپ اور قتل کی سزا ایک جیسی ہو جانے پر کتنے مجرم متاثرین کو زندہ چھوڑیںگے؟