بجٹ 2019: گزشتہ سال کے مقابلے اس سال گنگا صفائی کے بجٹ میں 1500 کروڑ کی کٹوتی
اس سال مئی تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ؛مختلف پروجیکٹ کے لئے 28451 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، لیکن اس میں سے صرف 25 فیصد رقم ہی خرچ کی جا سکی۔
اس سال مئی تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ؛مختلف پروجیکٹ کے لئے 28451 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، لیکن اس میں سے صرف 25 فیصد رقم ہی خرچ کی جا سکی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے این ڈی اے حکومت کی دوسری مدت کار کا پہلا بجٹ جمعہ کو پیش کیا۔ مالی سال 20-2019 کے بجٹ کی خاص باتیں۔
نئی اسکیم کے تحت ایسے مقامات پر اردو اساتذہ کی بھی تقرری کی جائے گی،جہاں کی 25 فیصدی سے زیادہ آبادی اردو بولتی ہے۔حالانکہ ،ملک میں ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو مضبوط بنانے کے لیے شروع کی گئی اسکیم کے لیے اس سال بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔
مالی سال 19-2018میں بھی وزارت برائے اقلیتی امورکا بجٹ 4700 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ اس سے پہلے مالی سال 18-2017 میں وزارت کے لیے 4197 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ملک میں 400 کروڑکا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کو اب 25 فیصد کی شرح سے کارپوریٹ ٹیکس دینا ہوگا۔
آج مودی حکومت کی دوسری مدت کار کا بجٹ لوک سبھا میں پیش کیا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ، گاؤں، غریب اور کسان پر ہماری خصوصی توجہ ہے۔
دی وائر کے اس لائیو پروگرام میں یونین بجٹ 2019 سے جڑے مختلف پہلوؤں پر بات کر رہے ہیں دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن، سدھارتھ بھاٹیا اور سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
یہ بجٹ ایسے وقت میں پیش کیا جا رہا ہے ،جب ملک میں بے روزگاری کی شرح 45 سال میں سب سے اونچی سطح پر ہے اور ہندوستان دنیا میں تیز رفتاری سے بڑھ رہی اکانومی کے طور پر چین سے پچھڑ رہا ہے۔
ویڈیو: لوک سبھا انتخابات کے مد نظر اترپردیش کے لوک سبھا حلقہ رام پور کے مسلم ووٹرس سے ان کے مدعوں اور مسائل پر بات چیت کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے میں فیصلہ کرنا این جی ٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔ تمل ناڈو حکومت نے فضائی آلودگی سے متعلق اندیشوں پر پر تشدد مظاہرے کے بعد سال 2018 کے مئی مہینے میں ویدانتا گروپ کے اسٹرلائٹ کاپر پلانٹ کوبند کونے کی ہدایت دی تھی۔
راجیہ سبھا میں جمعرات کو مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ان شکایتوں میں سے 14.98 لاکھ شکایتوں کو نپٹا دیا گیا ہے اور 8.4 لاکھ شکایتیں زیر التوا ہیں ۔
گزشتہ 8 اگست کو مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ این آر آئی ،آر ٹی آئی کے دائرے میں نہیں آتے ہیں۔ حالانکہ اس پر سوال اٹھنے کے بعد اب حکومت نے اس فیصلے کو واپس لیا اور کہا ہے کہ این آر آئی، آر ٹی آئی دائر کر سکتے ہیں۔
اس ادائیگی کا حساب لگانے سے پتا چلتا ہے کہ ہر لوک سبھا رکن پارلیامان کو ہر سال اوسطاً 71.29 لاکھ روپے کی تنخواہ-بھتہ ملا، جبکہ ہر راجیہ سبھا رکن پارلیامان کو اس مد میں ہر سال اوسطاً 44.33 لاکھ روپے کی رقم ادا کی گئی۔
مرکز کی مودی حکومت نے اس سال فروری میں لوک سبھا کو بتایا تھا کہ گجرات سمیت 11 ریاستوں کو سوچھ بھارت مشن کے تحت کھلے میں قضائےحاجت سے آزاد ریاست قرار دیا گیا ہے۔
او بی سی کمیشن (این سی بی سی) کو آئینی درجہ دینے کے اہتمام والے بل پر بحث کے دوران لوک سبھا کے ممبروں نے حکومت سے مانگ کی کہ او بی سی سماج کے لئے الگ وزارت کی تشکیل ہو تاکہ ان کو مناسب حق مل سکے۔
