گراؤنڈ رپورٹ: 2020 میں فسادات کی زد میں آنے والے پارلیامانی حلقہ شمال-مشرقی دہلی کے رائے دہندگان منقسم ہیں۔ جہاں ایک طبقہ بی جے پی کا روایتی ووٹر ہے، وہیں کئی لوگ فرقہ وارانہ سیاست سے قطع نظر مقامی ایشوز پر بات کر رہے ہیں۔ یہاں بی جے پی کے منوج تیواری اور ‘انڈیا’ الائنس کے کنہیا کمار کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔
ویڈیو: دہلی کے براڑی اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے سنجیو جھا، بی جے پی-جے ڈی یو اتحاد کے شیلندر کمار اور کانگریس-آرجے ڈی اتحاد کے پرمود تیاگی انتخابی میدان میں ہیں ۔ یہاں کے رائے دہندگان نے ریاست اور مرکزکی اسکیموں کے علاوہ شہریت قانون پر اپنی رائے دی۔
ویڈیو: دہلی کا دل کہے جانے والے چاندنی چوک میں اہم مقابلہ کانگریس کی امیدوار الکا لامبا ، عام آدمی پارٹی کے امیدوار پرہلا د سنگھ ساہنی اور بی جےپی کے امیدوار سمن کمار گپتا کے بیچ ہے ۔ یہاں کے مدعوں پر ریتو تومر نے لوگوں سے بات چیت کی۔
گراؤنڈ رپورٹ : بی جے پی کے دہلی ریاستی صدر اور شمال مشرقی دہلی سیٹ سے ایم پی منوج تیواری نے سانسد آدرش گرام یوجنا کے تحت دہلی کے دو گاؤں-چوہان پٹی سبھا پور اور کادی پور کو گود لیا ہے۔
مشرقی دہلی کے منڈاولی میں گزشتہ جولائی مہینے میں تین بچیوں کی موت ہوگئی تھی ۔ بچیاں سگی بہنیں تھیں ۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کو کئی دنوں سے کھانا نہیں ملا تھا ۔ جانچ کے دوران بچیوں کے بدن میں کوئی زہر نہیں ملا ۔
مشرقی دہلی کے منڈاولی علاقہ میں بھوک سے مرنے والی لڑکیوں کی عمر 2، 4 اور 8 سال تھی۔ مزدور باپ دو دن سے لاپتہ ہے۔ ماں ذہنی طور پر بیمار ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق وہ 8 دنوں سے بھوکی تھیں۔