indictment

اڈانی رشوت معاملہ: اپوزیشن جماعتوں نے ایجنسیوں سے تحقیقات کا مطالبہ کیا، بی جے پی نے کہا – عدالت جائیں

صنعتکار گوتم اڈانی پر امریکہ میں رشوت خوری کے الزام کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اڈانی کو تحفظ دینے کا الزام لگاتے ہوئے سی بی آئی اور جے پی سی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں، بی جے پی نے کانگریس کو الزامات کو لے کر سپریم کورٹ جانےکی صلاح دی ہے۔

کینیا نے جانچ ایجنسیوں سے موصولہ جانکاری کا حوالہ دیتے ہوئے اڈانی گروپ کے ساتھ تمام سودے رد کیے

امریکی محکمہ انصاف اور سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کی جانب سے رشوت ستانی کے الزام میں ہندوستانی کاروباری گوتم اڈانی کے خلاف فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد کینیا کے صدر نے اڈانی گروپ کے ساتھ تمام سودے فوری اثر سے رد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی فرد جرم کے بعد اڈانی گروپ کو 2 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان، بڑے سرمایہ کاروں کا اسٹاک 20 فیصد گرا

امریکہ کی جانب سے کاروباری گوتم اڈانی اور دیگر پر رشوت ستانی کے الزامات کے بعد جمعرات کو اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں گراوٹ کا مشاہدہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گروپ کے شیئروں کو 10 فیصد سے 20 فیصد کے درمیان خسارہ ہوا، جس کے نتیجے میں تقریباً 2 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

امریکہ: گوتم اڈانی پر ہندوستانی سرکاری افسران کو کروڑوں کی رشوت دینے کا الزام، اریسٹ وارنٹ جاری

امریکی اٹارنی کے آفس نے کہا ہے کہ گوتم اڈانی شخصی طور پر رشوت خوری کی اس سازش میں ملوث تھے، جب ‘شمسی توانائی کے معاہدوں کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستانی حکومت کے اہلکاروں کو 250 ملین ڈالر سے زیادہ کی رشوت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔’ اس فرد جرم کے بعد امریکی جج نے اڈانی کے خلاف ‘اریسٹ وارنٹ جاری کیا ہے۔’