link

 گجرات ’پونزی‘ اسکیم گھوٹالے کا ملزم بی جے پی ممبر، بڑے لیڈروں کا قریبی

بھوپیندر سنگھ جھالا بی جے پی کارکن ہیں اور ان کی تصویریں گجرات کے وزیر اعلیٰ سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ نظر آتی رہی ہیں۔ وہ بی جے پی کو بھاری چندہ بھی دے چکے ہیں۔ رہنماؤں کے ساتھ یہ نزدیکی ان کی اسکیم کے نفاذ کو آسان بناتی تھی۔

آدھار سے لنک کرنے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد 11.5 کروڑ پین کارڈ غیر فعال ہو گئے: آر ٹی آئی

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس کی جانب سے آر ٹی آئی کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں 70.24 کروڑ پین کارڈ ہولڈر ہیں اور ان میں سے 57.25 کروڑ نے اپنے پین کارڈ کو آدھار سے لنک کر لیاہے۔ 12 کروڑ سے زیادہ پین کارڈ کوآدھار سے نہیں جوڑا گیا ہے، جن میں سے 11.5 کروڑ کارڈ کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