Milind Ekbote

بھیما کورے گاؤں معاملے میں گوتم نولکھا کی عرضی پر پانچویں جج نے خود کو شنوائی سے الگ کیا

سماجی کارکن گوتم نولکھا نے بھیما کورے گاؤں تشدد معاملے میں خود کے خلاف درج ایف آئی آر ر د کرنے کے لیے عرضی دائر کی ہے۔ سی جے آئی رنجن گگوئی سمیت اب تک کل 4 جج اس معاملے کی شنوائی کرنے سے خود کو الگ کر چکے ہیں۔

گوتم نولکھا معاملہ: سی جے آئی گگوئی کے بعد 3 ججوں کی بنچ نے شنوائی سے خود کو الگ کیا

سماجی کارکن گوتم نولکھا نے بھیما کورے گاؤں تشدد معاملے میں خود کے خلاف درج ایف آئی آر ر د کرنے کے لیے عرضی دائر کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ نو لکھا کی اپیل اب 3 اکتوبر کو کسی دوسری بنچ کے سامنے لسٹیڈ کی جائے گی۔

بھیما کورے گاؤں معاملہ: ڈی یو کے پروفیسر کے گھر پر پو نے پولیس کا چھاپہ

بھیماکورے گاؤں تشدد معاملے میں پونے پولیس نے منگل کو ڈی یو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہینی بابو کے نوئیڈا واقع گھر پر چھاپے ماری کی ۔ بابو کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس چھاپہ مارنے کا وارنٹ نہیں تھا۔

بھیما کورےگاؤں: بامبے  ہائی کورٹ نے گونجالوس سے پوچھا، ’ آپ نے گھر پر ’وار اینڈ پیس‘ کتاب کیوں رکھی تھی؟‘

بامبے ہائی کورٹ نے ایلگار پریشد-بھیما کورےگاؤں معاملے میں ملزم ورنن گونجالوس اور دیگر کی ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ’وار اینڈ پیس ‘جیسی کتابیں ریاست کے خلاف مواد کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔’ وار اینڈ پیس ‘روس‌کے شہرہ آفاق ادیب لیو ٹالسٹائی کا ناول ہے۔

ماؤوادیوں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار وکیل سدھا بھاردواج کو ملا ہارورڈ سے اعزاز

بھیما کورے گاؤں معاملے میں گرفتاری کے 7 مہینے بعد سدھا بھاردواج کو ہارورڈ لاء اسکول کی ایک پورٹریٹ ایکزبٹ میں جگہ ملی ہے۔کالج کے ذریعے یہ اعزاز دنیا بھر سے قانون کے شعبہ میں کار ہائے نمایاں انجام دینے  والی خواتین کو دیا جاتا ہے۔ نئی دہلی:وکیل […]

یورپ کے رکن پارلیامان نے حکومت ہند سے کہا، انسانی حقوق کے کارکنوں پر کارروائی بند کریں

20 ممبرآف پارلیامنٹ نے حکومت ہند اور نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کو خط لکھ‌کر انسانی حقوق اور سماجی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے خلاف لگے الزامات ہٹانے اور جیل میں بند لوگوں کو رہا کرنے کی درخواست کی ہے۔

آنند تیلتمبڑے کی حمایت میں آئے 600 غیر ملکی ماہر تعلیم، کہا-بند کی جائیں سبھی قانونی کارروائی

سماجی کارکن آنند تیلتمبڑے پر بھیما کورےگاؤں تشدد اور ماؤوادیوں سے مبینہ تعلقات کے الزامات کو امریکہ اور یورپ کے ماہر تعلیم نے قانون کا غلط استعمال بتاتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت پر سنگین حملہ ہے۔

عدالت نے آنند تیلتمبڑے کی گرفتاری کو غیر قانونی کہا، رہا کرنے کا حکم

پونے پولیس نے بھیما – کورے گاؤں تشدد اور ماؤوادیوں سے مبینہ تعلق رکھنے کے الزم میں سپریم کورٹ سے ملے عبوری تحفظ کے باوجود سنیچر کو سماجی کارکن اوراسکالر آنند تیلتمبڑے کو گرفتار کرلیا تھا۔

سپریم کورٹ کے ذریعے گرفتاری سے تحفظ کے باوجود آنند تیلتمبڑے گرفتار

بھیما-کورےگاؤں تشدد میں مبینہ کردار اور ماؤوادیوں سے مبینہ تعلقات کے معاملے میں سپریم کورٹ نے گزشتہ14 جنوری کو دلت اسکالر اور سماجی کارکن آنند تیلتمبڑے کی گرفتاری سے عبوری تحفظ کی مدت4 ہفتے اور بڑھا دی تھی۔

