Law and Order in Uttar Pradesh

سون بھدر قتل عام معاملے میں کمیٹی نے سونپی رپورٹ، 20 ہزار بیگھہ زمین پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف

اتر پردیش کے سون بھدر ضلع کے امبھا گاؤں میں جولائی2019 میں زمینوں پر مبینہ غیر قانونی قبضہ کے خلاف جب آدیواسیوں اور گاؤں والوں نےآواز اٹھائی تھی، تب لینڈ مافیاؤں کے ساتھ ہوئے خونی تصادم میں11 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں سون بھدر پولیس نے 65 لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور 51لوگوں کے خلاف فردجرم داخل کیا تھا۔

اتر پردیش: میرٹھ میں سبھارتی یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ کا پیٹ پیٹ‌کر قتل

پولیس نے بتایا کہ 45 سالہ سنجے گوتم سبھارتی یونیورسٹی میں سائنس ڈپارٹمنٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ تھے۔یونیورسٹی سے گھر لوٹنے کے دوران تین بائیک سے آئے 9 بدمعاشوں نے ان کو گھیر لیا اور پھر مبینہ طور پر پیٹ پیٹ‌کر ان کا قتل کر دیا۔

سون بھدر سے قتل عام کی پوری کہانی

ویڈیو: گزشتہ 17 جولائی کو گاؤں کے پردھان یگیہ دت اور ان کے حمایتیوں کے ذریعے گھیراول تحصیل کے اوبھا گاؤں میں 90 بیگھا زمین پر قبضہ کو لے کر ہوئے تنازعہ میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 28 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اسی مدعے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے سون بھدر کے اوبھا گاؤں جاکر آدیواسیوں سے بات چیت کی۔

سون بھدر قتل عام: حراست میں  رکھی گئیں پرینکا گاندھی سے متاثرہ آدیواسی فیملی کے 12 لوگوں نے ملاقات کی

سون بھدر ضلع‎ کے اوبھا گاؤں میں 17 جولائی کو زمین تنازعہ کو لےکر ہوئے تشدد میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور تقریباً 24 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ جمعہ کو متاثرین سے ملنے جا رہیں پرینکا گاندھی کو مرزاپور میں روکنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔

یوپی: سون بھدر کے متاثرین سے ملنے جا رہیں پرینکا گاندھی کو حراست میں لیا

سون بھدر ضلع‎ کے اوبھا گاؤں میں 17 جولائی کو زمین تنازعہ کو لےکر ہوئے تشدد میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور تقریباً 24 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ جمعہ کو متاثرین سے ملنے جا رہیں پرینکا گاندھی کو مرزاپور میں روکنے کے بعد حراست میں لے لیا گیا۔ کانگریس نے کہا، یوگی حکومت کی تاناشاہی کی بدترین مثال۔

اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 لوگوں کا قتل

پہلا واقعہ اتر پردیش کے سنبھل کا ہے، جہاں پولیس اہلکاروں کی وین پر حملہ کرکے بدمعاش تین قیدیوں کو چھڑا لے گئے اور دو پولیس اہلکاروں کا قتل کر دیا۔ دوسرےواقعہ میں سون بھدر ضلع میں زمین تنازعے میں 3 خواتین سمیت 9 لوگوں کا گولی مار‌کر قتل کر دیا گیا۔

اتر پردیش: ہولیکا دہن کی رات  پیٹ پیٹ کر مسلم بزرگ کا قتل

یہ معاملہ سون بھدر ضلع کے اوبرا تھانہ کے پرسوئی گاؤں کا ہے۔ معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 7 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ حالانکہ قتل کا کلیدی ملزم مقامی آر ایس ایس کی شاکھاچلانے والا ٹیچر فرار ہے۔

یو پی: ٹی وی شو میں مودی حکومت کی تنقید کرنے پر  بی جے پی کارکنوں  نے مسلم نوجوان کو پیٹا

سوشل میڈیا پر سامنے آئے مظفر نگر کے ایک ویڈیو میں ایک نوجوان روزگار مہیا کرانے میں موجودہ حکومت کو ناکام بتا رہا ہے لیکن مبینہ طور بی جے پی-شیو سیناکے کارکن بیچ میں ہی روک کر اس کے ساتھ مار -پیٹ شروع کر دیتے ہیں۔