نثری ادب کو باقاعدہ خطابت کی شکل دینا ضیا صاحب کا ہی کارنامہ ہے۔ انہوں نے اپنے مغربی اسٹیج اور فلم کی اداکاری کےتجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اردو تحاریر کے جسم میں گویا روح پھونک دی۔ کردار کاغذ سے اٹھ کر حاضرین سےہم کلام ہوگئے اور سامعین چشمِ تصور سے ان کرداروں کی جزئیات میں کھو گئے۔
ضیا محی الدین جب اپنی پڑھنت کا جادو جگاتے تھے تو سننے والے ان کے سحرمیں گرفتار ہوجایا کرتے تھے۔
برٹن کے وزیر خارجہ ڈومنک راب نے پارلیامنٹ میں کہا کہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے بعد سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کی تفتیش ہونی چاہیے۔
وجئے مالیا کوبھگوڑاقرار دیے جانے کے بعد اب حکومت اس کی جائیداد فوری اثر سے ضبط کر سکتی ہے۔
مالیا کے خلاف تقریباً 9000کروڑ روپے کے قرض معاملوں کی دھوکہ دھڑی اور ہیراپھیری کا الزام ہے۔ سی بی آئی نے برٹن کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے رائےعامہ کو اپنے حساب سے ڈھالنا دنیا بھر میں ایک سنگین خطرے کے طور پرابھرا ہے۔
ویدانتا کی امیج ہمیشہ سے ہی ماحولیات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کی رہی ہے۔ دلچسپ یہ ہے کہ کمپنی نریندر مودی حکومت کے ‘وکاس یجنڈہ ‘کے علم برداروں میں سے ایک ہے۔
لندن میں ویسٹ منسٹر کے سینٹرل ہال میں ہوئے دو گھنٹوں سے زیادہ کے پروگرام ‘ بھارت کی بات، سب کے ساتھ ‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی شروع سے لےکر آخر تک اپنی ہی بات کرتے رہ گئے۔
ہمارے شہر ہماری سیاست اور ہمارے سماج کو دکھاتے ہیں۔ شہر سماجی اور ثقافتی طریقوں اور رنگارنگیوں کا اسپیس کم اورحصول دولت کا ذریعہ زیادہ بن گیا ہے۔خاص کر ‘ چھوٹے ‘ شہر جو اب واقعی چھوٹے رہے نہیں۔ ارٹیاں اور حکومتیں بدلتی ہیں تو صرف نکڑ اور […]