بھیما کورے گاؤں تشدد : سماجی کارکن اور وکیل سدھا بھاردواج کو پونے پولیس نے حراست میں لیا

پونے کی ایک عدالت نے گزشتہ جمعہ کو سدھا بھاردواج ، ورنان گونجالوس اور ارن فریرا کی ضمانت عرضی خارج کر دی ، جس کے بعد دیر شام ورنان گونجالوس اور ارن فریرا کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

بھیما کورے گاؤں معاملہ: بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی مہاراشٹر حکومت

بھیما کورے گاؤں تشدد کی جانچ پوری کرنے کی مدت بڑھانے کو لے کر نچلی عدالت کے فیصلے کو بامبے ہائی کورٹ نے رد کر دیا تھا ۔ معاملے میں گرفتار 5 میں سے 4سماجی کارکنوں کو نظر بند رکھا گیا ہے ۔ ایک سماجی کارکن گوتم نولکھا کی نظربندی ختم کردی گئی ہے۔

بھیما کورے گاؤں معاملہ: سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی جانچ کی مانگ خارج کی

بھیما کورے گاؤں میں ہوئے تشدد کے معاملے میں ماؤوادیوں سے مبینہ تعلقات کو لے کر شاعر وراوراراؤ، وکیل سدھا بھاردواج ، سماجی کارکن ارون فریرا ، گوتم نولکھا اور ویرنان گونجالوس گزشتہ 29 اگست سے نظر بند ہیں۔

سماجی کارکنوں کی نظر بندی 19ستمبر تک برقرار،مرکز نے عدالت کی’دخل اندازی‘پر اٹھایا سوال

مرکزی حکومت نے عدالت کی دخل اندازی اور شنوائی کی مخالفت کی ہے ۔مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ نکسل ازم ایک سنگین مسئلہ ہے جو پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔اگر اس طرح کی عرضی پر شنوائی ہوگی تو یہ ایک خطرناک مثال بن جائے گی ۔

بھیما کورے گاؤں معاملہ : سماجی کارکنوں نے جیل میں شروع کی بھوک ہڑتال

پونے پولیس کے ذریعے ماؤوادیوں سے مبینہ طور پر تعلقات کے الزام میں جون مہینے میں گرفتار 5 سماجی کارکن پونے کی یروڈا جیل میں بند ہیں۔ ان کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ یو اے پی اے ہٹانے سمیت مختلف مانگوں کو لے کر ان لوگوں نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

سماجی کارکنوں کی گرفتاری : یہ غیراعلانیہ ایمرجنسی ہے، جو ایمرجنسی سے زیادہ خطرناک ہے

بھیما کورےگاؤں تشدد اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں سماجی کارکنوں کی گرفتاری کے بعد سے ایلگار پریشد چرچہ میں ہے۔ ایلگار پریشد کے ماؤوادی کنیکشن سمیت تمام دوسرے الزامات پر اس کے کنوینر اور بامبے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس بی جی کولسے پاٹل کا نظریہ۔

ارن دھتی رائے : میں بھی’اربن نکسل‘ہوں!

آج کے ہندوستان میں کسی اقلیتی گروپ میں ہونا ایک گناہ ہے۔ مار دیا جانا ایک جرم ہے۔ پیٹ پیٹ کر مار دیا جانا (لنچ کر دیا جانا) ایک جرم ہے۔ غریب ہونا جرم ہے۔ غریبوں کے حق میں کھڑا ہونے اور اس کی پیروی کرنے کا مطلب حکومت کا تختہ پلٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

سماجی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں مظاہرہ ،سپریم کورٹ نے لگائی 6ستمبر تک ٹرانزٹ ریمانڈ پر روک

سپریم کورٹ نے ان 5 سماجی کارکنوں کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر اگلی سماعت،6ستمبر تک روک لگادی ہے ۔ساتھ ہی اسی معاملے میں این ایچ آر سی نے مہاراشٹر حکومت اور مہاراشٹر پولیس چیف کو نوٹس جاری کیا ہے ۔

سماجی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف رومیلا تھاپر اور دیگر 4 پہنچے سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کے سامنے عرضی پر بدھ کو ہی شنوائی کرنے کی گزارش کی گئی تھی۔ عدالت دوپہر پونےچار بجے شنوائی کرے گی۔ وہیں ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ گوتم نولکھا کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضی پر دوپہر سوادو بجے دہلی ہائی کورٹ میں شنوائی ہوگی۔