وزیر اعظم کی وجہ سے الیکشن کمیشن ہر دن اپنا بھروسہ کھو رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اڑیسہ کے آبزرور محمد محسن کو برخاست کر دیا۔ وزیر اعظم مودی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی کی وجہ سے کمیشن نے جن اصولوں کا حوالہ دیتے ہوئے محسن کو برخاست کیا […]
پرینکا چترویدی نے اتر پردیش کے متھرا میں پارٹی کے کچھ کارکنوں کے ذریعے ان کے ساتھ مبینہ طور پر بد سلوکی کی شکایت کی تھی۔ ان کارکنوں کو باہر کا راستہ دکھانے کے بعد پارٹی نے ان کو پھر سے بحال کر دیا تھا، جس سے پرینکا ناراض تھیں۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار جھنجھر پور لوک سبھا سیٹ پر اپنی پارٹی کے امیدوار کے لیے ووٹ مانگ رہے تھے جہاں پر 23 اپریل کو الیکشن ہے۔
کرناٹک کیڈر کے 1996 بیچ کے آئی اے ایس افسر محمد محسن نے اڑیسہ کے سمبل پور میں وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر کی جانچ کی تھی،جو الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت نہیں تھا۔
میں بھی چوکیدار-اورچوکیدار ہی چور ہے-کے شور میں کئی دوسرے مدعے حاشیے پر چلے گئے ہیں۔
عرضی میں اس معاملے کو لے کر ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ نریندر مودی نے 2014 کے انتخابی حلف نامہ اور سال 2015، 2016 اور 2017 میں جائیداد کی جانکاری دیتے ہوئے اپنے ایک پلاٹ کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔
بی جے پی اس انتخاب میں اچھا مظاہرہ کرے یا خراب، امت شاہ پارٹی کے اندر ایک اہم طاقت ہوںگے۔
یہ پہلی بار ہے جب اسمرتی ایرانی نے اپنے انتخابی حلف نامہ میں واضح کیا ہے کہ ان کا تین سال کا گریجویشن ڈگری کورس پورا نہیں ہوا تھا۔ کافی لمبے وقت سے ایرانی کی تعلیمی اہلیت کو لےکر تنازعہ ہے۔
بہار میں ہوئی ایک ریلی کے دوران وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پوچھا تھا کہ آپ لوگوں میں سے کس کو-کس کو پی ایم کسان سمان یوجنا کے دو ہزار روپے کی پہلی قسط مل گئی ہے؟ جن لوگوں کو ملی ہے وہ اپنا ہاتھ اٹھا دیجئے۔ لیکن […]
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخاب ختم ہونے تک فلم کی ریلیز پر روک لگادی ہے۔ فلم 11 اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی ۔
کانگریس کا انتخابی منشور کم از کم یوں بامعنی ہے کہ فوری طور پر ہی سہی، ملک کے سیاسی ڈسکورس میں تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔
ویڈیو: 11 اپریل کو پہلے مرحلے کے الیکشن میں گوتم بدھ نگر میں ووٹنگ ہوگی۔ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے انتخابات کے مد نظر بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے آبائی گاؤں بادل پور کا جائزہ لیا۔
الیکشن کےقصے:1957 کے لوک سبھا انتخاب میں متھرا سے کانگریس اور جن سنگھ کے امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے آزادانہ طورپر لڑے راجا مہیندر پرتاپ سنگھ نے جیت حاصل کی تھی ۔ اٹل بہاری واجپائی اتر پردیش میں لکھنؤ، بلرام پور اور متھرا سیٹ سے انتخاب لڑے تھے اور بلرام پور سے جیتکر لوک سبھا پہنچے تھے۔
ایک نئے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ پیسے کی کمی کی وجہ سے بہار، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور راجستھان کے دیہی علاقوں کے اجولا سے فائدہ اٹھانے والے تقریباً 85 فیصدی لوگ ابھی بھی کھانا پکانے کے لئے مٹی کے چولہے کا استعمال کرتے ہیں۔
نومبر 2018 تک حکومت نے 1882708 لوگوں کو اس اسکیم کے تحت امدادی رقم دینے کے لئے 1655.83 کروڑ روپے جاری کئے۔ لیکن، اس امدادی رقم کو تقسیم کرنے کے لئے حکومت نے 6966 کروڑ روپے خرچ کر دیے۔
کانگریس نے اپنا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے غریبوں کو 72 ہزار روپے سالانہ دینے اور کسانوں کے لئے الگ بجٹ کے اہتمام کا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی نے قرض نہ چکا پانے والے کسانوں کے خلاف فوجداری نہیں بلکہ سول کیس درج کرنے کی بات کہی ہے۔
مہاراشٹر میں بی جے پی-شیوسینا اتحاد کے لئے انتخابی تشہیر کی شروعات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے سوال اٹھایا کہ ہزاروں سال کی تاریخ میں کیا ایک بھی مثال ہے، جہاں ہندو دہشت گردی میں شامل رہے ہوں؟
بی جے پی صدر امت شاہ نے گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ حلف نامہ کے مطابق، شاہ اور ان کی بیوی کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد 2012 کے 11.79 کروڑ روپے سے بڑھکر 38.81 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
سینئر صحافی مارک ٹلی بتا رہے ہیں کہ پرینکا گاندھی سے امید کی جا رہی تھی، لیکن ان کی گنگا یاترا سے کوئی لہر اٹھی ہو، ایسا نہیں دکھتا۔ ایسا ہے تو پھر اپوزیشن کو غائب کیوں نہیں ہونا چاہیے؟
الیکشن کے قصے: 1980 کے انتخاب میں لیفٹ کے نعرے-چلےگا مزدور اڑےگی دھول، نہ بچےگا ہاتھ، نہ رہےگا پھول -کے جواب میں کانگریس نے -نہ ذات پر، نہ پات پر، اندرا جی کی بات پر، مہر لگےگی ہاتھ پر – کا نعرہ دیا تھا۔
فلمسازوں کو جواب دینے کے لئے 30 مارچ تک کا وقت دیا گیا۔ کانگریس نے کہا فلم کا مقصد پوری طرح سیاسی ہے اور انتخابی فائدہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ویڈیو: میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے لوک سبھا الیکشن سے پہلے کیے گئے کانگریس کے منیمم انکم گارنٹی اسکیم(این وائی اے وائی) کے وعدے اور وزیراعظم نریندر مودی کے میں بھی چوکیدار مہم پر سینئر صحافی بھاشا سنگھ اور امر اجالا کے پالیٹیکل ایڈیٹر ونود اگنی ہوتری سے ارملیش کی بات چیت۔
اتر پردیش کے بلند شہر میں ایک پروگرام کے دوران مرکزی وزیر اور گوتم بدھ نگر سے ایم پی مہیش شرما نے کہا کہ جب بھگوان نے ہمیں دنیا میں بھیجا ہے تو کھانے ، کپڑے ، گھر ، روزگار اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری اسی کی بنتی ہے۔
آسام میں این آر سی کا دوسرا اور آخری مسودہ 30 جولائی، 2018 کو شائع کیا گیا تھا جس میں 3.29 کروڑ لوگوں میں سے 2.89 کروڑ لوگوں کے نام شامل کئے گئے تھے۔ اس مسودہ میں 4070707 لوگوں کے نام نہیں تھے۔