MBA student from Tripura

اینجل چکما کی موت: کیا ہندوستان میں ہندوستانیت کی ڈھال کے بغیر زندہ رہنا محال ہے؟

تشدد کے تئیں ریاست کی رواداری کی پالیسی کے پیش نظر معاشرے میں تشدد کے کلچر کا پھیلنا کوئی حیران کن واقعہ نہیں ہے۔ کشمیری طلباء اور تاجروں پر حملے پر قومی خاموشی سے پتہ چلتا ہے کہ چونکہ یہ فرض کر لیا گیا ہے کہ وہ پورے ہندوستانی نہیں ہیں، اس لیے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ ہم کسی نہ کسی طرح کسی کمیونٹی  اور افراد پر غیر ہندوستانیت کا الزام لگا سکتے ہیں اور انہیں مار سکتے ہیں۔

اینجل چکما کیس: پولیس کی جانب سے ’نسلی تعصب کے پہلو‘ کو خارج کرنے پر اہل خانہ کا شدید اعتراض

تریپورہ کے 24 سالہ ایم بی اے طالبعلم اینجل چکما کی اتراکھنڈ کے دہرادون میں 26 دسمبر کو ہوئی موت کے بعد تریپورہ میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ الزام ہے کہ نسلی تعصب کے باعث ان کے ساتھ بے رحمی سے مار پیٹ کی گئی تھی، جس کے بعد علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ یہ حکمراں بی جے پی کے ’نفرت کو نارملائز‘ کرنے کا نتیجہ ہے۔