mgnregs

دہلی پولیس کی شرط – منریگا کے خاتمے کے خلاف احتجاج کی اجازت کے لیے 10 دن پہلے بتائیں

دہلی پولیس نے دہلی میں کہیں بھی، یہاں تک کہ مقررہ احتجاجی مقام جنتر منتر پر بھی منریگا کو ختم کرنے کے پارلیامنٹ کے اقدام کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ نریگا سنگھرش مورچہ نے بتایا کہ پولیس نے جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت کے لیے 10 دن قبل درخواست کی شرط عائد کی ہے۔

منریگا: مرکز کا تمل ناڈو کو یوپی سے زیادہ فنڈ کادعویٰ، لیکن سرکاری اعداد و شمار میں ہی 2348 کروڑ روپے کم

دیہی ترقی کے وزیر مملکت چندر شیکھر پیمسانی نے لوک سبھا میں کہا کہ سات کروڑ کی آبادی کے باوجود تمل ناڈو کو یوپی کے مقابلے زیادہ منریگا فنڈ ملتا ہے۔ تاہم، منریگا کی ویب سائٹ کے مطابق، اس مالی سال میں تمل ناڈو کو یوپی کے مقابلے میں 2348 کروڑ روپے کم ملے ہیں۔