Nitesh Rane

مہاراشٹر: بی جے پی لیڈر کی دھمکی — مسجدوں میں گھس کر مسلمانوں کو ماریں گے، پارٹی نے خود کو  بیان سے الگ کیا

سابق مرکزی وزیر نارائن رانے کے بیٹے اور بی جے پی ایم ایل اے نتیش رانے نے ہندو سنت مہنت رام گیری مہاراج کی حمایت میں منعقد ایک جلسے میں دھمکی دی کہ اگر سنت کو نقصان پہنچایا گیا تو وہ مسجدوں میں گھس کر مسلمانوں کو ماریں گے۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ کسی بھی لیڈر کو ایسے بیان نہیں دینے چاہیے۔

مہاراشٹر: انجینئر پر کیچڑ پھینکنے کے معاملے میں کانگریس ایم ایل اے نتیش رانے گرفتار

جمعرات کو کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیراعلیٰ نارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے ممبئی گووا ہائی وے کے پاس کانکاؤلی پہنچے تھے، جہاں انجینئر ایک پل کا معائنہ کر رہے تھے۔ اس دوران راستے میں کئی جگہ گڑھے نظر آنے پر ناراض نتیش نے انجینئر کو ڈانٹا اور ان پر کیچڑ ڈال‌کر پل سے باندھ دیا۔