سپریم کورٹ کے سامنے عرضی پر بدھ کو ہی شنوائی کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔ عدالت دوپہر پونےچار بجے شنوائی کرے گی۔ وہیں ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ گوتم نولکھا کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دوپہر سوادو بجے دہلی ہائی کورٹ میں شنوائی ہوگی۔
ان کی گرفتاری کے بعد سناتن سنستھا نے صفائی دی ہے کہ ان لوگوں کا سناتن سنستھا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ بھیما کورے گاؤں تشدد سے ایک دن پہلے ہوئے ایلگار پریشد پروگرام کے دوران ہوئے خطاب سے تشدد بھڑکا تھا۔ جس میں کئی سماجی کارکنوں نے حصہ لیا تھا۔
مہاراشٹر اے ٹی ایس نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے ایک چھاپے ماری میں رائٹ ونگ گروپ سناتن سنستھا کے ایک مبینہ حمایتی کے گھر سے دھماکہ خیز اشیا بر آمد کئے ہیں۔ حالانکہ، سنستھا نے اس شخص کو اپنا ممبر ماننے سے انکار کیا ہے لیکن قانونی لڑائی میں اس کی مدد کرنے کی بات بھی کہی ہے۔
مہاراشٹرا میں گزشتہ ڈیر ھ مہینے میں افواہ کی وجہ سے ماب لنچنگ کے 14معاملے میں 10 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔
ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ملک کے مختلف حصوں میں ماب لنچنگ کے واقعات پر جے این یو کے پروفیسر وویک کمار اور پرشوتم اگروال سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
جب آپ ایک کمیونٹی سے نفرت کرتے ہیں یا آپ کو ٹرینڈ کیا جاتا ہے کہ ایک کمیونٹی سے نفرت کرو تو پھر آپ کسی سے بھی نفرت اور تشدد کرنے کے لئے ٹرینڈ ہو جاتے ہیں۔
ملک بھر سے بچہ چوری کے شک میں بھیڑ کے ذریعے مار پیٹ اور مار دینے کی خبریں موصول ہورہی ہیں ۔مہاراشٹر میں 5 لوگوں کو پیٹ پیٹ کر ماردینے کے بعد اب چنئی میں بھیڑ نے 2 لوگوں کی جم کر پٹائی کر دی ہے۔
بھیماکورےگاؤں تشدد میں ماؤوادی لنک، وزیر اعظم کے مبینہ قتل کی سازش اور دلتوں کی حالت پر بابا صاحب بھیم راؤ آمبیڈکر کے پوتے اور بھارتیہ رپبلکن پارٹی بہوجن مہاسنگھ کے رہنما پرکاش آمبیڈکر سے پرشانت کنوجیا کی بات چیت۔
بامبے ہائی کورٹ نے کہا کہ اس ملک میں کوئی بھی ادارہ محفوظ نہیں ہے ،بھلے ہی وہ عدلیہ ہی کیوں نہ ہو۔ہندوستان کی امیج کرائم اور ریپ والے ملک کی بن گئی ہے۔