Jagdeep Dhankhar

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کا استعفیٰ، کانگریس بولی — اس کے پیچھے صحت سے زیادہ بعض دوسری اور ’گہری وجوہات‘

نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے ‘صحت کی وجوہات’ کا حوالہ دیتے ہوئے 21 جولائی کو فوری اثر سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 74 سالہ دھنکھڑ کی میعاد 2027 تک تھی۔ دریں اثنا، کانگریس نے کہا ہے کہ اس قدم کے پیچھے گہری وجوہات ہیں۔

گورنر کے اختیارات اور وقف قانون کے معاملے میں عدالتی مداخلت سے حکومت پریشان

سپریم کورٹ کی جانب  سے صدر جمہوریہ  کو ریاستوں کے گورنروں کی طرف سے بھیجے گئے بلوں پر فیصلہ لینے کے لیے ٹائم  لائن دینے کے چند دنوں بعد نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے سپریم کورٹ پر تنقید کرتے ہوئے آرٹیکل 142- جو سپریم کورٹ کو اختیارات دیتا ہے – کو ‘جمہوری قوتوں کے خلاف جوہری میزائل’ قرار دیا۔

راجیہ سبھا میں جگدیپ دھن کھڑ بولے – آر ایس ایس کی ساکھ پر کوئی سوال نہیں اٹھتا

گزشتہ 31 جولائی کو ایس پی ایم پی رام جی لال سمن نے راجیہ سبھا میں کہا تھا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی میں تقرری کا معیار یہ ہے کہ فرد آر ایس ایس سے وابستہ ہو۔ اسے ریکارڈ سے ہٹانے کی بات کہتے ہوئے جگدیپ دھن کھڑ نے کہا کہ آر ایس ایس ‘بے داغ ساکھ’ والی تنظیم ہے۔

جگدیپ دھن کھڑ پر بولے ستیہ پال ملک – ’جھکا ہوا جاٹ، ٹوٹی ہوئی کھاٹ، کسی کام کے نہیں‘

ویڈیو: الیکشن کمیشن، پارلیامنٹ سے معطل ہوئے اپوزیشن کے ممبران، نائب صدر جگدیپ دھن کھڑ کی توہین کیے جانے کے دعوے سمیت ملک کی سیاست کے مختلف مسائل پر سابق مرکزی وزیر اور سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل سے بات کر رہے ہیں سابق گورنر ستیہ پال ملک۔

نائب صدر جگدیپ دھن کھڑ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’یگ پرش‘ کہا، کانگریس ایم پی نے تنقید کی

ممبئی میں جین فلسفی شریمد راج چندر کے یوم پیدائش پر ان کی یادگار کی افتتاحی تقریب کے دوران نائب صدر جگدیپ دھن کھڑ نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے ستیہ گرہ اور عدم تشدد کے ذریعے ہمیں انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرایا تھا۔ وہیں، وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو اس راستے پر گامزن کر دیا ہے جسے ہم ہمیشہ دیکھنا چاہتے تھے۔

نائب صدر اور وزیر قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر

بامبے لائرز ایسوسی ایشن نے عدالت عظمیٰ میں دائر اپنی درخواست میں کہا ہےکہ نائب صدر جگدیپ دھن کھڑ اور مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے آئین میں ‘عدم اعتماد’ کا اظہار کرتے ہوئےاس کے ادارے یعنی سپریم کورٹ پر حملہ کرکے آئینی عہدوں کے لیے اپنے آپ کو نااہل ثابت کر دیا ہے۔

نائب صدر جگدیپ دھن کھڑ کے حالیہ تبصروں کے پس پردہ مقاصد کیا ہیں؟

نائب صدر جگدیپ دھن کھڑ نے کیسوانند بھارتی کیس کے فیصلے کے قانونی جواز پر سوال اٹھایا ہے، جس کا مفہوم یہ ہے کہ پارلیامنٹ کو آئین میں ترمیم کرنے کا خودمختار حق ہونا چاہیے، چاہے یہ آئین کے بنیادی ڈھانچے اور اصولوں کی خلاف ورزی ہی کیوں نہ ہو۔