اتر پردیش کے کیرانہ سے سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے ناہد حسن کے خلاف 12 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، جن میں قتل کی کوشش اور رنگداری مانگنا بھی شامل ہے۔ وہ لگاتار گرفتاری سے بچ رہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ ہنسراج اہیر نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ اتر پردیش حکومت کی رپورٹ کے مطابق دیوبند میں ہندو ؤں کی نقل مکانی سے متعلق کوئی معاملہ جانکاری میں نہیں ہے۔
فیک نیوز:ملک کی نامی گرامی ہستیوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو فیک نیوز کو پھیلاتے رہتے ہیں، ایسے ہی لوگوں میں مدھو کشور کا نام بھی شامل ہے۔اس کے بر عکس جب جگنیش کو معلوم ہوا کہ ان کا ٹوئٹ ایک فیک تصویر پر مبنی ہے تو انہوں نے معافی مانگ لی۔
ضمنی انتخاب کے نتیجےبتا رہے ہیں کہ اب جملوں سے کام نہیں چلنے والا۔ دس ریاستوں میں پھیلی لوک سبھا کی چار اور اسمبلیوں کی دس سیٹوں کے ضمنی انتخابی نتائج کا پیغام،کم سے کم ملک پر حکومتکررہی بی جے پی کے لئے، آئینے کی طرح صاف ہے-جنوب […]
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ضمنی انتخاب کے نتائج اور بی جے پی کی انتخابی بیان بازی میں آئی تبدیلی پر ونود دوا کا تبصرہ۔
ویڈیو: مختلف ریاستوں میں 4 لوک سبھا اور 11 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابت کے نتائج کا تجزیہ کر رہے ہیں دی وائر کے بانی مدیرایم کے وینو ،اجئے آشیرواد اور کبیر اگروال
بی جے پی کی قیادت والی الائنس نے 15 میں سے صرف 3 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے،جبکہ اپوزیشن کی پارٹیوں نے دیگر 12 سیٹوں پر کامیابی درج کی ہے۔چار لوک سبھا اور مختلف ریاستوں کے 11 اسمبلی سیٹوں پرحال ہی میں الیکشن ہوئے تھے۔
ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کیرانہ ضمنی انتخاب کے دوران گرمی سے ای وی ایم خراب ہونے کی شکایتوں اور عین ووٹنگ سے پہلے نریندر مودی کے روڈ شو کو لے کر سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی اور راجستھان پتریکا کے کنسلٹنگ ایڈیٹر اوم تھانوی کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
بی جے پی لیڈر اور وزیر علیٰ یوگی نے کہا اکھلیش یادو میں دم نہیں ہے کہ وہ یہاں آکر انتخابی تشہیر کریں ،کیوں کہ ان کے ہاتھ مظفر پور دنگوں کے خون سے رنگے ہیں
کیرانہ ضمنی انتخاب ، مظفر نگر فسادات اور کسان سیاست پر راشٹریہ لوک دل کے نائب صدر جینت چودھری سے کبیر اگروال کی بات چیت۔
اتر پردیش میں برج منڈل کے بی جے پی پارٹی صدر منوج کشیپ نے کہا کہ کیرانہ ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی جیت یقینی بنائیں تاکہ پاکستان، جموں و کشمیر اور ملک کے دوسرے ‘ مودی مخالف ‘ حلقوں میں دیوالی نہ منے۔