گیان پیٹھ کے تازہ ترین اعلان میں واضح طور پر مشہور زمانہ امرت کال کی بازگشت سنی جا سکتی ہے۔ اکیڈمیاں توحکومت کے زیر سایہ کام کرتی ہیں، شاید اس لیے وقتاً فوقتاً انحراف کر سکتی ہیں، لیکن گیان پیٹھ ایوارڈ کے اعلان نے ادبی دنیا میں بڑے پیمانے پرہلچل پیدا کر دی ہے۔ سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا گیان پیٹھ نےسمجھوتے کی راہ اختیار کر لی ہے؟
خصوصی تحریر: ندا فاضلی نے شاعری بھی محبت کی زبان میں کی اور نثر بھی لکھی تو عشق کی زبان میں اور شاید اسی عشق کی زبان نے ندا فاضلی کے نصیب میں وہ شہرت اور مقبولیت لکھ دی جو بہت کم لوگوں کو ملتی ہے۔
یوم وفات پر خاص: اہم بات یہ ہے کہ صفدر کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد جن ناٹیہ نے ان پر حملہ ہونے والی جگہ پر دوسرے دن ہلہ بول ناٹک ہزاروں لوگوں کے درمیان جوش سے کیا تھا۔
جاوید اختر پہلے ہندوستانی ہیں، جنہیں تنقیدی سوچ کا رچرڈ ڈاؤکنز ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آزادانہ سوچ تنزلی کا شکار ہے۔
ویڈیو: ایک درجن سے زائد ہندی فلموں میں گیت لکھ چکے نغمہ نگار اور شاعر ڈاکٹر ساگر سے ان کے فلمی سفر اور نغمہ نگاری کے موضوع پر فیاض احمد وجیہہ کی بات چیت۔
میری شاعری ماں کے ہونٹوں سے مسکراتی ہے۔ بہن کے آنچل سے سرسراتی ہے۔ بچوں کے ساتھ اسکول جاتی ہے۔ جوانی کے ساتھ اٹھلاتی ہے، دھوپ میں جھلستی ہے ۔ نئی دہلی : ممتاز شاعر ندا فاضلی (مقتداحسن) دہلی میں پیدا ہوئے۔وہ مشاعروں میں مقبول تھے اور ایک […]