ایس آئی ٹی نے مشتبہ افراد سے ایک ڈائری بر آمد کی ہے جس میں فلمساز کرناڈ کے علاوہ گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ ادیب بی ٹی للتا نایک، نیدومامیڈی مٹھ کے سربراہ ویربھدر چناملاسوامی اور سی ایس دوارکاناتھ کے نام شامل ہیں۔
سینٹرل پالیوشن کنٹرول بورڈ نے بتایا کہ مغربی ہندوستان کی دھول بھری آندھی کی وجہ سے ہوا کا معیار بگڑا ۔ دہلی این سی آر میں پی ایم 10 کی سطح بڑھنے سے ہوا میں گھٹن ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈروں کے مطابق یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کس طرح مودی –شاہ کی جوڑی پارٹی کی اندرونی جمہوریت اور اس کی روایات کو ختم کر رہی ہے۔
ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے مودی حکومت کے ذریعےجوائنٹ سکریٹری لیبل کے 10 عہدوں کے لیے یو پی ایس سی کے اگزام کے بغیر درخواست مانگے جانے پر سابق آئی اے ایس افسر سندر برا اور ہارڈ نیوز پتریکا کے مدیر سنجے کپور سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت
راجستھان کے وزیر تعلیم واسودیو دیونانی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں میں اخلاقیات پیدا ہوگی۔
نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کے کہلگاؤں واقع تھرمل پاور پلانٹ سے نکلنے والی راکھ سے آس پاس کے گاؤں میں رہنے والے لوگ پچھلے کئی سالوں سے دمہ، تپ دق اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جیسی بیماریوں سے جوجھ رہے ہیں۔
پرنب دا آپ ناگ پور میں سنگھ کو یہ نہیں بتا پائے کہ نہرو کی بھارت ماتا اور ہیڈگیوار کی بھارت ماتا میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔اسی لئے آپ یہ فرق کرنے میں بھی چوک گئے کہ بھارت ماتا کے عظیم سپوت ہونے کی بنیادی کسوٹی کیا ہے۔
میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے ناگپور میں سنگھ کے پروگرام میں شامل ہونے پر ممتازصحافی آرتی جے رتھ اور سینئر صحافی رشید قدوائی سے ارملیش کی بات چیت
ثبوت بتاتے ہیں کہ آدھار کے سہارےفرضی بتائے گئے راشن کارڈ کی تعدادوزیر اعظم کے دعوے سے کئی گنا زیادہ تھی۔
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ جن چار ٹائروں کی بنیاد پر معیشت کی گاڑی چلتی ہے ان میں سے تین ٹائر؛ایکسپورٹ ،نجی سرمایہ کاری اور کھپت پنکچر ہوچکے ہیں ۔یہ صورت حال مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔
گھروں میں کام کرنے والوں کے ساتھ غیر قانونی اور غیر انسانی سلوک کو نظر انداز کرنا ان کے زخموں کو اور گہرا بنا رہا ہے۔
پولیس کے ذریعے کورٹ کو سونپی گئی فارینسک رپورٹ کے مطابق گوری اور کلبرگی کے قتل میں استعمال ہوئی گولیاں 7.65 ایم ایم کیلیبر والی دیسی بندوق سے چلائی گئی تھیں۔
صحت کے لیے مضر اور نقصان دہ ہونے کہ وجہ سے امیتابھ بچن نے 2014میں پیپسی کے ساتھ اپنا قرار رد کر دیا تھا۔امید کی جارہی ہے کہ امیتابھ ہارلکس کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں گے۔ نئی دہلی:امیتابھ بچن نے گزشتہ31 مئی کو ہندوستان میں غذائی قلت سے […]
آر ایس ایس کے پروگرام میں پرنب مکھرجی کا حاضر ہو جانا ہی’ سب کچھ‘ ہے۔انہوں نے کیا بولا اور کیا نہیں ، اسکا کوئی مطلب نہیں۔سنگھ کوبس ان کی حاضری سے سروکار تھا۔سنگھ کو جو چاہئے تھا، اس نے حاصل کر لیا۔ کل شام کو جب پرنب […]
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی بیٹی نے اپنے والد کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ سنگھ آپ کے خطاب کو بھو ل جائے گا اور تصویریں رہ جائیں گی ،جن کو فرضی بیانوں کے ساتھ پھیلایا جائے گا۔
کمیشن نے نوجوانوں کی زندگی برباد کر دی ہے۔ شاید ہی کسی ریاست میں امتحان کا کلینڈر ہوگا۔ امتحان بھی اس طرح سے منعقد ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی تنازعہ پیداہو جاتا ہے۔ ان کا کام نوکری دینا نہیں بلکہ نوکری دینے کے نام پر نوجوانوں کو تیاری میں مصروف رکھنا ہے۔
پتنجلی آیوروید کے مینیجنگ ڈائریکٹرآچاریہ بالکرشن نے کہا کہ ہمیں اس اسکیم کے لئے ریاستی حکومت سے کوئی تعاون نہیں ملا۔اب ہم نے اس اسکیم کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے بورڈ کے محکمہ اطلاعات ونشریات کے ڈائریکٹر وید پرکاش نے کہا کہ یہ قدم مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے اور ڈبوں کے اندر ہونے والی بھیڑ سے نپٹنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
بھیما کورے گاؤں معاملے میں اس گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےمختلف تنظیموں نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ،وہیں اپنی گرفتاری پر ولسن نے کہا ہے کہ ان کو سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے۔
