News

وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ پنجاب کے گرداس پور سے بی جے پی رکن پارلیامان سنی دیول (فوٹو : ٹوئٹر / @narendramodi)

بی جے پی ایم پی سنی دیول نے اپنے پارلیامانی حلقہ کے کام کاج کے لئے نمائندہ رکھا

پنجاب کے گرداس پور لوک سبھا حلقے کے رکن پارلیامان سنی دیول نے گرپریت سنگھ پلہیری کو اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے۔ حلقہ کے کانگریسی ایم ایل اے سکھجندر سنگھ رندھاوا بولے، یہ رائےدہندگان کے ساتھ دھوکہ ہے۔ لوگوں نے دیول کو اپنا رکن پارلیامان چنا ہے، نہ کہ ان کے نمائندہ کو۔

فوٹو: بہ شکریہ وکی میڈیا کامنس

مغربی بنگال: مالدہ میں چوری کے الزام میں نوجوان کا پیٹ-پیٹ کر قتل، 2 گرفتار

مالدہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ گزشتہ 26 جون کو مالدہ کے بیشنو نگر بازار میں مقامی لوگوں نے مبینہ طور پر بائیک چراتے ہوئی پکڑے جانے پر 20 سالہ ثناالشیخ کی پٹائی کر دی تھی۔ گزشتہ اتوار کو کولکاتہ سے نوجوان کی لاش مالدہ پہنچنے پر مظاہرہ ہوا۔

Dhar-MP-Google-Map-e1561968185630

دلت لڑکے سے محبت کرنے پر آدیواسی لڑکی سے مار پیٹ، 7 کے خلاف معاملہ درج

معاملہ مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کےآدیواسی اکثریتی باغ تھانہ حلقے کا ہے،جہاں 21 سالہ آدیواسی لڑکی کے دلت لڑکے کے ساتھ تعلق سے ناراض رشتہ داروں کے ذریعے اس کو لاٹھیوں سے پیٹے جانے کا ویڈیو سامنے آیا تھا۔ پولیس نے معاملے میں 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Supreme-Court_PTI

ممتا بنرجی میم معاملہ: بی جے پی کارکن کی رہائی میں تاخیر پر مغربی بنگال حکومت کو نوٹس

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا ایک میم سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے لیے بی جے پی کارکن پرینکا شرما کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پرینکا کے بھائی راجیب شرما نے ہتک عزت عرضی دائر کر رہائی میں تاخیر کا الزام لگایا ہے۔

نئی دہلی  میں واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر (فوٹو : پی ٹی آئی)

بی جے پی ہیڈکوارٹر کو 2 ایکڑ زمین دینے کے لئے مرکزی حکومت نے دہلی ماسٹرپلان میں کی تبدیلی

بی جے پی کو دی جانے والی 2.189 ایکڑ کی اضافی زمین 3بی، ڈی ڈی یو مارگ پر ہے۔ پہلے یہ پلاٹ رہائشی استعمال کے زمرہ میں تھا۔ حالانکہ، اس میں ترمیم کرکے عوامی اور نصف عوامی سہولیات کے زمرہ میں کر دیا گیا۔

Patna-Map

بہار: فٹ پاتھ پر سو رہے بچوں کو کار نے کچلا، ڈرائیور کا پیٹ-پیٹ‌ کر قتل

منگل دیر رات پٹنہ کے آگم کنواں میں ایک بے قابو کار نے فٹ پاتھ پر سو رہے 4 بچوں کو کچل دیا، اس میں تین بچوں کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد مشتعل بھیڑ نے گاڑی میں سوار 2لوگوں کی پٹائی کی، جس میں گاڑی چلانے والےنو جوان کی موت ہو گئی۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو(فوٹو بہ شکریہ : اے این آئی)

امریکی وزیر خارجہ نے کہا-مذہبی آزادی سے سمجھوتہ ہوا تو بدتر ہو جائے‌گی دنیا

گزشتہ 21 جون کو امریکی وزارت خارجہ کے ذریعے جاری بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان میں گائے کے کاروبار یا گئو کشی کی افواہ پر اقلیتی کمیونٹی،بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انتہاپسند ہندو گروپوں نے تشدد کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی (فائل فوٹو : رائٹرس)

ٹرمپ نے جی-20 کانفرنس سے پہلے کہا، ہندوستان کی طرف سے لگایا گیا ٹیرف’ناقابل قبول ‘

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب ایک دن پہلے ہی امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ ہندوستان امریکہ ایک اہم ساجھےدار ہے اور امریکی-ہندوستانی ساجھے داری نئی اونچائیوں پر پہنچنے لگی ہے۔

