گجرات کانگریس کی جانب سے گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے پر بی جے پی کےنرم رویہ رکھنے کے الزام پروزیر پرنیش مودی نے اسمبلی میں کہا کہ آر ایس ایس ‘دیش بھکت’ بناتا ہے۔ بار بار گوڈسے اور آر ایس ایس کا نام لیا جا رہا ہے۔ سنگھ یا بی جے پی نے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی، ہمارا ان سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
ضلع ولساڈ کا معاملہ۔یہ مقابلہ 14 فروری کو ریاستی حکومت کے یوتھ سروس اینڈ کلچرل ایکٹیوٹی ڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام ضلعی سطح پر’بال پرتبھاشودھ اپسردھا’ (بچوں کے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے مقابلہ )ایک اسکول میں ہوا، جس میں تقریباً 25 سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے پانچویں سے آٹھویں جماعت کے طلبا نےحصہ لیا۔
ہندو مہاسبھا نے گزشتہ دس جنوری کو گوالیار میں مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کے نام پر گیان شالا کی شروعات کی تھی۔ مہاسبھا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ لائبریری کے قیام کا مقصد آج کے نوجوانوں میں سچی دیش بھکتی کو جگانا ہے، جس […]
گوالیار میں گوڈسے گیان شالا شروع کرتے ہوئے ہندو مہاسبھا کے قومی نائب صدر ڈاکٹر جئےویر بھاردواج نے کہا کہ دنیا کو یہ بتانے کے لیے کہ گوڈسے سچے محب وطن تھے، لائبریری کھولی گئی ہے۔ اس کا مقصد آج کے علم سے محروم نوجوانوں میں سچی حب الوطنی کو بیدار کرنا ہے، جس کے لیے گوڈسے کھڑے ہوئے تھے۔
کرناٹک کے بیجاپورسے بی جے پی ایم ایل اے بی پی یتنال نے مجاہد آزادی ایچ ایس ڈورے سوامی کو فرضی مجاہد آزادی بتاتے ہوئے ان سے تحریک آزادی میں شامل ہونے کے ثبوت مانگے تھے۔
اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے سبھی سرکاری دفتروں میں لگی بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویروں اور مجسموں کو فوراً ہٹائے جانے کی مانگ کی ہے۔
اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے کارکنان نے مدھیہ پردیش کے گوالیاراور اتر پردیش کے میرٹھ اور علی گڑھ میں ناتھو رام گوڈسے کا یوم پیدائش منایا۔ ان کا کہنا ہے کہ گوڈسے نے گاندھی کا قتل مذہب کی حفاظت کے لئے کیا تھا۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کانگریسی رہنما ششی تھرور کے ہندو پاکستان والے بیان اور آموں پر ونود دوا کا تبصرہ۔
بی جے پی نے کانگریس رہنما اور سابق مرکزی وزیرششی تھرور پر بولا حملہ۔ تھرور نے کہا، اگر بی جے پی ہندو راشٹر کے نظریے میں اعتماد نہیں کرتی ہے تو ان کو یہ بات سب کے سامنے کہنی چاہیے کہ ہم ہندو راشٹر میں نہیں بلکہ سیکولرازم میں یقین رکھتے ہیں۔ یہ بحث ختم ہو جائےگی۔