مرکزی حکومت نے 2025-26 کا بجٹ پیش کیا، جس میں متوسط طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں راحت کا اعلان کیا گیا۔ اب 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔ اس کے علاوہ بہار کے لیے مکھانہ بورڈ، فوڈ ٹکنالوجی انسٹی ٹیوٹ اور آئی آئی ٹی پٹنہ کی توسیع جیسے خصوصی اعلانات کیے گئے ہیں۔
اس بار بھی مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں منریگا کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ اس بار بھی اس اسکیم کے لیے بجٹ میں 86000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جو 2024-2025 کے نظرثانی شدہ تخمینہ کے مطابق اسکیم پر خرچ کی گئی رقم کے برابر ہے۔
مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کے آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام کو 30 جنوری 2023 کو لازمی کر دیا گیا تھا، حالانکہ بعد میں اس کے نفاذ کے لیے توسیع کی گئی تھی۔ 31 دسمبر 2023 کے بعد ریاستوں کو توسیع نہیں دیے جانے کے باعث اے بی پی ایس 1 جنوری 2024 سے لازمی ہو گیا۔
ویڈیو: بہار کی تمام خواتین منریگا مزدور اپنے مطالبات کو لے کر گزشتہ کئی دنوں سے دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کر رہی ہیں۔ ان خواتین نے منریگا مزدوری، آن لائن حاضری میں دھاندلی سمیت کئی مسائل کے بارے میں بتایا۔
بی جے پی کی رگھوبر داس حکومت کے بڑے بول کے باوجود ریاست میں منریگا مزدوروں کو مقررہ وقت پر ادائیگی نہیں ۔ بی جے پی کی قیادت والی جھارکھنڈ حکومت نے ریاست کے عوام کو روزگار دینے سے متعلق اپنا کمٹ منٹ دکھانے کے لئے’ ہر ہاتھ […]