Modi Gov.

Baat-Bharat-Ki-thumb

بات بھارت کی: جمہوریت کی بقا کے لیے صحافیوں کا پارلیامنٹ جانا ضروری کیوں ہے

ویڈیو: پارلیامنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران صحافی کانچ کے ’پنجرے‘ میں نظر آئے۔ کیا یہ صورتحال مودی حکومت میں میڈیا کی حالت کی عکاسی کرتی ہے؟ سینئر صحافی ونود شرما اور دی وائر کی صحافی شراوستی داس گپتا کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔

ممبئی میں اسٹیٹ بینک کا صدر دفتر۔ (تصویر بہ شکریہ: فلکر/اپایاہ)

الیکٹورل بانڈ کی جانکاری چھپانے کے لیے حکومت ایس بی آئی کو ڈھال بنا رہی ہے: کانگریس

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی طرف سے الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات پیش کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے 30 جون تک کی مہلت مانگنے کے بعد سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ تفصیلات کا انکشاف کرنے میں ایس بی آئی کی ہچکچاہٹ کچھ اور نہیں بلکہ انتخابات سے قبل بی جے پی حکومت کو شرمندگی سے بچانے کی ایک کوشش ہے۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی۔ (تصویر بہ شکریہ: X/@Mayawati)

افسوس کی بات ہے کہ 81 کروڑ سے زیادہ لوگ سرکاری اناج کے محتاج بنا دیے گئے ہیں: مایاوتی

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی برسی کے موقع پر بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ملک کے 81 کروڑ سے زیادہ غریبوں کو پیٹ پالنے کے لیے سرکاری اناج کا محتاج بنا دینے جیسی حالت نہ تو آزادی کا خواب تھا اور نہ ہی ان کے لیے فلاحی آئین بناتے ہوئے ڈاکٹر امبیڈکر نے یہ سوچا تھا، یہ صورتحال بہت افسوسناک ہے۔

maxresdefault-1-1 (1)

یونیفارم سول کوڈ اور منی پور تشدد کے خلاف دہلی میں آدی واسیوں کا مظاہرہ

ویڈیو: دہلی کے جنتر منتر پر ملک کے مختلف حصوں سے آئے آدی واسیوں نے ایک روزہ دھرنا دیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) اور منی پور تشدد میں آدی واسیوں پر مظالم کے خلاف تھا۔ اس میں مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے منی پور میں جاری تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/دی وائر)

مسلم مخالف زہریلی فضاؤں میں کیا سوچتے ہیں مسلمان؟

گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے سسٹم اور سوسائٹی سے مسلمانوں کو کم و بیش ہر سطح پر الگ–تھلگ کرنے کی منظم کوشش جاری ہے۔ ان کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ایسے میں عام مسلمان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں اپنے آپ کو کہاں پاتے ہیں؟

راہل گاندھی۔ (تصویر بہ شکریہ: Facebook/@IndianNationalCongress)

کیا مودی سرکار راہل گاندھی سے ڈر گئی ہے؟

راہل گاندھی کی رکنیت ختم ہونے کے بعد سے بننے والے ماحول میں کانگریس اس نئی اور مثبت شبیہ کی مدد سے صرف اپنے آپ کو اور مضبوط کر سکتی ہے۔ ملک کی سب سے پرانی پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوسروں کے لیے جگہ بنائے اور کسی بھی اپوزیشن محاذ میں خود کو مرکزی رول دیے جانے کے مطالبے کو آڑے نہ آنے دے۔

(السٹریشن: دی وائر)

میڈیا اداروں  نے آکاش وانی اور دوردرشن کے ’بھگوا کرن‘ کے خلاف وارننگ دی

نیشنل الائنس آف جرنلسٹس اور دہلی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ ‘ہندوستان سماچار’ سےآکاش وانی اور دوردرشن کو خبریں فراہم کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ قدم حکمراں جماعت کے حساب سے ہندوستان میں خبروں کا بھگوا کرن کر ے گا اور آزاد صحافت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

ایس بی آئی–ایل آئی سی کو اڈانی گروپ کو بچانے کے لیے سرمایہ کاری پر مجبور کیا گیا: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کو اڈانی گروپ کو بچانے کے لیے سرمایہ کاری پر مجبور کیا گیا،جس نے لوگوں کی زندگی بھر کی بچت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

للت کلا اکادمی، دہلی میں 'قرون وسطیٰ کے ہندوستان کا فخر: کم معروف ہندوستانی شاہی خاندان (8ویں-18ویں صدی تک )'  کے موضوع پر نمائش۔ (تمام تصویریں : میناکشی تیواری/دی وائر)

کیا مودی حکومت آئی سی ایچ آر کے ذریعے نئی تاریخ ایجاد کر رہی ہے

انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ (آئی سی ایچ آر) کے زیر اہتمام گزشتہ ماہ قرون وسطیٰٰ کے ہندوستان کے شاہی خاندانوں پر منعقد نمائش میں کسی بھی مسلم حکمران کو جگہ نہیں دی گئی۔ اسے تاریخ کی بے توقیری قرار دیتے ہوئے ماہرین نے کونسل کے ارادوں پر سوال کھڑے کیے ہیں۔