‘ چتر ‘وزیر اعظم نے انتخاب کے لئے طےشدہ وقت سے پہلے ہی خود کو اپنی پارٹی کےانتخابی مہم کی قیادت والے لیڈر کی صورت میں بدل لیا ہے۔ سرکاری نظام اور حمایتی میڈیا کی ہمنوائی کے ذریعے عوام کو یہ یقین کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ ان کی حکومت خوب کام کر رہی ہے۔
بی جے پی کے سینئرر ہنما مرلی منوہر جوشی کی صدارت والی ایک کمیٹی نے لوک سبھا میں بتایا کہ ملک کی جی ڈی پی کا محض 1.56 فیصد ہی فوج کو مختص کیا گیا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے راجیہ سبھا میں پیش ہوئے ڈی این اے پروفائلنگ بل اور لوک سبھا انتخاب کے وقت سے پہلے ہونے کے امکانات پر ونود دوا کا تبصرہ۔
2019 کے عام انتخابات کے لئے گاندھی پریوار پر لگاتار حملہ کرتے ہوئے خود کو قومی سلامتی کے واحد محافظ کے طور پر پیش کرنا ہی نریندر مودی کا سب سے بڑا داؤ ہوگا۔
مودی حکومت کے ذریعے دسمبر 2014 میں ماحولیاتی قانون میں ایسی تبدیلی کی گئی، جس سے ویدانتا کے توتی کورن پروجیکٹ جیسے کچھ اسپیشل پلانٹ کو ان سے متاثر ہونے والے لوگوں کی رائے کے بغیر بنانے کی منظوری ملی۔
گراؤنڈ رپورٹ :ویدانتا گروپ کے اسٹرلائٹ پلانٹ کے ملازمین کی آپ بیتی بتاتی ہے کہ کمپنی کا اپنے ملازمین کے تئیں رویہ بےحد غیر انسانی تھا۔
ویڈیو:دلتوں کے مسائل پر بی جے پی میں باغیانہ تیور اپنانے والی اتر پردیش کے بہرائچ سے رکن پارلیامنٹ ساوتری بائی پھولے سے امت سنگھ کی بات چیت
گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران 13 لوگوں کی موت کے بعد ریاستی حکومت نے ویدانتا اسٹرلائٹ کو دی گئی زمین کا الاٹمنٹ رد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست کے ڈپٹی سی ایم نے سوموار کو پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کیے جانےکا اعلان کیا تھا۔ نئی دہلی: […]
ریاست کے ڈپٹی سی ایم پنیر سیلوم نے سوموار کو جانکاری دیتے ہوئے کہا،’ آج لوگوں کی سب سے بڑی مانگ ہے کہ پلانٹ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا جائے۔اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے پلانٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔
تمل ناڈو کے توتی کورن میں اسٹرلائٹ کاپر یونٹ کے خلاف مظاہرہ کے دوران پولیس کی گولی باری میں مرنے والوں کی تعداد 13ہو گئی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے توتی کورن میں ویدانتا گروپ کے خلاف مظاہرہ میں لوگوں کی موت اور لوک سبھا میں بی جے پی کی کم ہوتی تعداد پر ونود دوا کا تبصرہ۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق، دسمبر 2017 تک تمام بینکوں کی این پی اے 840958 کروڑ روپے تھی ۔ سب سے زیادہ این پی اےایس بی آئی کا 201560 کروڑ روپے تھا۔
عام انتخابات اب نزدیک ہیں، ایسے میں بی جے پی کے اندر سے ہی اٹھ رہی دلت رکن پارلیامان کی مخالفت کی آواز پارٹی قیادت کے لئے پریشانی کا سبب بن گئی ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ارون جیٹلی اور ایوان کی کارروائی پر ونود دوا کا تبصرہ
ایس پی سپریمو نے کہا کہ راجیہ سبھا کے انتخاب میں اقتدار اور منی پاور کا غلط استعمال کر کے بی جے پی نے ایس پی اور بی ایس پی کے رشتے کو اور بھی مضبوط کر دیا ہے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے فنانس بل کو لے پارلیامنٹ میں ہوئے ہنگامہ اور بینکوں کا پیسہ لے کر فرار ہوئے کاروباریوں پر ونود دوا کا تبصرہ
مدھیہ پردیش کے مُرینا سے رکن پارلیامنٹ انوپ مشرا نے پارلیامنٹ میں کہا کہ مرکز کی مودی حکومت کی اسکیموں کی عمل آوری پر نگرانی کی کمی ہے۔ نگرانی ضروری ہے تبھی عوام کو ان کا فائدہ ملےگا۔
مرکزی حکومت سے اس بارے میں قانون بنانے کی گزارش کرتے ہوئے حیدر آباد سے رکن پارلیامنٹ اویسی نے کہا کہ ایسا کہنے والے شخص کو تین سال کی جیل ہونی چاہیے۔