Narendra-Modi-Karan-Thapar-1024x511

کرن تھاپر کے مشہور پروگرام کے پیچھے کی ان سنی کہانیاں

رہنماؤں کی شان میں قصیدے پڑھنے کے اس دور میں آمنے سامنے بیٹھ‌کر آنکھوں میں آنکھیں ڈال‌کر سخت اور مشکل سوالوں کے لئے معروف کرن تھاپر کی کتاب ‘میری ان سنی کہانی’ کو پڑھنا باعث تسکین ہے، کیونکہ عدم اتفاق اور سوال پوچھنا ہی جمہوریت کی طاقت ہے۔

بہار کے ہری ونش پور گاؤں میں گرفتار کئے گئے لوگوں کے رشتہ دار (فوٹو بہ شکریہ: اے این آئی)

بہار : چمکی بخار سے بچوں کی موت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 39 لوگوں پر مقدمہ درج

گزشتہ18 جون کو وزیراعلی نتیش کمار کے مظفرپور دورے پر جانے کے دوران ہری ونش پور گاؤں کے لوگوں نے چمکی بخار سے بچوں کی موت اور پانی کی کمی کو لےکر سڑک کا گھیراؤ کیا تھا، جس کی وجہ سے پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔ نامزدلوگوں میں تقریباً آدھے درجن وہ لوگ ہیں جن کے بچوں کی موت چمکی بخار سے ہوئی ہے۔

Sriganganagar

راجستھان: کسان نے کی خودکشی، گہلوت حکومت پر وعدہ پورا نہ کرنے کا لگایا الزام

راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع میں ایک کسان نے قرض کی وجہ سے مبینہ طور پر سلفاس کی گولیاں کھاکر خودکشی کر لی۔ حالانکہ، ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کا دعویٰ ہے کہ مرنے والے کسان پر قرض نہیں تھا۔

reuters_india_kashmir_journalist_125June19-1200x380

کشمیر: 28 سال پرانے معاملے میں گرفتار اردو اخبار کے مدیر کو ضمانت ملی

جموں وکشمیر پولیس نے مدیر غلام جیلانی قادری کو سوموار کی رات کو گرفتار کیا تھا۔قادری کو منگل کی دوپہر کو ضمانت دیتے ہوئے سرینگر کےچیف جسٹس مجسٹریٹ نے جموں و کشمیر پولیس کو پھٹکار لگاتے ہوئے کہا کہ آپ 26 سالوں سے کیا کر رہے تھے۔

Media Bol 24 June Thumbnail without text

میڈیا بول: مظفر پور میں بچوں کی موت پر حکومت کی بے فکری اور میڈیا کا مزاج

ویڈیو: بہار کے مظفر پور میں چمکی بخار سے ہو رہی بچوں کی موت پر حکومت کی بے فکری اور مین اسٹریم میڈیا کی سطحی صحافت پر جے این یو کے پروفیسر ڈاکٹر وکاس باجپئی اور سینئر صحافی براج سوین سے ارملیش کی بات چیت۔

روزنامہ آفاق کے مدیر غلام جیلانی قادر،فوٹو: گریٹر کشمیر

جموں و کشمیر: 28 سال پرانے معاملے میں اردو اخبار کے مدیر گرفتار

سرینگر سے نکلنے والے اردو روزنامہ آفاق کے مدیر اور مالک غلام جیلانی قادری کو سوموار دیر رات ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 1992 میں ہوئے ایک معاملے میں ٹاڈا کورٹ کے سمن پر ایسا کیا گیا، وہیں قادری کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ان کو پریشان کرنا ہے۔

فوٹو بہ شکریہ: patwardhan.com

کیرل کے فلم فیسٹیول میں آنند پٹ وردھن کی ڈاکیومنٹری وویک کی اسکریننگ پر روک

انٹرنیشنل ڈاکیومنٹری فلم فیسٹیول میں ٹاپ فیچر لینتھ ڈاکیو منٹری کا ایوارڈ پاچکی فلم وویک رائٹ ونگ انتہا پسندوں کے تشدد اور دلت تحریک پر مبنی ہے۔ مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کا دعویٰ ہے کہ اس فلم کو دکھانے سے لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

HBB 21 June.00_27_17_15.Still005

ویڈیو: ایک ملک ایک انتخاب؛ کیا آئینی ڈھانچے پر حملہ ہے؟

ویڈیو: ہم بھی بھارت کے اس ایپی سوڈ میں ایک ملک ایک انتخاب کے مدعے پر الیکشن کمیشن کے سابق قانونی صلاح کار ایس کے میندی رتا، سوراج انڈیا پارٹی کے قومی صدر یوگیندر یادو اور دی وائر کے پالیٹیکل ایڈیٹر اجئے آشیرواد سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ (فوٹو : رائٹرس)

آر بی آئی کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے استعفیٰ دیا

ریزرو بینک آف انڈیا کے ڈپٹی گورنر ویرل آچاریہ نے اپنی مدت کار پوری ہونے سے 6 مہینے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے پہلے دسمبر 2018 میں آر بی آئی کے گورنر ارجت پٹیل نے حکومت کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے اپنی مدت کار پوری ہونے سے 9 مہینے پہلے استعفیٰ دے دیا تھا۔