موجودہ وائس چیئر مین پی جے کورین کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ ان کی جگہ نئے وائس چیئر مین کا انتخابی عمل پارلیامنٹ کے آئندہ سیشن کے بیچ میں ہونا ہے۔
ای-کچرے کی عالمی مقدار 2016میں 4.47 کروڑ ٹن تھی جو 2021 تک 5.52 کروڑ ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہندوستان میں قریب 20 لاکھ ٹن سالانہ ای-کچرا پیدا ہوتا ہے۔
مرکز کے ذریعے اضافی بجٹ نہ دینے کی وجہ سے ایمرجنسی میں کام آنے والے گولہ بارود کے لئے فنڈ بچانے کی وجہ سے فوج سرکاری آرڈنینس فیکٹریوں پر خرچ کئے جانے والے بجٹ کو کم کر رہی ہے۔
دلتوں کے مسئلے پر بی جے پی میں بغاوتی لہجہ اختیار کرنے والی اتر پردیش کے بہرائچ سے ایم پی ساوتری بائی پھولے سے امت سنگھ کی بات چیت۔
ویڈیو:میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے گزشتہ ہفتےملک کے اہم ہندی اخباروں کی سرخیوں پر دہلی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ونیت کمار اور سینئر صحافی اور شاعر منگلیش ڈبرال سے ارملیش کی بات چیت۔
گریڈیہہ ضلع کے منگرگڈی گاؤں میں رہنے والی عورت کی فیملی 6 مہینے سے مانگکر پیٹ بھر رہی تھی۔انچارج ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھوک سے نہیں ہوئی موت۔بلاک سپلائی آفیسر اور مکھیا نے موت کی وجہ بھوک بتائی۔ گریڈیہہ:جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع میں ایک 58 سالہ بزرگ خاتون کی […]
11مئی کو ایک پروگرام کے دورا ن سدرشن نیوز نے ہندوستانی شہریوں کو بنگلہ دیشی اور روہنگیا بتایا تھا ۔کمیشن نے چینل سے کہا ہے کہ اس کا ثبوت پیش کریں ،ورنہ بغیر شرط تحریری معافی مانگیں۔
ضمنی انتخاب کے نتیجےبتا رہے ہیں کہ اب جملوں سے کام نہیں چلنے والا۔ دس ریاستوں میں پھیلی لوک سبھا کی چار اور اسمبلیوں کی دس سیٹوں کے ضمنی انتخابی نتائج کا پیغام،کم سے کم ملک پر حکومتکررہی بی جے پی کے لئے، آئینے کی طرح صاف ہے-جنوب […]
سینئر صحافی گوری لنکیش قتل معاملے میں 8 مہینے بعد ایس آئی ٹی نے چارج شیٹ داخل کیا ہے۔5ستمبر 2017کو بنگلور میں گوری کو ان کے گھر کے باہر گولی مار دی گئی تھی۔
امریکی وزیر خارجہ نے سال 2017 کی بین الاقوامی مذہبی آزادی کی رپورٹ جاری کی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں سال کے پہلے 6 مہینوں میں عیسائیوں کو زدوکوب کرنے کے 410 واقعات سامنے آئے ہیں۔
محبت میں جان گنوانے والے انکت کے والدین رمضان پر افطار پارٹی دینے جا رہے ہیں۔وہ اس پارٹی کے ذریعے محبت اور بھائی چارہ کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے ضمنی انتخابات میں ای وی ایم میں خرابی کی خبر اور گزشتہ 4 سالوں کے درمیان ہندوستان میں پبلک ڈسکورس پر ونود دوا کا تبصرہ۔
ریاست کےاعلی حکام کی عدم دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس کو ان کی منظوری حاصل تھی جو حکمراں طبقے کی طرف سے کسی ہدایت نتیجے میں بھی ہو سکتی ہے۔ اور اگراترپردیش میں معاملہ کمیونسٹوں، دلتوں، اقلیتوں یا کچھ اوبی سی برادریوں کا ہو تو اسکے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔
کرناٹک کے وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں یکجہتی دکھانے والے اپوزیشن کے رہنماؤں کے سامنے سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ کیا وہ 2019 کے عام انتخابات تک متحد رہیںگے؟
بی جے پی کے راجیہ سبھا ممبر امر سابلے نے کہا کہ لوگوں کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع کرائیں جائیں گے ، یہ بی جے پی کے انتخابی منشور میں کبھی شامل نہیں تھا۔
ویڈیو : ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں سنیے رمضان میں سیز فائر کے اعلان کا عام زندگی پر ہونےوالے اثر کے متعلق کشمیر کے شوپیاں میں کالج کے طلبا سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت
مودی حکومت کو چار سال کا جشن منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔یہ حکومت بد عنوانی، کالے دھن، مہنگائی، دہشت گردی اور خارجہ پالیسی کو لےکر پوری طرح ناکام رہی ہے۔
ویدانتا کی امیج ہمیشہ سے ہی ماحولیات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنی کی رہی ہے۔ دلچسپ یہ ہے کہ کمپنی نریندر مودی حکومت کے ‘وکاس یجنڈہ ‘کے علم برداروں میں سے ایک ہے۔
بہار سے گراؤنڈ رپورٹ : لاکھوں دَلہن کسان اپنی فصل کولاگت سے کم قیمت پر بیچنے کو مجبور ہیں۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کوبرا پوسٹ کے تازہ ترین انکشافات اوروزیر اعظم کو ونود دوا کے ایک پرانے خط پر تبصرہ۔
کسان تحریک کے دباؤ میں وزیراعلی وسندھرا راجے نے قرض معافی کا اعلان تو کر دیا، لیکن اس پر عمل کرنے کے لئے ضروری 8 ہزار کروڑ روپے کی رقم جٹانے میں حکومت ناکام ہو رہی ہے۔